پاکستانی لوگ ذہین ہیں ان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: صدرٹرمپ کا برملا اعتراف


امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی امور میں انہیں زندگی میں آج تک جس بات پر سب سے زیادہ سراہا گیا ہے وہ پاک بھارت جنگ بندی کامیاب بنانا ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانیوں کی ذہانت اوران کے ناقابل یقین حد تک شاندار اشیا تیار کرنے کی صلاحیتوں کا بھی برملا اعتراف کیا۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ ان کی پاکستان سے بہت عمدہ بات چیت ہوئی ہے۔ ہم پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتے کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھاکہ بھارت کے معاملے میں تو وہ پُریقین تھے تاہم پاکستان سے بھی تجارت پر بات کی۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکا سے تجارت کرے۔ٹرمپ کا کہنا تھاکہ پاکستانی ذہین لوگ ہیں۔ وہ حیرت انگیز اشیا بناتےہیں۔ صدر ٹرمپ نے اس بات پر حیرت ظاہر کی کہ ان کے پاکستان سے اچھے تعلقات ہونے کے باوجود امریکا اس ملک سے زیادہ تجارت نہیں کرتا۔بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی بھرپور کارروائی اور امریکی مداخلت سے جنگ بندی کے بارے میں بھی میزبان نے سوال کیا جس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کوئی چھوٹی موٹی نہیں، بڑی ایٹمی طاقتیں ہیں۔صدرٹرمپ کا کہنا تھاکہ دونوں ملک ایک دوسرے سے سخت ناراض تھے۔ ادلے کا بدلہ ہورہا تھا۔ یہ لڑائی مسلسل بڑھ رہی تھی اور زیادہ میزائلوں سے حملے کیے جارہے تھے۔ دونوں ملک زیادہ سے زیادہ قوت سے حملہ آور ہورہے تھے اور مرحلہ وہ آنا تھا کہ بات نیوکلیئر ہتھیاروں تک جا پہنچتی۔؎امریکی صدر نے کہا کہ بہت سی وجوہات کے سبب نیوکلیئر جنگ کا تو لفظ ہی غلیظ ہے۔یہ وہ بدنما ترین چیز ہے جو کبھی رونما ہوسکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اس کے بہت قریب تھے کیونکہ ایک دوسرے سے نفرت عروج پر تھی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان ایٹمی جنگ کسی بھی لمحے ہونے کو تھی۔ وہ مقام آچکا تھا کہ جب ایٹمی جنگ چھڑ جاتی تاہم اب دونوں فریق خوش ہیں۔پس پردہ سفارتکاری کے بارے میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ درحقیقت انہوں نے اپنے اہلکاروں سے کہا تھا کہ پاکستان اوربھارت کو ٹیلی فون کریں، تجارت اور ملاقاتوں کا آغاز کریں۔ انہوں نے فریقوں سے کہا کہ ہم تجارت کو بہت زیادہ بڑھائیں گے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ تجارت کو دشمنیاں ختم کرنے اور امن قائم کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ اپنی صلاحیتوں کے بارے میں بولے کہ وہ وعدوں پر عمل کرنے والے شخص ہیں۔بھارت پر تنقید کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ بھارت دنیا میں وہ ملک ہے جو سب سے زیادہ ٹیرف لگاتا ہے۔ انہوں نے دوسروں کیلئے کاروبار کرنا تقریباً ناممکن بنا دیا ہے تاہم اب بھارت بھی امریکا کے ساتھ ٹیرف سو فی صد کم کرنے پر تیار ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ٹرمپ ایک ہی وقت میں امن اور دھمکیوں کی بات کرتے ہیں، ایرانی صدر

پاکستانی ذہین لوگ ہیں، بہت اچھی مصنوعات بناتے ہیں، انہیں نہیں بھول سکتے: صدر ٹرمپ

بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے چناب کا رخ راوی اور بیاس کی جانب موڑنے پر کام تیز کردیا

امریکہ کے شہر لاس ویگاس کے جِم میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، تین زخمی

پاکستانی لوگ ذہین ہیں ان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: صدرٹرمپ کا برملا اعتراف

امریکہ: سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کو 25 برس قید کی سزا

پاکستانیوں سمیت سیاسی پناہ کے متلاشی امریکہ کی سرحد پر، ان کا مستقبل کیا ہے؟

پاکستانیوں سمیت سیاسی پناہ کے متلاشی اب بھی امریکہ کی سرحد پر، ان کا مستقبل کیا ہے؟

’منافع کے لیے‘ میکسیکو کے آثارِ قدیمہ کی ویڈیوز کا استعمال، مسٹر بیسٹ پر مقدمہ

بھارتی بحریہ نے روہنگیا مہاجرین کو سمندرمیں پھینک دیا، اقوام متحدہ کا سخت نوٹس

ٹرمپ کا استقبال، اماراتی لڑکیوں کا بالوں والا منفرد رقص

’پاکستان کی حمایت کرنے پر برہم‘ انڈیا ترکی کو کیسے نشانہ بنا رہا ہے؟

ترکی کے وسطی علاقوں میں شدید زلزلہ، عمارتیں لرز اُٹھیں

سیٹلائٹ پر نظر آنے والا ’اسامہ بن لادن کا سایہ‘ اور کوریئر کی تلاش: نیٹ فلکس سیریز میں ایبٹ آباد آپریشن کی کہانی

ایران کے کرائے کے قاتلوں کا بین الاقوامی نیٹ ورک جسے ایک سزا یافتہ مجرم چلا رہا ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی