پاکستانی فوج میں مختلف آپریشن اور ہتھیاروں کے نام کس بنیاد پر رکھے جاتے ہیں؟


پاکستان نے سنیچر کی صبح انڈیا کے حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز آپریشن ’بنیان مرصوص‘ سے کیا جس میں ’فتح ون میزائل‘ کا استعمال کیا گیا۔بنیان مرصوص عربی زبان کے الفاظ ہں اور یہ قرآن مجید کی سورہ الصف کی چوتھی آیت سے لیا گیا ہے جس کا مطلب ’سیسہ پلائی ہوئی دیوار‘۔سنیچر کو  فجر کے وقت آپریشن کے آغاز کے فوراً بعد پاکستان کی حکومت کے ایکس اکاؤنٹ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اس آپریشن اور قرآن کی آیت کا ذکر ہے۔فتح ون میزائل کا نام بھی قرآن مجید کی سورہ الفتح سے لیا گیا ہے جس کا مطلب ہے کامیابی۔اس سے قبل بھی جب پاکستان کی فوج کی طرف سے کسی ہتھیار کا تجربہ کیا گیا یا آپریشن کا آغاز کا کیا گیا تو اس کے مخصوص نام دیے گئے۔تجزیہ کاروں کے مطابق انڈیا کے خلاف آپریشن کے نام کا انتخاب اس لیے کیا گیا کہ ’پاکستان اپنی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔‘اردو نیوز سے گفتگو میں میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود نے بتایا کہ پاکستان کی فوج قرآن مجید میں موجود احکامات کی روشنی میں اپنے آپریشنز اور اپنے آپ کو تیار کرتی ہے۔’اس آپریشن کا نام سیسہ پلائی ہوئی دیوار رکھا گیا ہے اور اس کا پس منظر یہی ہے کہ ’پاکستان اپنی حفاظت کرتا جانتا ہے، اپنے نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’فوجی آپریشن بھی قرآن کے احکامات کی روشنی یا پیغمبر اسلام کے ہتھیاروں اور گھوڑوں کے نام، اسلامی جنگوں کے ہیرو اور یا جنہوں نے اسلام کی حفاظت کے لیے کام کیا، ان کے نام پر رکھے جاتے ہیں۔‘میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود نے کہا کہ نام ایک سپاہی کو حوصلہ دیتا ہے اس لیے آپریشنل تیاری میں مصروف ارکان نام منتخب کرتے ہیں۔’نام کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔ جو بھی ارکان آپریشنل تیاری میں مصروف ہوتے ہیں، وہ لوگ نام تجویز کرتے ہیں اور جس نام پر اتفاق ہو جاتا ہے تو پھر وہ نام رکھ دیے جاتے ہیں۔‘حتف میزائل کا نام پیغمبر اسلام کی تلوار سے اخذ کیا گیا ہے جبکہ الخالد ٹینک کا نام اسلام کے سپہ سالار حضرت خالد بن ولید کے نام پر رکھا گیا ہے۔آپریشن ضرب عضب2014 میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا نام ضرب عضب رکھا گیا تھا جو پیغمبر اسلام کی تلوار کا نام ہے۔ عضب کے معنی تیزی سے کاٹنے والی تلوار ہے۔آپریشن راہ نجات2009 میں آپریشن راہ نجات جنوبی وزیرستان اور ملاکنڈ میں شروع کیا گیا تھا جس کے مقصد ملک سے شدت پسندوں کا صفایا کرنا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان انڈیا مذاکرات کا ممکنہ ایجنڈا: ’کشمیر اور دریائے سندھ کے مسائل کو حل کرنا ہوگا‘

سیالکوٹ میں پاک فوج کے جوانوں پرپھول نچھاور کیے گئے

اقوام متحدہ اورعالمی ادارے بھارت سے جواب طلب کریں، بلاول بھٹو

پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر تمام قسم کی پروازوں کے لیے بحال

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی ریلیاں

پاکستان اور بھارت کا سیز فائر پر اتفاق ہوگیا، وزیراعظم

ساڑھے 4 بجے سے پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا: اسحاق ڈار

پاکستان اور انڈیا میں مکمل اور فوری جنگ بندی ہو گئی، پاکستان اور انڈیا کی تصدیق

پاکستان نے فضائی حدود تمام پروازوں کیلئے بحال کردی

پاکستان اور انڈیا میں مکمل اور فوری جنگ بندی ہو گئی: ٹرمپ، پاکستان اور انڈیا کی تصدیق

قتل کیس میں مشہور ٹک ٹاکر کو سزا موت کا حکم

پاکستان اور انڈیا کا ایک دوسرے پر میزائل حملوں کے بعد کشیدگی میں کمی کا عندیہ

پاکستان اور بھارت کا سیز فائر پر اتفاق، وزیراعظم

پاکستانی فوج میں مختلف آپریشن اور ہتھیاروں کے نام کس بنیاد پر رکھے جاتے ہیں؟

پاک فوج کے ہاتھوں راجوڑی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی