پاک فوج کے ہاتھوں راجوڑی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک


پاکستان نے بھارت کو ایک اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے راجوڑی میں دہشت گردوں کے سہولت کار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار تھاپا کو ہلاک کردیا۔ یہ بڑی کارروائی پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی کا حصہ تھی، جو بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف کی گئی۔ ذرائع کے مطابق راج کمار تھاپا بھارتی حکومت کی پشت پناہی میں کشمیری مسلمانوں کے خلاف سرگرم دہشتگردوں کا سہولت کار تھا۔ وہ ایک سرکاری عہدیدار ہونے کے باوجود دہشت گرد گروہوں سے خفیہ روابط رکھتا تھا۔راجوڑی اور گردونواح میں کشمیری مسلمانوں کے لیے راج کمار خوف کی علامت بن چکا تھا۔ اس پر الزام تھا کہ وہ ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال کر کے بے گناہ شہریوں کو ہراساں اور لاپتا کرواتا رہا۔ بھارتی ایڈیشنل ڈی سی کے طور پر راج کمار کو اعلیٰ فوجی بریفنگز میں شامل ہونے کا اختیار حاصل تھا، جس سے وہ پاکستانی سرحدوں کے قریب دفاعی منصوبہ بندیوں سے بھی آگاہی حاصل کرتا رہا۔پاکستانی افواج نے راجوڑی میں ایک مخصوص اور ٹارگٹڈ کارروائی کے ذریعے راج کمار کو ٹھکانے لگا دیا۔ کارروائی نہایت پیشہ ورانہ انداز میں کی گئی اور دہشتگردی کے ایک بڑے نیٹ ورک کو توڑ دیا گیایہ کارروائی بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤثر ردعمل کا واضح پیغام ہے۔ پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دشمن کی ہر چال کا نہ صرف جواب دے سکتا ہے، بلکہ اسے ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی ریلیاں

پاکستان اور بھارت کا سیز فائر پر اتفاق ہوگیا، وزیراعظم

ساڑھے 4 بجے سے پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا: اسحاق ڈار

پاکستان اور انڈیا میں مکمل اور فوری جنگ بندی ہو گئی، پاکستان اور انڈیا کی تصدیق

پاکستان نے فضائی حدود تمام پروازوں کیلئے بحال کردی

پاکستان اور انڈیا میں مکمل اور فوری جنگ بندی ہو گئی: ٹرمپ، پاکستان اور انڈیا کی تصدیق

قتل کیس میں مشہور ٹک ٹاکر کو سزا موت کا حکم

پاکستان اور انڈیا کا ایک دوسرے پر میزائل حملوں کے بعد کشیدگی میں کمی کا عندیہ

پاکستان اور بھارت کا سیز فائر پر اتفاق، وزیراعظم

پاکستانی فوج میں مختلف آپریشن اور ہتھیاروں کے نام کس بنیاد پر رکھے جاتے ہیں؟

پاک فوج کے ہاتھوں راجوڑی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک

اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی، وزیر اطلاعات

آپریشن بُنیان مّرصُوص؛ پاک فوج نے بھارت پر قہر ڈھا دیا، کئی ایئربیسز، ایئرڈیفنس اور بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ

دشمن پر لرزہ طاری کرنے والے فتح-ون میزائل کی خصوصیات

پاک بھارت کشیدگی: پرنس رحیم آغا خان کی اہم پیشکش

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی