انڈین ڈرائیور کی غفلت سے حادثہ، امریکہ میں غیرملکی ٹرک ڈرائیوروں کے ویزوں پر پابندی


انڈین ٹرک ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں تین افراد کی موت کے بعد امریکہ نے غیرملکی ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ویزوں کے اجرا پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایکس پر اعلان کیا کہ ’آج سے غیرملکی کمرشل ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ورک ویزوں کا اجرا روک دیا گیا ہے۔‘’غیرملکی ڈرائیوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد امریکی سڑکوں پر لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے اور مقامی ڈرائیوروں کے روزگار کو متاثر کر رہی ہے۔‘رپورٹ کے مطابق انڈین شہری ٹرک ڈرائیور ہرجندر سنگھ نے ہائی وے پر ڈرائیونگ کے دوران غلط یوٹرن لیا۔ ڈائیور کی اس غفلت کی وجہ سے گاڑیاں ٹکرا گئیں اور تین شہری ہلاک ہو گئے۔ڈرائیور ہرجندر سنگھ غیرقانونی طور پر میکسیکو کے راستے امریکہ میں داخل ہوا تھا جبکہ حادثے کے بعد انگریزی زبان کا ٹیسٹ پاس کرنے میں بھی ناکام رہا۔یہ کیس اس قدر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا رہا کہ ری پبلکن حکام نے اسے سیاسی مسئلہ بنا دیا۔ حتی کہ ریاست فلوریڈا کی نائب گورنر خود امیگریشن ایجنٹس کے ہمراہ کیلیفورنیا گئیں تاکہ ملزم ہرجندر سنگھ کو تحویل میں لے سکیں۔ملزم ڈرائیور نے ڈیموکریٹک پارٹی کی زیرِقیادت ریاست کیلیفورنیا سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا تھا۔ یہ بات سامنے آنے کے بعد صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے  ڈیموکریٹ ریاستی حکومت پر تنقید میں مزید اضافہ ہوا۔The truck driver who made an illegal U-turn on Florida's Turnpike that led to the passing of 3 Americans, illegally entered the U.S. through the southern border in 2018.Harjinder Singh has been charged with three counts of vehicular homic*de.Singh got his Commercial Driver’s… pic.twitter.com/FGZVHDWMGs— Collin Rugg (@CollinRugg) August 17, 2025ٹرمپ حامیوں نے الزام لگایا کہ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم اس حادثے کے ذمہ دار ہیں کیونکہ ان کی ریاست نے ہرجندر سنگھ کو لائسنس جاری کیا۔ گورنر آفس نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہرجندر سنگھ کو ورک پرمٹ جاری کیا تھا جبکہ کیلیفورینا ریاست نے اس گرفتاری میں مکمل تعاون کیا۔اس حادثے سے پہلے بھی ری پبلکن قانون ساز غیرملکی ڈرائیوروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں بڑھتے ہوئے حادثات کی وجہ قرار دیتے رہے ہیں۔رواں برس جون میں وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے ہدایت جاری کی تھی کہ ٹرک ڈرائیوروں کے لیے انگریزی زبان جاننا لازمی شرط ہے۔Effective immediately we are pausing all issuance of worker visas for commercial truck drivers.The increasing number of foreign drivers operating large tractor-trailer trucks on U.S. roads is endangering American lives and undercutting the livelihoods of American truckers.— Secretary Marco Rubio (@SecRubio) August 21, 2025امریکہ میں کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے امتحان میں طویل عرصے سے زبان کی بنیادی سمجھ بوجھ، مثلاً سڑک کے اشاروں کی پہچان وغیرہ شامل رہی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں غیرملکی ڈرائیوروں کی تعداد سنہ 2000 سے 2021 کے درمیان دو گنا ہو کر سات لاکھ 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے جو ٹرک ڈرائیونگ کی مجموعی صنعت کا 18 فیصد ہیں۔ یہ تناسب امریکی لیبر مارکیٹ کے مطابق تو ہے لیکن اس کو ٹرک ڈرائیونگ جیسے شعبے کے لیے غیرمعمولی اس وجہ سے سمجھا جا رہا ہے کیونکہ روایتی طور پر یہ سفید فام ورکنگ کلاس کی ملازمت ہے۔Today, I personally escorted the thug who took the lives of three Floridians. Harjinder Singh should never have been in this country, and he never should have been granted a CDL by California. Governor @GavinNewsom's reckless policies put communities at risk, and Florida won't… pic.twitter.com/KvbVGRLfcJ— Jay Collins (@JayCollinsFL) August 21, 2025غیرملکی ڈرائیوروں میں نصف سے زیادہ ڈرائیور لاطینی امریکہ سے ہیں جبکہ حالیہ برسوں میں انڈیا اور مشرقی یورپی ممالک خصوصاً یوکرین سے بھی بڑی تعداد شامل ہوئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ عہدے سے برطرف

’چمگادڑ کے بارے میں تصور غلط‘، لوگوں کی رائے تبدیل کرنا میکسیکن پروفیسر کا ’مشن‘

انڈیا میں کرکٹ بیٹ چرانے کے لیے نوعمر لڑکی کا چاقو کے 21 وار کر کے قتل

فلائیٹ 163: کراچی سے جدہ جانے والا بدقسمت طیارہ جو بحفاظت لینڈ تو کیا لیکن اس کے 301 سواروں میں سے کوئی زندہ نہ بچ سکا

جاپان کے شہر میں سمارٹ فون کے استعمال کو روزانہ دو گھنٹے تک محدود کرنے کی تجویز

چپل پہن کر ڈرائیونگ اور عوامی مقامات پر برہنہ ہونے سمیت وہ غلطیاں جن پر یورپی ممالک میں جرمانے ہوتے ہیں

انڈین ڈرائیور کی غفلت سے حادثہ، امریکہ میں غیرملکی ٹرک ڈرائیوروں کے ویزوں پر پابندی

’کرائم ایمرجنسی‘، ٹرمپ کا نیشنل گارڈز کے ہمراہ واشنگٹن کی سڑکوں پر گشت کا اعلان

بغیر کسی ایجنٹ کے ویزا کی درخواست کیسے دیں؟ سعودی وزارت نے آن لائن سروس نسک عمرہ کا آغاز کردیا! جانیں طریقہ

ٹرمپ کی بے رخی کے بعد مودی کی نظریں چین پر: بدلتی صورتحال میں انڈیا کے پاس کیا راستے ہیں؟

سکاٹ لینڈ: مسجد کو آگ لگانے کی منصوبہ بندی کرنے والے کو 10 سال قید کی سزا

برطانیہ میں پناہ کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ، رہائش پر سیاسی تنازعے میں شدت

برطانیہ میں پناہ کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ، رہائش پر سیاسی تنازع شدت اختیار کر گیا

’جموں ریلوے سٹیشن کو دھماکے سے اڑانے‘ کا پیغام لے جانے والا کبوتر پکڑ لیا گیا

روس انڈیا کے ساتھ مشترکہ توانائی کے منصوبوں میں دلچسپی رکھتا ہے: وزیر خارجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی