شیخ حسینہ پر گھیرا تنگ، عوامی لیگ پرعبوری حکومت کی طرف سے پابندی عائد


بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ کی جماعت کی سرگرمیاں مقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک معطل کر دی گئی ہیں۔ حکومت نے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل ایکٹ میں بھی ترمیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت سیاسی جماعتوں اور ان سے منسلک اداروں پر مقدمات چلائے جا سکیں گے۔عوامی لیگ نے اس اقدام کو ناجائز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ شیخ حسینہ گزشتہ برس اگست میں عوامی دباؤ اور احتجاجی تحریک کے باعث مستعفی ہو کر بھارت فرار ہو گئی تھیں۔ عبوری حکومت بھارت سے ان کی حوالگی کا مطالبہ بھی کر چکی ہے۔بنگلادیش میں حالیہ بحران کا آغاز اس وقت ہوا جب 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچوں کو سرکاری نوکریوں میں 30 فیصد کوٹہ دیے جانے کے خلاف طلبہ نے ملک گیر احتجاج شروع کیا۔پرتشدد مظاہروں میں اب تک 300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مظاہرین نے سول نافرمانی اور دارالحکومت ڈھاکا کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ شیخ حسینہ بنگلا دیش کی طویل ترین عرصے تک خدمات انجام دینے والی وزیراعظم رہیں اور ان کی حکومت پر سیاسی مخالفین کے خلاف سخت اقدامات اور جماعت اسلامی پر پابندی جیسے الزامات بھی لگتے رہے ہیں۔ اب وہ خود بھی اسی طرح کے الزامات کی زد میں آ چکی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی، امریکہ وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور

امریکا اور چین کے مابین تجارتی معاہدہ طے پا گیا

عمان میں امریکہ اور ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات ختم، اگلے دور کا اعلان ہوگا

پاکستان عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کامیاب ہوا: عمر عبداللہ

ایران کا خطرہ، تحفظ کی قیمت اور ’تحفے کا وعدہ‘: ٹرمپ سعودی عرب سے کیا چاہتے ہیں؟

پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی شواہد منظر عام پر آگئے

ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ، کولمبیا یونیورسٹی میں سمسٹر بحرانی صورتحال میں ختم

جنگ بندی: انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے سب سے زیادہ متاثرہ قصبے کے رہائشی گھروں کو لوٹنے لگے

’نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں‘، رفال گرنے کے سوال پر انڈین ایئر مارشل کا جواب

آپریشن ابھی جاری ہے، تفصیلی بریفنگ بعد میں دی جائے گی: انڈین ایئر فورس

بھارتی طیاروں کے ساتھ بھارت کو اسٹاک مارکیٹ میں بھی نقصان

شیخ حسینہ پر گھیرا تنگ، عوامی لیگ پرعبوری حکومت کی طرف سے پابندی عائد

پوتن کی زیلنسکی کو استنبول میں مذاکرات کی پیشکش کے بعد ٹرمپ کی اگلی چال پر نظریں

پوتن کی استنبول میں زیلنسکی کو ملاقات کی پیشکش کے بعد ٹرمپ کی اگلی چال پر نظریں

برطانیہ میں 200 سال پرانا درخت کاٹنے والے دو افراد مجرم قرار، ’انہیں یہ کارنامہ لگتا ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی