بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے چناب کا رخ راوی اور بیاس کی جانب موڑنے پر کام تیز کردیا


ایک تشویشناک پیشرفت میں بھارت نے دریائے چناب کو بیاس اور راوی دریاؤں سے ملانے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا ہے تاکہ پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کا اپنا مذموم منصوبہ مکمل کر سکے۔ پاکستان کے معروف ماہر آبی وسائل، انجینئر ارشد ایچ عباسی نے اپنی تازہ رپورٹ میں دریائے چناب کے مستقبل کے حوالے سے ایک سنگین انتباہ جاری کیا ہے۔انہوں نے پاکستان کی حکومت کی فوری توجہ اس امر کی جانب مبذول کرائی ہے کہ بھارت دریائے چناب کو بیاس سے جوڑنے کے لیے جسپہ ڈیم کے ذریعے کام کر رہا ہے۔اس منصوبے کے لیے بھارت کے 2011–2012 کے بجٹ میں فنڈز مختص کیے گئے تھے، جس کے تحت چناب کو سولنگ نالہ (جو راوی میں گرتا ہے) سے ملانے کے لیے 23کلومیٹر لمبی کنکریٹ سرنگ تعمیر کی جا رہی ہے جس سے پانی رنجیت ساگرڈیم کی جانب موڑا جاسکے گا۔چناب، جسے اکثر ’’چاند کا دریا‘‘ بھی کہا جاتا ہے، ہماچل پردیش میں محض 130 کلومیٹر کے رقبے پر بہتا ہے، جو کہ اس کے کل 61000 مربع کلومیٹر کے دریائی حوض کا صرف 7500 مربع کلومیٹر بنتا ہے۔اس کے باوجود، ہماچل پردیش میں 49 پن بجلی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں جنہوں نے جنوبی ایشیا کے آخری نسبتاً آزاد دریا کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔بھارت پہلے ہی 9.7 کلومیٹر طویل باگرو ناولے سرنگ مکمل کر چکا ہے، جو ملک کی سب سے بڑی آبی سرنگ ہے اور 12000 فٹ بلند پہاڑوں میں 14.2کلومیٹر طویل زوجی لا سرنگ بھی آخری مراحل میں ہے۔انجینئر ارشدعباسی کو خدشہ ہے کہ یہ مہارت چناب کو بیاس اور راوی سے جوڑنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے، جس سے پانی رنجیت ساگر ڈیم کی طرف موڑا جا سکے گا جو 2001 میں راوی پر تعمیر ہوا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

جاپان کے شہر میں سمارٹ فون کے استعمال کو روزانہ دو گھنٹے تک محدود کرنے کی تجویز

چپل پہن کر ڈرائیونگ اور عوامی مقامات پر برہنہ ہونے سمیت وہ غلطیاں جن پر یورپی ممالک میں جرمانے ہوتے ہیں

انڈین ڈرائیور کی غفلت سے حادثہ، امریکہ میں غیرملکی ٹرک ڈرائیوروں کے ویزوں پر پابندی

’کرائم ایمرجنسی‘، ٹرمپ کا نیشنل گارڈز کے ہمراہ واشنگٹن کی سڑکوں پر گشت کا اعلان

بغیر کسی ایجنٹ کے ویزا کی درخواست کیسے دیں؟ سعودی وزارت نے آن لائن سروس نسک عمرہ کا آغاز کردیا! جانیں طریقہ

ٹرمپ کی بے رخی کے بعد مودی کی نظریں چین پر: بدلتی صورتحال میں انڈیا کے پاس کیا راستے ہیں؟

سکاٹ لینڈ: مسجد کو آگ لگانے کی منصوبہ بندی کرنے والے کو 10 سال قید کی سزا

برطانیہ میں پناہ کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ، رہائش پر سیاسی تنازعے میں شدت

برطانیہ میں پناہ کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ، رہائش پر سیاسی تنازع شدت اختیار کر گیا

’جموں ریلوے سٹیشن کو دھماکے سے اڑانے‘ کا پیغام لے جانے والا کبوتر پکڑ لیا گیا

روس انڈیا کے ساتھ مشترکہ توانائی کے منصوبوں میں دلچسپی رکھتا ہے: وزیر خارجہ

انسان دوستی سے عالمی شہرت پانے والے ہر دلعزیز امریکی جج فرینک کیپریو چل بسے

’بائیکاٹ نہ کیا تو ہم بزدل کہلائیں گے‘: آنکھیں کھینچنے کا متنازع اشتہار جس پر گھڑیوں کے برانڈ سواچ کو معافی مانگنا پڑی

مشہور انفلوئنسر کی لائیو اسٹریمنگ میں موت کیسے ہوئی؟ تحقیقی رپورٹ میں افسوس ناک انکشافات

نورا فتیحی جیسے بنو ورنہ۔۔ شوہر کی فضول فرمائشوں سے تنگ آکر بیوی نے کیسے سبق سکھایا؟ چودہ طبق روشن ہوگئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی