پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی، امریکی وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی اور جرمن چانسلر فریڈرش مرز سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی پر بات چیت کی ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی اور مارکو روبیو نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک پر زور دیا کہ ’جنگ بندی کو برقرار رکھیں اور رابطے میں رہیں۔‘روبیو نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان براہِ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے اور رابطوں کو بہتر بنانے کی کوششوں کو جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔سنیچر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا تھا کہ ’رات بھر طویل امریکی ثالثی میں مذاکرات کے بعد پاکستان اور انڈیا مکمل اور فوری جنگ بندی پر راضی ہو گئے ہیں۔‘صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے اچانک جنگ بندی کا اعلان ایسے وقت سامنے آیا جب پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے تحت انڈیا میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔اتوار کی شب پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے سینیئر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ پاکستان فوج کے ترجمان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے اپنے وعدے پر پاکستان کی افواج سختی سے عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’آپریشن ’بنیان مرصوص‘ انڈیا کی بزدلانہ جارحیت کے جواب میں کیا گیا۔ یہ حملے چھ اور سات مئی کی درمیانی شب کو شروع ہوئے جن کے نتیجے میں معصوم شہری، جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل تھے، شہید ہوئے۔ پاکستان نے انڈین جارحیت اور ہمارے شہریوں کے بہیمانہ قتل کے جواب میں انصاف اور انتقام کا وعدہ کیا تھا۔ پاکستان کی مسلح افواج نے یہ وعدہ پورا کیا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی، امریکی وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور

ٹرمپ کی تنازع کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، انڈین سفارت کاری کے لیے کڑا امتحان

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی، امریکہ وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور

امریکا اور چین کے مابین تجارتی معاہدہ طے پا گیا

عمان میں امریکہ اور ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات ختم، اگلے دور کا اعلان ہوگا

پاکستان عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کامیاب ہوا: عمر عبداللہ

ایران کا خطرہ، تحفظ کی قیمت اور ’تحفے کا وعدہ‘: ٹرمپ سعودی عرب سے کیا چاہتے ہیں؟

مُردوں کے دانتوں سے سونا نکال کر کیا چیز بنا لی؟ قبرستان میں کام کرنے والے شخص کا عجیب و غریب کارنامہ جس نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا

تجارتی جنگ میں 90 دن کا وقفہ، محصولات میں کمی اور ’بدلتے لہجے‘: امریکہ اور چین کے مذاکرات جن پر پوری دنیا کی نظریں ہیں

پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی شواہد منظر عام پر آگئے

ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ، کولمبیا یونیورسٹی میں سمسٹر بحرانی صورتحال میں ختم

جنگ بندی: انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے سب سے زیادہ متاثرہ قصبے کے رہائشی گھروں کو لوٹنے لگے

’نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں‘، رفال گرنے کے سوال پر انڈین ایئر مارشل کا جواب

آپریشن ابھی جاری ہے، تفصیلی بریفنگ بعد میں دی جائے گی: انڈین ایئر فورس

بھارتی طیاروں کے ساتھ بھارت کو اسٹاک مارکیٹ میں بھی نقصان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی