بینگن خون کی کمی کیسے دور کرتا ہے؟ جانیے سستے بینگن کا ذائقہ دار رائتہ بنانے کا آسان طریقہ اور 6 مہنگے فائدے


بینگن ہماری روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی ایک سادہ مگر صحت بخش سبزی ہے۔ یہ صرف ذائقے میں ہی نہیں بلکہ غذائیت کے اعتبار سے بھی بےحد اہم ہے۔ مختلف کھانوں میں استعمال ہونے والا بینگن صحت پر کئی مثبت اثرات ڈالتا ہے، خاص طور پر دل، وزن، ہاضمہ اور ذیابیطس جیسے مسائل میں یہ ایک قدرتی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ غذائی اجزاء کی جھلک بینگن میں وٹامن سی، وٹامن کے، وٹامن بی 6، پوٹاشیم، فائبر، مینگنیز اور اینتھوسیانِن جیسے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس شامل ہوتے ہیں۔ یہ غذائی اجزاء نہ صرف جسم کی قوتِ مدافعت بڑھاتے ہیں بلکہ جلد، دماغ اور ہڈیوں کے لیے بھی مفید ہیں۔ بینگن کا رائتہ: آسان اور مزیدار ترکیب بینگن کا رائتہ بنانا نہایت سادہ ہے۔ ایک درمیانہ بینگن لیں، اس کو چھیل کر باریک کاٹ لیں اور تھوڑا سا تیل لگا کر توے یا فرائنگ پین میں ہلکا سا سینک لیں۔ اب ایک کپ دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیں، اس میں بھنا ہوا زیرہ، نمک، کٹی ہوئی ہری مرچ، اور باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا شامل کریں۔ آخر میں ٹھنڈا کیا ہوا بینگن دہی میں ڈال دیں۔ ٹھنڈا کر کے پیش کریں — یہ رائتہ نہ صرف مزیدار ہوتا ہے بلکہ ہاضمے کے لیے بھی بہترین ہے۔ دل کو مضبوط بنائے بینگن میں قدرتی فائبر، پوٹاشیم، وٹامن B6 اور طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو دل کی شریانوں کو صاف رکھنے، بلڈ پریشر کو متوازن کرنے اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ تمام عناصر دل کے امراض سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ بینگن میں آئیر کی بھی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جس سے جسم میں خون بنانے میں مدد ملتی ہے وزن کم کرنے میں آسانی کیلوریز کم اور فائبر زیادہ ہونے کی وجہ سے بینگن وزن کم کرنے والے افراد کے لیے بہترین ہے۔ یہ پیٹ کو دیر تک بھرے رکھنے میں مدد دیتا ہے، جس سے اضافی کھانے کی خواہش کم ہو جاتی ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید بینگن کا گلیسیمک انڈیکس کم ہونے کی وجہ سے یہ خون میں شکر کی سطح کو تیزی سے نہیں بڑھنے دیتا، یوں ذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہ ایک محفوظ اور فائدہ مند سبزی ہے۔ ہاضمہ بہتر بناتا ہے بینگن میں موجود فائبر نظامِ ہاضمہ کو متحرک کرتا ہے، قبض سے نجات دلاتا ہے اور آنتوں کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔ یہ پیٹ کی صفائی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کینسر سے بچاؤ میں کردار بینگن میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور پولی فینولز ایسے مرکبات ہیں جو جسم میں نقصان دہ فری ریڈیکلز کا مقابلہ کرتے ہیں۔ یہ عناصر خلیات کو نقصان سے بچا کر ممکنہ طور پر کینسر جیسے خطرناک مرض سے بچاؤ میں مددگار ہو سکتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود تاحال بند۔۔ بھارتی ائیر لائنز اب تک کتنے کروڑ کا بھاری نقصان اٹھا چکیں؟

بھارت کے حملوں میں 11 فوجی اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔۔ دی جی آئی ایس پی آر نے شہداء کے نام بتا دیے

جرمن ٹیکنالوجی فرم ایس اے پی کا کراچی میں انویشن ڈے تقریب کا انعقاد۔ کلاؤڈ ERP اور ڈیٹا پر مبنی جدت اور پاکستانی کمپنیوں کی جدید ٹیکنالوجی پر منتقلی پر گفتگو۔

بھارت پر برتری۔۔ پاک چین ٹیکنالوجی کے جدید میزائلوں کا پلڑا بھاری ! چینی ملٹری جریدے بھی سراہ اٹھے

انڈین حملوں میں پاکستانی فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر سمیت 11 فوجی اہلکار جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 40 شہری ہلاک ہوئے: آئی ایس پی آر

پاکستان اور انڈیا کے درمیان لڑائی ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی تھی: ڈونلڈ ٹرمپ

بغداد معاہدہ اور ’اتحادیوں کی دیوار‘: نیٹو جیسا وہ فوجی اتحاد جو ضرورت پڑنے پر پاکستان کے کام نہ آیا

پاکستان کا انڈین براہموس میزائل ’ہدف سے بھٹکانے‘ کا دعویٰ: کیا تیزرفتار میزائلوں کو ’اندھا‘ کیا جا سکتا ہے؟

انڈیا پاکستان کشیدگی کے دوران ’انفارمیشن وار‘ اور وہ فوجی اہلکار جو اس ’جنگ‘ کا چہرہ بن گئے

دہشتگردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں ہو سکتے، پانی اور خون ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا: نریندر مودی

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا تھا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

کوہلی کی ریٹائرمنٹ: آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں خاموش کرنے والے انڈین لیجنڈ کی خوب سے خوب تر ہونے کی کہانی

’پاکستانی عوام بھائیوں کی طرح ہیں‘: کیا انڈیا کے ’آپریشن سندور‘ کے بعد ترکی نے پاکستان کا ساتھ دیا؟

سائنسدانوں کو حیران کرنے والے عجیب خلائی دھماکے جو بہت سے سربستہ رازوں سے پردہ اٹھا سکتے ہیں

بھارت پر برتری۔۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ! سرمایہ داروں کا اعتماد بحال

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی