بھارتی فوج کی پاکستان سے بری طرح شکست کی وجوہات کیا ہیں؟ امریکی ملٹری جریدے کے انکشافات


دنیا کی نظریں اس وقت جنوبی ایشیا پر جمی ہوئی ہیں جہاں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے نہ صرف اپنے دفاع کو مضبوطی سے سنبھالا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی عسکری مہارت کا لوہا منوایا ہے۔ امریکی عسکری جریدے The National Interest نے اپنی حالیہ رپورٹ میں تسلیم کیا ہے کہ بھارت کا "آپریشن سندور" نہ صرف جنگی حکمت عملی میں ناکام رہا بلکہ پاکستانی فضائیہ کی بروقت کارروائی نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔ فضا میں چھپے حقائق، زمین پر کھلی شکست رپورٹ کے مطابق بھارت نے پہلگام حملے کے بعد شدید دباؤ میں آکر فضائی حملے کا آغاز کیا، مگر پاکستانی ریڈارز اور دفاعی نظام نے ہر ممکن سطح پر دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنایا۔ پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے گئے، جسے ماہرین ایک بڑی عسکری پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ بھارت کو جنگ سے قبل عسکری برتری حاصل سمجھا جا رہا تھا—روس اور یورپ سے جدید ہتھیار، میزائل ٹیکنالوجی اور ایٹمی کمانڈ کا تجربہ—لیکن میدانِ عمل میں صورتحال بالکل الٹ نکلی۔ تجربہ جیت گیا، ساز و سامان ہار گیا پاکستانی پائلٹوں نے افغان بارڈر پر طویل عرصہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں جو مہارت حاصل کی، وہ بھارت کے "پرامن ماحول" میں تربیت یافتہ پائلٹوں پر بھاری پڑی۔ فرانسیسی صحافی سوفی لاندریں نے بھی اس فرق کو نمایاں کیا اور کہا کہ پاکستانی فضائیہ کا تجربہ فیصلہ کن ثابت ہوا۔ رافیل کی حقیقت، زمینی حقیقت سے مختلف نکلی The National Interest نے لکھا کہ مغربی تجزیہ کار بھارتی فضائیہ کو جدید اور قابلِ بھروسہ مانتے تھے، لیکن موجودہ تنازعے نے اس "برتری" کے دعوے کو جھوٹا ثابت کر دیا۔ رافیل طیاروں کی ناکامی، پائلٹوں کی کمی، اور تربیتی سہولیات کی قلت نے بھارتی فضائی صلاحیت کو بری طرح متاثر کیا۔ زیرو چھ کی فتح: جنگی حکمت عملی کی مثال ایئر وائس مارشل اورنگزیب نے کہا کہ پاک فضائیہ نے 6-0 کی برتری سے دشمن کو پیچھے دھکیل دیا۔ پاکستانی جے-10 سی طیاروں اور PL-15 میزائلوں نے دشمن کے عزائم چکنا چور کر دیے۔ جنون نہیں، حکمت جیتی جہاں بھارتی میڈیا جنگی جنون بھڑکا رہا تھا، وہیں عالمی مبصرین نے پاکستان کی دفاعی تدبیر کو سراہا۔ ایک جانب بھارت نے اپنی ہی آبادی پر میزائل گرائے، تو دوسری طرف پاکستان نے چینی اور ترک حمایت سے فضائی تحفظ کو مؤثر انداز میں یقینی بنایا۔ رپورٹ کے اختتام میں خبردار کیا گیا کہ جنوبی ایشیا میں موجودہ کشیدگی انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں اور کسی بھی غلط قدم کے نتائج دور رس ہو سکتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود تاحال بند۔۔ بھارتی ائیر لائنز اب تک کتنے کروڑ کا بھاری نقصان اٹھا چکیں؟

بھارت کے حملوں میں 11 فوجی اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔۔ دی جی آئی ایس پی آر نے شہداء کے نام بتا دیے

جرمن ٹیکنالوجی فرم ایس اے پی کا کراچی میں انویشن ڈے تقریب کا انعقاد۔ کلاؤڈ ERP اور ڈیٹا پر مبنی جدت اور پاکستانی کمپنیوں کی جدید ٹیکنالوجی پر منتقلی پر گفتگو۔

بھارت پر برتری۔۔ پاک چین ٹیکنالوجی کے جدید میزائلوں کا پلڑا بھاری ! چینی ملٹری جریدے بھی سراہ اٹھے

انڈین حملوں میں پاکستانی فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر سمیت 11 فوجی اہلکار جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 40 شہری ہلاک ہوئے: آئی ایس پی آر

پاکستان اور انڈیا کے درمیان لڑائی ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی تھی: ڈونلڈ ٹرمپ

بغداد معاہدہ اور ’اتحادیوں کی دیوار‘: نیٹو جیسا وہ فوجی اتحاد جو ضرورت پڑنے پر پاکستان کے کام نہ آیا

پاکستان کا انڈین براہموس میزائل ’ہدف سے بھٹکانے‘ کا دعویٰ: کیا تیزرفتار میزائلوں کو ’اندھا‘ کیا جا سکتا ہے؟

انڈیا پاکستان کشیدگی کے دوران ’انفارمیشن وار‘ اور وہ فوجی اہلکار جو اس ’جنگ‘ کا چہرہ بن گئے

دہشتگردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں ہو سکتے، پانی اور خون ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا: نریندر مودی

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا تھا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

کوہلی کی ریٹائرمنٹ: آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں خاموش کرنے والے انڈین لیجنڈ کی خوب سے خوب تر ہونے کی کہانی

’پاکستانی عوام بھائیوں کی طرح ہیں‘: کیا انڈیا کے ’آپریشن سندور‘ کے بعد ترکی نے پاکستان کا ساتھ دیا؟

سائنسدانوں کو حیران کرنے والے عجیب خلائی دھماکے جو بہت سے سربستہ رازوں سے پردہ اٹھا سکتے ہیں

بھارت پر برتری۔۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ! سرمایہ داروں کا اعتماد بحال

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی