سکاٹ لینڈ: مسجد کو آگ لگانے کی منصوبہ بندی کرنے والے کو 10 سال قید کی سزا


سکاٹ لینڈ کی ایک مسجد کو آگ لگانے کی منصوبہ بندی کرنے والے ایڈولف ہٹلر سے متاثر نوجوان کو جمعرات کے روز 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس نے جنوری میں 17 سال کے نوجوان کو سکاٹ لینڈ کے مغربی ساحل پر واقع گرینوک کی ایک عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ نوجوان کے بیگ سے جرمن ساختہ ایک گلوک پستول، گولہ بارُود، بال بیرنگ، گیس کے کارتوس اور ایروسول کین برآمد ہوئے۔ نوجوان کے موبائل فون میں عمارت کے اندرونی حصے کا نقشہ بھی موجود تھا۔تفتیش کاروں کو ایک فہرست بھی ملی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ہٹلر، مسولینی اور ناروے میں متعدد افراد کو قتل کرنے والے آندرس بیہرنگ بریوک کے سیاسی عقائد سے متاثر تھا۔ملزم کے گھر کی تلاشی لینے پر ہٹلر کی کتاب ’مائن کیمپف‘، خنجر اور ماسک کے ساتھ ساتھ دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کا فارمولہ بھی برآمد ہوا۔سکاٹ لینڈ کے کراؤن آفس نے بتایا کہ گلاسگو میں ہائی کورٹ نے دہشت گردی کے دو الزامات کا اعتراف کرنے کے بعد ملزم کو سزا سنائی۔نوجوان۔۔۔ جس کا نام اُس کی عمر اور قانونی وجوہات کی وجہ سے ظاہر نہیں کیا جا سکتا، بالغ افراد کی جیل میں منتقل ہونے سے قبل ابتدائی طور پر کم عمر افراد کے لیے قائم کی گئی جیل میں اپنی سزا کاٹے گا۔حکام کے مطابق رہائی کے بعد آٹھ سال تک اُس کی نگرانی بھی کی جائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ عہدے سے برطرف

’چمگادڑ کے بارے میں تصور غلط‘، لوگوں کی رائے تبدیل کرنا میکسیکن پروفیسر کا ’مشن‘

انڈیا میں کرکٹ بیٹ چرانے کے لیے نوعمر لڑکی کا چاقو کے 21 وار کر کے قتل

فلائیٹ 163: کراچی سے جدہ جانے والا بدقسمت طیارہ جو بحفاظت لینڈ تو کیا لیکن اس کے 301 سواروں میں سے کوئی زندہ نہ بچ سکا

جاپان کے شہر میں سمارٹ فون کے استعمال کو روزانہ دو گھنٹے تک محدود کرنے کی تجویز

چپل پہن کر ڈرائیونگ اور عوامی مقامات پر برہنہ ہونے سمیت وہ غلطیاں جن پر یورپی ممالک میں جرمانے ہوتے ہیں

انڈین ڈرائیور کی غفلت سے حادثہ، امریکہ میں غیرملکی ٹرک ڈرائیوروں کے ویزوں پر پابندی

’کرائم ایمرجنسی‘، ٹرمپ کا نیشنل گارڈز کے ہمراہ واشنگٹن کی سڑکوں پر گشت کا اعلان

بغیر کسی ایجنٹ کے ویزا کی درخواست کیسے دیں؟ سعودی وزارت نے آن لائن سروس نسک عمرہ کا آغاز کردیا! جانیں طریقہ

ٹرمپ کی بے رخی کے بعد مودی کی نظریں چین پر: بدلتی صورتحال میں انڈیا کے پاس کیا راستے ہیں؟

سکاٹ لینڈ: مسجد کو آگ لگانے کی منصوبہ بندی کرنے والے کو 10 سال قید کی سزا

برطانیہ میں پناہ کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ، رہائش پر سیاسی تنازعے میں شدت

برطانیہ میں پناہ کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ، رہائش پر سیاسی تنازع شدت اختیار کر گیا

’جموں ریلوے سٹیشن کو دھماکے سے اڑانے‘ کا پیغام لے جانے والا کبوتر پکڑ لیا گیا

روس انڈیا کے ساتھ مشترکہ توانائی کے منصوبوں میں دلچسپی رکھتا ہے: وزیر خارجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی