نریندرمودی کا قوم سے مایوس کن خطاب


پاکستان سے بدترین جنگی شکست کے بعد بھارتی قوم سے خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی شکست خوردہ، مایوس اور تھکے ہوئے لیڈر نظر آئے۔ بھارتی وزیراعظم کا یہ خطاب ملک بھر میں براہ راست دکھایا گیا لیکن اس خطاب سے بھارتی قوم اور افواج کے مورال مزید ڈاؤن ہوگئے۔ مودی اس خطاب میں اپنی قوم کے سامنے فتح کا ناٹک بھی نہ کرسکے کیوں سوشل میڈیا اور عالمی صحافیوں نے پہلے بھارتی فوج کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی تھی۔بھارتی وزیراعظم کے پاس اپنی قوم کو مطمئن کرنے کے لیے کوئی ٹھوس شواہد اور کامیابی ایک ادنیٰ سی بھی نظیر تو تھی نہیں اس لیے پاکستان پر روایتی الزامات کو دہراتے رہے۔ بھارتی قوم اور وہاں صحافی اس بات کا انتظار ہی کرتے رہے کہ پردھان منتری جی پہلگام واقعے میں پاکستان کو گھسیٹنے کی ناکام کوشش پر کوئی ٹھوس ثبوت لائیں گے۔تاہم نریندر مودی کے غرور و تکبر کے غبارے سے ہوا نکل چکی تھی اس لیے محض الزامات اور دھونس دھمکیوں سے کام چلاتے رہے۔ اپوزیشن جماعت کانگریس سمیت بھارت کے تاجروں، بزنس مین، معزز شخصیات اور سابق فوجی افسران نے وزیراعظم مودی کے خطاب کو مایوس کن قرار دیا۔کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم مودی کو اس جنگ سے متعلق مکمل سچ کے ساتھ اسمبلی کو اعتماد میں لینا ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

برطانوی وزیر اعظم کے گھر میں آگ لگ گئی

پہلگام کا معرکہ - ایک نئے عالمی توازن کی شروعات

نریندرمودی کا قوم سے مایوس کن خطاب

پاکستان اور انڈیا کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان جنگ بندی کے بعد پہلا رابطہ

انڈیا اور پاکستان کے درمیان ایک ’بری ایٹمی جنگ‘ روکی: صدر ٹرمپ

رافیل بنانے والی کمپنی کے شیئرزمزید گرگئے

چین، امریکا تجارتی مذاکرات میں اہم پیشرفت، ٹیرف میں بڑی کمی پر اتفاق

پاکستان نے مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پر پھرسے اجاگرکر دیا، عمرعبداللہ

امریکہ اور چین ٹیرف میں کمی اور 90 دن کے وقفے پر متفق، ’تجارتی جنگ ٹل گئی‘

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی، امریکی وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور

ٹرمپ کی تنازع کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، انڈین سفارت کاری کے لیے کڑا امتحان

’پاکستانی عوام بھائیوں کی طرح ہیں‘: کیا انڈیا کے ’آپریشن سندور‘ کے بعد ترکی نے پاکستان کا ساتھ دیا؟

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی، امریکہ وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور

امریکا اور چین کے مابین تجارتی معاہدہ طے پا گیا

عمان میں امریکہ اور ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات ختم، اگلے دور کا اعلان ہوگا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی