امریکی خاتون نے 25 منٹ سے زائد تک بالوں سے لٹک کر دس برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا


امریکہ کی ایک سرکس پرفارمر نے بالوں سے لٹکنے کا ایک ایسا ریکارڈ توڑ دیا ہے جو ایک دہائی سے زائد عرصے سے کوئی چیلنج نہیں کر سکا تھا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے ریڈ ووڈ نیشنل اینڈ سٹیٹ پارکس میں لیلیٰ نون نے اپنی پونی ٹیل (بالوں کی پونی) سے 25 منٹ 11.30 سیکنڈ تک لٹک کر سب سے طویل وقت تک بالوں سے معلق رہنے کا ریکارڈ قائم کیا۔امریکی پرفارمر نے جون 2024 میں یہ کارنامہ انجام دیا، اور پچھلا ریکارڈ توڑ دیا جو آسٹریلیا کے سُتھاکرن سیوگنانتھورائی نے 2011 میں 23 منٹ 19 سیکنڈ کے ساتھ قائم کیا تھا۔39 سالہ لیلیٰ نے اس کوشش سے پہلے دو سال تک سخت تربیت حاصل کی۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کا کہنا ہے کہ لیلیٰ ایک پیشہ ور ’ہیئر ہینگر‘ (بالوں سے لٹکنے والی فنکارہ) ہیں، لہٰذا یہ خطرناک کام ہرگز گھر میں آزمانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔لیلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ یہ ثابت کرنا چاہتی تھیں کہ ذہنی طاقت کے ذریعے کیا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔    View this post on Instagram           A post shared by Guinness World Records (@guinnessworldrecords)اس حیرت انگیز مظاہرے کے دوران ان کے دوست گٹار بجا کر انہیں محظوظ کرتے رہے۔ تماشائیوں نے بھی ان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے مسلسل مثبت جملے کہے۔لیلیٰ نے بالوں سے لٹکتے ہوئے مختلف پوز بھی بنائے جو واقعی متاثر کن تھے۔ اس فن کے ماہر اکثر اپنے بال باندھنے کا ایک منفرد اور خاص طریقہ رکھتے ہیں۔لیلیٰ ’امریکن ننجا وارئیر‘ جیسے مشہور ٹی وی شو میں بھی نظر آ چکی ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے ہزاروں فالوورز ہیں۔وہ اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جن میں وہ مختلف فضائی کرتب کرتی نظر آتی ہیں۔ وہ اپنے پیروں سے تیر کمان چلاتی ہیں اور ان ویڈیوز میں بالوں سے لٹکنے والے سٹنٹس کی جھلکیاں بھی شامل ہوتی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاکستانی ذہین لوگ ہیں، بہت اچھی مصنوعات بناتے ہیں، انہیں نہیں بھول سکتے: صدر ٹرمپ

بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے چناب کا رخ راوی اور بیاس کی جانب موڑنے پر کام تیز کردیا

امریکہ کے شہر لاس ویگاس کے جِم میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، تین زخمی

پاکستانی لوگ ذہین ہیں ان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: صدرٹرمپ کا برملا اعتراف

امریکہ: سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کو 25 برس قید کی سزا

پاکستانیوں سمیت سیاسی پناہ کے متلاشی امریکہ کی سرحد پر، ان کا مستقبل کیا ہے؟

پاکستانیوں سمیت سیاسی پناہ کے متلاشی اب بھی امریکہ کی سرحد پر، ان کا مستقبل کیا ہے؟

’منافع کے لیے‘ میکسیکو کے آثارِ قدیمہ کی ویڈیوز کا استعمال، مسٹر بیسٹ پر مقدمہ

بھارتی بحریہ نے روہنگیا مہاجرین کو سمندرمیں پھینک دیا، اقوام متحدہ کا سخت نوٹس

ٹرمپ کا استقبال، اماراتی لڑکیوں کا بالوں والا منفرد رقص

’پاکستان کی حمایت کرنے پر برہم‘ انڈیا ترکی کو کیسے نشانہ بنا رہا ہے؟

ترکی کے وسطی علاقوں میں شدید زلزلہ، عمارتیں لرز اُٹھیں

سیٹلائٹ پر نظر آنے والا ’اسامہ بن لادن کا سایہ‘ اور کوریئر کی تلاش: نیٹ فلکس سیریز میں ایبٹ آباد آپریشن کی کہانی

ایران کے کرائے کے قاتلوں کا بین الاقوامی نیٹ ورک جسے ایک سزا یافتہ مجرم چلا رہا ہے

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے رابطوں کے بعد بھارتی فوج کا بڑا بیان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی