انسان دوستی سے عالمی شہرت پانے والے ہر دلعزیز امریکی جج فرینک کیپریو چل بسے


اپنی انسان دوستی کی وجہ سے عالمی شہرت پانے والے امریکہ کے ہر دلعزیز جج فرینک کیپریو 88 برس کی عمر میں چل بسے۔ریاست روڈز آئی لینڈ کی میونسپل کورٹ کے چیف جج کو موت کے بعد سوشل میڈیا پر دنیا بھر سے لاکھوں افراد خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔سابق چیف جج فرینک کیپریو اپنے فیصلوں میں انسانی ہمدردی کے جذبات اور سائلین کی مدد کے جذبے کے لیے مشہور تھے۔فرینک کیپریو کو دو برس سے کینسر کا عارضہ لاحق تھا۔ انتقال سے ایک روز قبل انہوں نے ہسپتال میں بستر مرگ سے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اُن کے لیے دعا کریں۔فرینک کیپریو ایک ایسے جج تھے جن کی عدالت میں چھوٹے موٹے جرائم کے مقدمات کی سماعت کی ویڈیوز پوری دنیا میں سوشل میڈیا کے ذریعے دیکھی جاتیں۔اُن کی عدالت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران ماحول نہایت دلچسپ ہوتا۔ فرینک کیپریو جن مقدمات کی سماعت کرتے تھے وہ سوشل میڈیا پر شہریوں کو قوانین کا احترام سکھانے کی غرض سے دکھائی جاتی تھیں اور اُن کے فیصلوں کا انداز انتہائی متاثر کن ہوتا تھا۔سماعت کے دوران جج کیپریو گہرائی میں جا کر یہ جاننے کی کوشش کرتے کہ جرم سرزد کیوں ہوا اور فیصلہ ایسا سناتے جس سے مجرم زندگی میں کبھی دوبارہ اس کام کا تصور بھی نہ کرے۔جج کیپریو کے انتقال پر ریاست کے گورنر نے پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔گورنر کا کہنا تھا کہ 35 برس تک کمرہ عدالت میں خدمات انجام دینے والے فرینک کیپریو ایک خزانہ تھے جنہوں نے یہ عملی طور پر ثابت کیا کہ اگر انصاف کو انسانیت سے جوڑ دیا جائے تو کیا کچھ ممکن ہوسکتا ہے۔ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد ’پروویڈنس میں پکڑے گئے‘ کے عنوان سے شو میں برسوں تک ان کی خدمات دکھائی جاتی رہی تھیں۔ انسان دوست فیصلوں کے سبب وہ دنیا کے سب سے اچھے جج کی حیثیت سے شہرت رکھتے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ عہدے سے برطرف

’چمگادڑ کے بارے میں تصور غلط‘، لوگوں کی رائے تبدیل کرنا میکسیکن پروفیسر کا ’مشن‘

انڈیا میں کرکٹ بیٹ چرانے کے لیے نوعمر لڑکی کا چاقو کے 21 وار کر کے قتل

فلائیٹ 163: کراچی سے جدہ جانے والا بدقسمت طیارہ جو بحفاظت لینڈ تو کیا لیکن اس کے 301 سواروں میں سے کوئی زندہ نہ بچ سکا

جاپان کے شہر میں سمارٹ فون کے استعمال کو روزانہ دو گھنٹے تک محدود کرنے کی تجویز

چپل پہن کر ڈرائیونگ اور عوامی مقامات پر برہنہ ہونے سمیت وہ غلطیاں جن پر یورپی ممالک میں جرمانے ہوتے ہیں

انڈین ڈرائیور کی غفلت سے حادثہ، امریکہ میں غیرملکی ٹرک ڈرائیوروں کے ویزوں پر پابندی

’کرائم ایمرجنسی‘، ٹرمپ کا نیشنل گارڈز کے ہمراہ واشنگٹن کی سڑکوں پر گشت کا اعلان

بغیر کسی ایجنٹ کے ویزا کی درخواست کیسے دیں؟ سعودی وزارت نے آن لائن سروس نسک عمرہ کا آغاز کردیا! جانیں طریقہ

ٹرمپ کی بے رخی کے بعد مودی کی نظریں چین پر: بدلتی صورتحال میں انڈیا کے پاس کیا راستے ہیں؟

سکاٹ لینڈ: مسجد کو آگ لگانے کی منصوبہ بندی کرنے والے کو 10 سال قید کی سزا

برطانیہ میں پناہ کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ، رہائش پر سیاسی تنازعے میں شدت

برطانیہ میں پناہ کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ، رہائش پر سیاسی تنازع شدت اختیار کر گیا

’جموں ریلوے سٹیشن کو دھماکے سے اڑانے‘ کا پیغام لے جانے والا کبوتر پکڑ لیا گیا

روس انڈیا کے ساتھ مشترکہ توانائی کے منصوبوں میں دلچسپی رکھتا ہے: وزیر خارجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی