’نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں‘، رفال گرنے کے سوال پر انڈین ایئر مارشل کا جواب


انڈیا کے ایئر مارشل اے کے بھارتی نے کہا ہے کہ ’ہم اس وقت حالتِ جنگ میں ہیں اور نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں۔‘اُن سے ایک صحافی نے پاکستان سے حالیہ لڑائی میں فرانسیسی ساختہ رفال جیٹ فائٹر گرنے کا سوال کیا تھا۔اتوار کی شام نئی دہلی میں پاکستان سے حالیہ لڑائی اور دوطرفہ جھڑپوں کے دوران ہونے والے واقعات پر میڈیا کو بریفنگ میں انڈین ایئر مارشل کا رفال گرنے کے سوال پر کہنا تھا کہ ’ہم سے جو سوال پوچھا جانا چاہیے، اور ضرور پوچھا جانا چاہیے وہ یہ ہے کہ کیا ہم نے اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں۔ ہمارا جو مقصد تھا کہ دہشت گرد کیمپوں کو ختم کرنا ہے، تو اس کا جواب یہ ہے کہ جی، بالکل، ہم نے یہ مقصد حاصل کر لیا ہے۔‘اے کے بھارتی نے کہا کہ نتائج دنیا کے سامنے ہیں کہ وہ ان کو دیکھے۔ ’جہاں تک اس کی تفصیلات کی بات ہے کہ کیا کچھ کیا، کتنے نمبر رہے، ہم نے کون سا پلیٹ فارم استعمال کیا۔ اس وقت میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔‘انڈیا کے ایئر مارشل نے آرمی اور بحریہ کے افسران کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ’ہم ابھی تک حالتِ جنگ میں ہیں۔ اور اگر میں اس وقت ایسا کوئی تبصرہ کروں گا تو اس کا فائدہ مخالف فریق کو ہوگا۔‘ انہوں نے کہا کہ ’ہم انھیں اس وقت کوئی فائدہ نہیں دینا چاہتے۔ میں صرف یہی کہوں گا کہ ہم نے اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں۔ ہمارے تمام پائلٹ گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔‘ قبل ازیں اتوار کی صبح انڈیا کی ایئر فورس نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ’آپریشن سندور‘ کے طے شدہ تمام اہداف پیشہ ورانہ اور درست طریقے سے کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیے ہیں۔انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ ’ایئر فورس نے قومی اہداف کے لیے پیشہ ورانہ مہارت اور فوجی طریقہ کار کے تحت کارروائیاں کی ہیں۔‘بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ’چونکہ آپریشن ابھی جاری ہے، اس لیے مناسب وقت پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی، امریکہ وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور

امریکا اور چین کے مابین تجارتی معاہدہ طے پا گیا

عمان میں امریکہ اور ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات ختم، اگلے دور کا اعلان ہوگا

پاکستان عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کامیاب ہوا: عمر عبداللہ

پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی شواہد منظر عام پر آگئے

ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ، کولمبیا یونیورسٹی میں سمسٹر بحرانی صورتحال میں ختم

جنگ بندی: انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے سب سے زیادہ متاثرہ قصبے کے رہائشی گھروں کو لوٹنے لگے

’نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں‘، رفال گرنے کے سوال پر انڈین ایئر مارشل کا جواب

آپریشن ابھی جاری ہے، تفصیلی بریفنگ بعد میں دی جائے گی: انڈین ایئر فورس

بھارتی طیاروں کے ساتھ بھارت کو اسٹاک مارکیٹ میں بھی نقصان

شیخ حسینہ پر گھیرا تنگ، عوامی لیگ پرعبوری حکومت کی طرف سے پابندی عائد

پوتن کی زیلنسکی کو استنبول میں مذاکرات کی پیشکش کے بعد ٹرمپ کی اگلی چال پر نظریں

پوتن کی استنبول میں زیلنسکی کو ملاقات کی پیشکش کے بعد ٹرمپ کی اگلی چال پر نظریں

برطانیہ میں 200 سال پرانا درخت کاٹنے والے دو افراد مجرم قرار، ’انہیں یہ کارنامہ لگتا ہے‘

پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں نے بھارت کو حیران کر دیا ہوگا، دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی