جاپان کے شہر میں سمارٹ فون کے استعمال کو روزانہ دو گھنٹے تک محدود کرنے کی تجویز


جاپان کے ایک شہر نے تجویز دی ہے کہ تمام سمارٹ فون استعمال کرنے والے افراد کام یا سکول کے اوقات کے علاوہ روزانہ صرف دو گھنٹے تک موبائل فون استعمال کریں گے۔ اس مجوزہ ضابطے میں کسی قسم کی پابندی یا جرمانہ شامل نہیں ہو گا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ پابندی وسطی جاپان کے شہر تویواکے میں نافذ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ مسودے کے مطابق اگرچہ وقت کی حد سے زیادہ استعمال کرنے پر کوئی سزا نہیں دی جائے گی، اس اقدام کا مقصد شہریوں کو جسمانی اور ذہنی صحت کے مسائل مثلاً نیند کی خرابی سے بچانا ہے۔میئر ماسا فومی کوکی نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام ’ڈیوائسز کے بے جا استعمال سے پیدا ہونے والے مسائل کی روک تھام‘ کے لیے ہے۔ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ پرائمری کے طلبہ رات 9 بجے کے بعد سمارٹ فون استعمال نہ کریں، جبکہ جونیئر ہائی سکول اور اس سے بڑے طلبہ کے لیے یہ وقت 10 بجے مقرر کیا گیا ہے۔اس اعلان کے بعد جاپان میں سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل سامنے آیا اور بہت سے صارفین نے اسے غیر حقیقی قرار دیا۔ایک صارف نے لکھا ’میں ان کے مقصد کو سمجھتا ہوں، لیکن دو گھنٹے کی حد ناممکن ہے۔‘ دوسرے نے کہا ’دو گھنٹوں میں تو نہ میں کوئی کتاب پڑھ سکتا ہوں اور نہ ہی فلم دیکھ سکتا ہوں۔‘کچھ افراد کا کہنا تھا کہ سمارٹ فون کے استعمال کا فیصلہ خاندانوں کو خود کرنا چاہیے۔اس تنقید کے بعد میئر نے وضاحت کی کہ یہ ضابطہ لازمی نہیں ہے بلکہ یہ ہدایات صرف سمارٹ فون کے مفید کردار کو تسلیم کرتے ہوئے تجویز کی گئی ہیں۔یہ مسودہ آئندہ ہفتے زیرِغور آئے گا اور اگر منظورکر لیا گیا تو اکتوبر میں نافذ ہوگا۔یاد رہے کہ 2020 میں جاپان کے مغربی علاقے کاگاوا میں ایک منفرد قانون نافذ کیا گیا تھا جس میں بچوں کے لیے ہفتے میں ایک گھنٹے اور سکول کی چھٹیوں میں 90 منٹ تک گیمنگ کی حد مقرر کی گئی تھی۔اس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ 12 سے 15 سال کے بچے رات 9 بجے کے بعد اور 15 سے 18 سال کے نوجوان رات 10 بجے کے بعد سمارٹ فون استعمال نہ کریں۔مارچ میں بچوں اور خاندانوں کے ایجنسی کی جانب سے شائع ایک سروے کے مطابق جاپانی نوجوان اوسطاً ہفتے میں روزانہ پانچ گھنٹے سے کچھ زیادہ وقت آن لائن گزارتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ عہدے سے برطرف

’چمگادڑ کے بارے میں تصور غلط‘، لوگوں کی رائے تبدیل کرنا میکسیکن پروفیسر کا ’مشن‘

انڈیا میں کرکٹ بیٹ چرانے کے لیے نوعمر لڑکی کا چاقو کے 21 وار کر کے قتل

فلائیٹ 163: کراچی سے جدہ جانے والا بدقسمت طیارہ جو بحفاظت لینڈ تو کیا لیکن اس کے 301 سواروں میں سے کوئی زندہ نہ بچ سکا

جاپان کے شہر میں سمارٹ فون کے استعمال کو روزانہ دو گھنٹے تک محدود کرنے کی تجویز

چپل پہن کر ڈرائیونگ اور عوامی مقامات پر برہنہ ہونے سمیت وہ غلطیاں جن پر یورپی ممالک میں جرمانے ہوتے ہیں

انڈین ڈرائیور کی غفلت سے حادثہ، امریکہ میں غیرملکی ٹرک ڈرائیوروں کے ویزوں پر پابندی

’کرائم ایمرجنسی‘، ٹرمپ کا نیشنل گارڈز کے ہمراہ واشنگٹن کی سڑکوں پر گشت کا اعلان

بغیر کسی ایجنٹ کے ویزا کی درخواست کیسے دیں؟ سعودی وزارت نے آن لائن سروس نسک عمرہ کا آغاز کردیا! جانیں طریقہ

ٹرمپ کی بے رخی کے بعد مودی کی نظریں چین پر: بدلتی صورتحال میں انڈیا کے پاس کیا راستے ہیں؟

سکاٹ لینڈ: مسجد کو آگ لگانے کی منصوبہ بندی کرنے والے کو 10 سال قید کی سزا

برطانیہ میں پناہ کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ، رہائش پر سیاسی تنازعے میں شدت

برطانیہ میں پناہ کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ، رہائش پر سیاسی تنازع شدت اختیار کر گیا

’جموں ریلوے سٹیشن کو دھماکے سے اڑانے‘ کا پیغام لے جانے والا کبوتر پکڑ لیا گیا

روس انڈیا کے ساتھ مشترکہ توانائی کے منصوبوں میں دلچسپی رکھتا ہے: وزیر خارجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی