انڈیا اور پاکستان کے درمیان ایک ’بری ایٹمی جنگ‘ روکی: صدر ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی مداخلت کی وجہ سے انڈیا اور پاکستان کے درمیان ایک ’بری ایٹمی جنگ‘ رکی ہے۔امریکی صدر نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے ایٹمی تنازع کو روک دیا۔ میرے خیال میں یہ ایک بری ایٹمی جنگ ہو سکتی تھی، لاکھوں لوگ مارے جا سکتے تھے۔ تو مجھے اس پر بہت فخر ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے بہت فخر ہو رہا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کی قیادت غیرمتزلزل اور طاقتور تھی، اور وہ حالات کی سنگینی کو پوری طرح سمجھتے تھے۔ میں نے کہا چلو ہم آپ لوگوں کے ساتھ بہت زیادہ تجارت کرنے جا رہے ہیں۔ آئیے اسے روکیں، آئیے اسے روکیں۔‘’اگر آپ اسے (لڑائی کو) روکتے ہیں تو ہم تجارت کر رہے ہیں۔ اگر آپ اسے نہیں روکتے ہیں تو ہم کوئی تجارت نہیں کریں گے۔‘امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’لوگوں نے تجارت کو اس طرح استعمال نہیں کیا جس طرح میں نے اسے استعمال کیا۔ اور اچانک انہوں (پاکستان اور انڈیا) نے کہا کہ ہم رکنے والے ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان انڈیا دونوں کے ساتھ تجارت کو ’کافی حد تک‘ بڑھائیں گے۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم دی ٹروتھ پر کی گئی پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’میں ان دونوں عظیم ملکوں کے ساتھ تجارت کافی حد تک بڑھاؤں گا۔‘امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’لوگوں نے تجارت کو اس طرح استعمال نہیں کیا جس طرح میں نے اسے استعمال کیا۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)سنیچر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ پر ہی پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی ہو گئی ہے۔اس کے بعد پاکستان اور انڈیا کے وزرائے خارجہ نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کر دی تھی۔امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو نے جنگ بندی پر دونوں ممالک کو سراہتے ہوئے کہا’پاکستان اور انڈیا کے ایک غیرجانبدار مقام پر کئی اہم امور پر بات چیت شروع کرنے پر تیار ہیں۔‘انڈیا کی جانب سے پاکستان کے مختلف مقامات پر حملوں کے بعد پاکستان نے جواباً انڈیا میں کئی مقامات پر حملے کیے تھے۔ جس کے بعد سعودی عرب، امریکہ اور ترکی جنگ بندی کے لیے متحرک ہوئے تھے اور دونوں ممالک کے حکام کے درمیان بات چیت کے بعد سنیچر کو جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا تھا۔انڈیا کی جانب سے پاکستان کے مختلف مقامات پر حملوں کے بعد پاکستان نے جواباً انڈیا میں کئی مقامات پر حملے کیے تھے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

برطانوی وزیر اعظم کے گھر میں آگ لگ گئی

پہلگام کا معرکہ - ایک نئے عالمی توازن کی شروعات

نریندرمودی کا قوم سے مایوس کن خطاب

پاکستان اور انڈیا کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان جنگ بندی کے بعد پہلا رابطہ

انڈیا اور پاکستان کے درمیان ایک ’بری ایٹمی جنگ‘ روکی: صدر ٹرمپ

رافیل بنانے والی کمپنی کے شیئرزمزید گرگئے

چین، امریکا تجارتی مذاکرات میں اہم پیشرفت، ٹیرف میں بڑی کمی پر اتفاق

پاکستان نے مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پر پھرسے اجاگرکر دیا، عمرعبداللہ

امریکہ اور چین ٹیرف میں کمی اور 90 دن کے وقفے پر متفق، ’تجارتی جنگ ٹل گئی‘

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی، امریکی وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور

ٹرمپ کی تنازع کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، انڈین سفارت کاری کے لیے کڑا امتحان

’پاکستانی عوام بھائیوں کی طرح ہیں‘: کیا انڈیا کے ’آپریشن سندور‘ کے بعد ترکی نے پاکستان کا ساتھ دیا؟

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی، امریکہ وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور

امریکا اور چین کے مابین تجارتی معاہدہ طے پا گیا

عمان میں امریکہ اور ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات ختم، اگلے دور کا اعلان ہوگا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی