پاکستان نے انڈیا کے مختلف مقامات پر ’کوآرڈینیٹڈ حملے‘ کیے: انڈین وزارت دفاع کا دعویٰ


انڈیا کی وزارت دفاع کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ’پاکستان نے انڈیا کے 26 مقامات پر کوآرڈینیٹڈ حملے کیے ہیں۔ انڈیا کی مسلح افواج نے دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان حملوں کو ناکام بنا دیا۔‘سنیچر کو انڈیا کے وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کے حکام نے مشترکہ پریس بریفنگ میں کہا کہ ’جیسا کہ ہم بتا چکے ہیں کہ پاکستان کی کارروائیاں صورتحال کو کشیدہ کر رہی ہیں۔ انڈیا نے ان کارروائیوں کا ذمہ داری سے جواب دیا ہے۔ آج صبح ایک بار پھر پاکستان کی جانب سے دوبارہ ایسے حملے کیے گئے۔‘انڈین فوج کی کرنل صوفیہ قریشی نے بتایا کہ ’پاکستان نے لگاتار کارروائیاں کیں جن میں ڈرونز اور لانگ رینج ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے انڈین ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کو نشانہ بنایا۔‘انہوں نے بتایا کہ ان علاقوں میں جموں، سانبہ، راجوری، ادھم پور، نگروٹا، اونتی پورہ، ریاسی، پونچھ، اکھنور، اور ریاست پنجاب کے کچھ حصے جیسے پٹھان کوٹ اور امرتسر شامل ہیں۔اس سے قبل پاکستان کے سرکاری ٹی وی نے رپورٹ کیا تھا کہ انڈیا کے مسلسل حملوں کے جواب میں سنیچر کی صبح آپریشن ’بنیان مرصوص‘ (آہنی دیوار) کا آغاز کیا گیا۔ پاکستان نے ’فتح ون میزائل سسٹم‘ کے ذریعے انڈیا میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ’بنیان مرصُوص‘ کے تحت انڈیا میں متعدد مقامات پر حملے کیے گئے۔ انڈین علاقے بیاس میں ’براہموس میزائل‘ کی سائٹ تباہ کر دی گئی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ ’پاکستان کی جوابی کارروائی کے دوران ادھم پور ایئربیس اور پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔‘’آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں اُن تمام بیسز کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جہاں سے پاکستان کے عوام اور مساجد پر حملے کیے گئے۔‘سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انتہائی درستگی کے ساتھ سری نگر، ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور، بھٹنڈہ، سرسا اور سورت گڑھ میں فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ راجوری اور برامولا میں عسکری تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سعودی عرب میں ٹرمپ کا جامنی قالین، عربی گھوڑوں اور 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے سے استقبال

شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وزیر بن گئے

ترک صدر کا پاکستان کی حمایت میں اہم اعلان

پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے طیارے گرانے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

سابق برطانوی فوجیوں کا ’جنگی جرائم‘ کا اعتراف: ’بچوں سمیت نہتے قیدیوں کو قتل کیا، کئی بار سوئے ہوئے لوگوں پر گولیاں چلائیں‘

امریکی صدر ٹرمپ 4 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش نے انڈیا کو مشکل میں ڈال دیا ہے

برطانوی وزیر اعظم کے گھر میں آگ کیسے لگی؟ تحقیقات جاری

بھارتی فوج نے پاکستان کی سیز فائر خلاف ورزی کا جھوٹا پراپیگنڈہ خود بے نقاب کر دیا

کارگل کی جنگ سے آپریشن سندور تک: انڈیا اور اسرائیل کا تعلق جو ابتدائی مخالفت کے بعد نظریاتی اور سٹریٹجک اتحاد میں بدل گیا

بغداد معاہدہ اور ’اتحادیوں کی دیوار‘: نیٹو جیسا وہ فوجی اتحاد جو ضرورت پڑنے پر پاکستان کے کام نہ آیا

ایئر فورس ون کا متبادل ’اڑتا ہوا محل‘: وہ قطری ’تحفہ‘ جو ٹرمپ کو مشکل میں ڈال سکتا ہے

برطانوی وزیر اعظم کے گھر میں آگ لگ گئی

پہلگام کا معرکہ - ایک نئے عالمی توازن کی شروعات

نریندرمودی کا قوم سے مایوس کن خطاب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی