اے آئی کے خطرناک نتائج، چیٹ جی پی ٹی گھر کی تباہی کی وجہ بن گیا


یونان میں عجیب و غریب کیس سامنے آیا جہاں بیوی نے چیٹ جی پی ٹی کی باتوں پر یقین کر کے شوہر سے طلاق لینے کیلیے درخواست دائر کر دی۔ یونان سٹی ٹائمز کے مطابق خاتون نے ٹیسیوگرافی پر جدید طریقہ کار کیلیے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کیا جو کہ مستقبل کی پیشگوئی کرنے کیلیے گراؤنڈز کو پڑھنے کا قدیم طریقہ ہے۔خاتون کے مطابق چیٹ جی پی ٹی نے شوہر کی بے وفائی کو بے نقاب کیا۔12 سال سے شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں خاتون نے اپنی اور شوہر کے کافی کپ میں تصاویر اپ لوڈ کی اور چیٹ جی پی ٹی سے ان کی تشریح کرنے کو کہا۔اس پر چیٹ جی پی ٹی نے جو دعویٰ کیا اس نے خاتون کو چونکا کر رکھا دیا کہ اس کے شوہر کی ایک کم عمر لڑکی کے ساتھ دوستی ہے اور یہ کہ وہ آپ سے رشتہ توڑنا چاہتے ہیں۔خاتون کے شوہر نے مقامی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان دعوؤں کو مسترد کیا اور انہیں بے بنیاد قرار دیا۔اس نے کہا کہ میں اسے مذاق سمجھ رہا تھا لیکن اہلیہ نے سنجیدہ ہی لے لیا، اس نے مجھے چھوڑنے کو کہا اور بچوں کو بتایا کہ ہماری طلاق ہو رہی ہے اور پھر مجھے ایک وکیل کا فون آیا، تب میں نے محسوس کیا کہ یہ سنجیدہ معاملہ ہے۔خاتون نے باہمی علیحدگی پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے صرف تین دن بعد باضابطہ طور پر طلاق کیلیے عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

سورج کی روشنی کا اصل رنگ کیا ہے؟

پاکستان کا انڈین براہموس میزائل ’ہدف سے بھٹکانے‘ کا دعویٰ: کیا تیزرفتار میزائلوں کو ’اندھا‘ کیا جا سکتا ہے؟

بغداد معاہدہ اور ’اتحادیوں کی دیوار‘: نیٹو جیسا وہ فوجی اتحاد جو ضرورت پڑنے پر پاکستان کے کام نہ آیا

گوگل سرچ میں نئے اے آئی فیچر نے تہلکہ مچا دیا

گوگل سرچ میں ایک نئے اے آئی فیچر کا اضافہ

سائنسدانوں کو حیران کرنے والے عجیب خلائی دھماکے جو بہت سے سربستہ رازوں سے پردہ اٹھا سکتے ہیں

اے آئی کے خطرناک نتائج، چیٹ جی پی ٹی گھر کی تباہی کی وجہ بن گیا

گاڑی کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، آسان قسطوں میں بکنگ کا آغاز

مونجارو: بھوک اور وزن کم کرنے والا انجیکشن لیکن کیا یہ ایک مستقل حل ہے؟

عید کا دن، راولپنڈی کی فضا اور دو پائلٹس کی گرفتاری: جب پاکستانی فضائیہ نے پہلی بار انڈیا کا جاسوس طیارہ مار گرایا

امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کی ڈیڈلائن میں ایک بار پھر توسیع

پاکستان اور انڈیا میں سیز فائر کے بعد اندرا گاندھی کا تذکرہ: 1971 کا 2025 سے موازنہ کیوں کیا جا رہا ہے؟

دو جوہری طاقتوں کے بیچ پہلی ڈرون جنگ: کیا پاکستان اور انڈیا کے درمیان روایتی لڑائی میں نئے اور خطرناک باب کا آغاز ہو چکا ہے؟

پاکستان کا جوابی وار، بی جے پی سمیت کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک

پاکستان کا بھارت پر جوابی کاراوائی، درجنوں ہندوستانی رہنماؤں ویب سائٹس ہیک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی