جنگ بندی: انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے سب سے زیادہ متاثرہ قصبے کے رہائشی گھروں کو لوٹنے لگے


انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے ایک قصبے کے رہائشی جو پاکستان کے ساتھ دہائیوں کی سب سے مہلک لڑائی میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے، سنیچر کو ہونے والی حیران کن جنگ بندی کے ایک روز بعد اتوار کو آہستہ آہستہ اپنے گھروں میں واپس آ رہے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جنگ بندی سے قبل میزائل، ڈرون اور توپ خانے کے حملوں میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی ابتدائی اطلاعات کے بعد اب اس پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر شہری تھے جن میں سے اکثریت کا تعلق پاکستان سے ہے۔حکام کے مطابق انڈیا کے زیرِانتطام کشمیر میں پونچھ میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 49 زخمی ہوئے۔ان میں 12 سالہ ضیا خان اور ان کی جڑواں بہن عروہ فاطمہ بھی شامل ہیں، جو بدھ کو اپنے والدین کے ساتھ شہر چھوڑنے کی کوشش میں توپ خانے کے گولے کا نشانہ بنے۔60 ہزار کی آبادی پر مشتمل اس قصبے کے زیادہ تر لوگ گاڑیوں، بسوں اور یہاں تک کے پیدل بھی فرار ہو گئے، اور پیچھے کچھ ہزار افراد ہی بچے۔پونچھ کی گلیوں میں زندگی کی دوبارہ آہٹ کو سن کر طارق احمد اتوار کو واپس آ گئے اور ساتھ ہی اپنی بس میں 20 افراد کو بھی واپس لائے۔انہوں نے قصبے کے مرکزی بس ٹرمینل پر اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’بھاگنے والوں میں زیادہ تر اب بھی خوفزدہ ہیں، اور وہ انتظار کریں گے اور دیکھیں گے کہ کیا جنگ بندی پر عمل درآمد ہوتا ہے۔‘پونچھ انڈیا کے زیرِانتطام کشمیر کا دوسرا بڑا شہر ہے اور جموں سے 230 کلومیٹر دور ہے۔جنگ بندی سے قبل میزائل، ڈرون اور توپ خانے کے حملوں میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)46 سالہ حضور شیخ جن کا مین مارکیٹ میں سٹور ہے، ان ابتدائی افراد میں شامل ہیں جنہوں سے سب سے پہلے اپنی دوکان کھولی۔ان کا کہنا تھا کہ ’آخر کار کئی دنوں کے بعد ہم سکون سے سو سکے۔ یہ صرف میری یا میرے خاندان کی بات نہیں ہے بلکہ گذشتہ روز یہاں رہنے والے ہر شخص کے چہرے پر مسکراہٹ تھی۔‘تاہم حافظ محمد شاہ بخاری جنگ بندی کو دیرپا نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہمیں یقین نہیں ہے کہ اس جنگ بندی پر زیادہ دیر عمل درآمد چل سکے گا اور یہ میں اپنے کئی برسوں کے تجربے کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں۔‘’یہ ہم جیسے لوگ ہیں، سرحد پر رہنے والے لوگ، جو دکھ سہتے ہیں اور سب کچھ کھو دیتے ہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی، امریکی وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور

ٹرمپ کی تنازع کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، انڈین سفارت کاری کے لیے کڑا امتحان

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی، امریکہ وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور

امریکا اور چین کے مابین تجارتی معاہدہ طے پا گیا

عمان میں امریکہ اور ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات ختم، اگلے دور کا اعلان ہوگا

پاکستان عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کامیاب ہوا: عمر عبداللہ

ایران کا خطرہ، تحفظ کی قیمت اور ’تحفے کا وعدہ‘: ٹرمپ سعودی عرب سے کیا چاہتے ہیں؟

تجارتی جنگ میں 90 دن کا وقفہ، محصولات میں کمی اور ’بدلتے لہجے‘: امریکہ اور چین کے مذاکرات جن پر پوری دنیا کی نظریں ہیں

پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی شواہد منظر عام پر آگئے

ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ، کولمبیا یونیورسٹی میں سمسٹر بحرانی صورتحال میں ختم

جنگ بندی: انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے سب سے زیادہ متاثرہ قصبے کے رہائشی گھروں کو لوٹنے لگے

’نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں‘، رفال گرنے کے سوال پر انڈین ایئر مارشل کا جواب

آپریشن ابھی جاری ہے، تفصیلی بریفنگ بعد میں دی جائے گی: انڈین ایئر فورس

بھارتی طیاروں کے ساتھ بھارت کو اسٹاک مارکیٹ میں بھی نقصان

شیخ حسینہ پر گھیرا تنگ، عوامی لیگ پرعبوری حکومت کی طرف سے پابندی عائد

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی