امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ عہدے سے برطرف


امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ اور دو دیگر اعلٰی عہدیداروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ برطرفیاں رواں برس امریکی فوج کے متعدد اعلٰی عہدیداروں کو اُن کے عہدوں سے ہٹانے کے سلسلے کی کڑی ہیں۔سنہ 2024 کے اوائل سے ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کی قیادت کرنے والے لیفٹیننٹ جنرل جیفری کروز کی برطرفی کو صدر ٹرمپ کے غصے کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ایران پر امریکی حملوں کے بعد ایجنسی کی جانب سے ایک ابتدائی تخمینے میں کہا گیا تھا کہ اس نے تہران کے جوہری پروگرام کو صرف چند مہینوں تک روک دیا ہے۔اس تخمینے کو امریکی میڈیا میں بڑے پیمانے پر شائع کیے جانے اور بحث نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان دعوؤں کی تردید کر دی تھی کہ حملوں نے ایرانی جوہری مقامات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنیسی کے تخمینے کی رپورٹ شائع ہونے سے صدر ٹرمپ اور ان کی حکومت کے دیگر عہدیدار لیفٹیننٹ جنرل جیفری کروز سے ناراض ہو گئے تھے۔ایک سینیئر دفاعی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ جنرل کروز ’اب ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے ڈائریکٹر کے طور پر کام نہیں کریں گے۔‘جنرل کروز کی اس عہدے سے برطرفی کی امریکی انتظامیہ کی جانب سے کوئی وضاحت فراہم نہیں کی گئی۔ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے ڈائریکٹر بننے سے قبل جنرل کروز نے نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے لیے فوجی امور کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ جہادی گروپ اسلامک سٹیٹ (داعش) کے خلاف اتحاد کے لیے انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر کے عہدوں پر بھی فائز رہے۔ایک اور امریکی اہلکار نے ایک الگ معاملے پر نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دو دیگر سینیئر افسران بھی اپنے عہدے چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ان عہدیداروں میں نیوی ریزرو کے سربراہ وائس ایڈمرل نینسی لیکور اور نیول سپیشل وارفیئر کمانڈ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل ملٹن سینڈز شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’دقیانوسی تصوّرات نہیں چل سکتے‘، امریکہ میں مسلمان اور امریکی شہری ہونا کیسا ہے؟

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ عہدے سے برطرف

’چمگادڑ کے بارے میں تصور غلط‘، لوگوں کی رائے تبدیل کرنا میکسیکن پروفیسر کا ’مشن‘

انڈیا میں کرکٹ بیٹ چرانے کے لیے نوعمر لڑکی کا چاقو کے 21 وار کر کے قتل

ایرانی جیل پر اسرائیل کا مہلک حملہ: ’ہر طرف لاشیں تھیں، قیدی زخمی سپاہیوں کی مدد کو دوڑ رہے تھے اور خواتین اہلکاروں کو تسلی دے رہے تھے‘

فلائیٹ 163: کراچی سے جدہ جانے والا بدقسمت طیارہ جو بحفاظت لینڈ تو کیا لیکن اس کے 301 سواروں میں سے کوئی زندہ نہ بچ سکا

جاپان کے شہر میں سمارٹ فون کے استعمال کو روزانہ دو گھنٹے تک محدود کرنے کی تجویز

چپل پہن کر ڈرائیونگ اور عوامی مقامات پر برہنہ ہونے سمیت وہ غلطیاں جن پر یورپی ممالک میں جرمانے ہوتے ہیں

انڈین ڈرائیور کی غفلت سے حادثہ، امریکہ میں غیرملکی ٹرک ڈرائیوروں کے ویزوں پر پابندی

’کرائم ایمرجنسی‘، ٹرمپ کا نیشنل گارڈز کے ہمراہ واشنگٹن کی سڑکوں پر گشت کا اعلان

بغیر کسی ایجنٹ کے ویزا کی درخواست کیسے دیں؟ سعودی وزارت نے آن لائن سروس نسک عمرہ کا آغاز کردیا! جانیں طریقہ

ٹرمپ کی بے رخی کے بعد مودی کی نظریں چین پر: بدلتی صورتحال میں انڈیا کے پاس کیا راستے ہیں؟

سکاٹ لینڈ: مسجد کو آگ لگانے کی منصوبہ بندی کرنے والے کو 10 سال قید کی سزا

برطانیہ میں پناہ کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ، رہائش پر سیاسی تنازعے میں شدت

برطانیہ میں پناہ کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ، رہائش پر سیاسی تنازع شدت اختیار کر گیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی