رافیل بنانے والی کمپنی کے شیئرزمزید گرگئے


بھارتی فضائیہ کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف کرنے بعد رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے۔ گزشتہ روز بھارت کی مسلح افواج کے افسران کی میڈيا بریفنگ میں بھارتی ائیر مارشل اے کے بھارتی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ رافیل طیارہ گرائے جانے کی تصدیق کرتے ہیں؟ اس کے جواب میں کہاکہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں اور میں اس سے زیادہ تفصیل نہيں بتاسکتا، اس سے فریق مخالف کو فائدہ ہوتا ہے۔ائیر مارشل اے کے بھارتی کے اس اعتراف کے بعد رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈاسوایوی ایشن کے شیئرز آج مزید 5.59 فیصد گرگئے۔گزشتہ 5 روز کے دوران داسو ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں مجموعی طور پر 10.33 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ اس سے پہلے کے 5 روز کے دوران کمپنی کے شیئرز میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا تھا۔خیال رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی طیاروں نے پاکستان میں مختلف مقامات پر حملے کیے جس کا فوری اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج نے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی طیارے تباہ کردیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

نریندرمودی کا قوم سے مایوس کن خطاب

پاکستان اور انڈیا کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان جنگ بندی کے بعد پہلا رابطہ

انڈیا اور پاکستان کے درمیان ایک ’بری ایٹمی جنگ‘ روکی: صدر ٹرمپ

رافیل بنانے والی کمپنی کے شیئرزمزید گرگئے

چین، امریکا تجارتی مذاکرات میں اہم پیشرفت، ٹیرف میں بڑی کمی پر اتفاق

پاکستان نے مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پر پھرسے اجاگرکر دیا، عمرعبداللہ

امریکہ اور چین ٹیرف میں کمی اور 90 دن کے وقفے پر متفق، ’تجارتی جنگ ٹل گئی‘

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی، امریکی وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور

ٹرمپ کی تنازع کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، انڈین سفارت کاری کے لیے کڑا امتحان

’پاکستانی عوام بھائیوں کی طرح ہیں‘: کیا انڈیا کے ’آپریشن سندور‘ کے بعد ترکی نے پاکستان کا ساتھ دیا؟

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی، امریکہ وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور

امریکا اور چین کے مابین تجارتی معاہدہ طے پا گیا

عمان میں امریکہ اور ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات ختم، اگلے دور کا اعلان ہوگا

پاکستان عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کامیاب ہوا: عمر عبداللہ

ایران کا خطرہ، تحفظ کی قیمت اور ’تحفے کا وعدہ‘: ٹرمپ سعودی عرب سے کیا چاہتے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی