مشہور انفلوئنسر کی لائیو اسٹریمنگ میں موت کیسے ہوئی؟ تحقیقی رپورٹ میں افسوس ناک انکشافات


فرانس کے مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر اور سابق فوجی رافیل گریون ایک لرزہ خیز واقعے میں ہلاک ہوگئے۔ وہ آن لائن دنیا میں جین پورمانوو یا جے پی کے نام سے جانے جاتے تھے اور ایک ملین سے زیادہ مداح رکھتے تھے۔ خطرناک چیلنجز اور انتہاپسندانہ لائیو سیشنز ان کی پہچان بن چکے تھے، لیکن اسی رجحان نے ان کی زندگی چھین لی۔ رپورٹس کے مطابق گریون کی موت اس وقت ہوئی جب وہ مسلسل دس دن تک جاری رہنے والے ایک لائیو اسٹریمنگ شو میں شریک تھے۔ یہ سلسلہ ان کی رہائش گاہ کونت میں ریکارڈ کیا جا رہا تھا، جہاں انہیں نہ صرف اذیت دی گئی بلکہ نیند سے بھی محروم رکھا گیا۔ لائیو نشریات کے دوران کئی بار ان پر تشدد کیا گیا اور انہیں ناقابل برداشت جسمانی دباؤ میں رکھا گیا۔ ویڈیو کلپس میں دیکھا گیا کہ وہ ایک گدے پر پڑے ہیں، ان کا جسم حرکت نہیں کر رہا۔ اس دوران کسی نے ان پر پانی پھینکا لیکن وہ پھر بھی نہ جاگے۔ بتایا گیا ہے کہ اس اذیت ناک کھیل میں دیگر دو انفلوئنسرز بھی شامل تھے جو بار بار ان پر حملہ کرتے رہے۔ نشریات اس وقت اچانک بند ہوگئیں جب ناظرین کو اندازہ ہوا کہ وہ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانسیسی حکام نے اس افسوسناک واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ وزیر کلارا شاپاز نے اسے خوفناک اور ناقابلِ قبول قرار دیا، جبکہ بچوں کے امور کی ہائی کمشنر سارہ ایل ہیری نے کہا کہ یہ واقعہ انٹرنیٹ پر پھیلتی پرتشدد سرگرمیوں کی سنگین مثال ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فوری طور پر ایسے مواد کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں تاکہ خاص طور پر نوجوانوں کو اس کے منفی اثرات سے بچایا جا سکے۔ یہ حادثہ ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کرتا ہے کہ شہرت اور فالوورز کی دوڑ میں انسانی جان کتنی بے قیمت ہوتی جا رہی ہے، اور ڈیجیٹل دنیا کے خطرناک رجحانات پر قابو پانا کتنا ضروری ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ عہدے سے برطرف

’چمگادڑ کے بارے میں تصور غلط‘، لوگوں کی رائے تبدیل کرنا میکسیکن پروفیسر کا ’مشن‘

انڈیا میں کرکٹ بیٹ چرانے کے لیے نوعمر لڑکی کا چاقو کے 21 وار کر کے قتل

فلائیٹ 163: کراچی سے جدہ جانے والا بدقسمت طیارہ جو بحفاظت لینڈ تو کیا لیکن اس کے 301 سواروں میں سے کوئی زندہ نہ بچ سکا

جاپان کے شہر میں سمارٹ فون کے استعمال کو روزانہ دو گھنٹے تک محدود کرنے کی تجویز

چپل پہن کر ڈرائیونگ اور عوامی مقامات پر برہنہ ہونے سمیت وہ غلطیاں جن پر یورپی ممالک میں جرمانے ہوتے ہیں

انڈین ڈرائیور کی غفلت سے حادثہ، امریکہ میں غیرملکی ٹرک ڈرائیوروں کے ویزوں پر پابندی

’کرائم ایمرجنسی‘، ٹرمپ کا نیشنل گارڈز کے ہمراہ واشنگٹن کی سڑکوں پر گشت کا اعلان

بغیر کسی ایجنٹ کے ویزا کی درخواست کیسے دیں؟ سعودی وزارت نے آن لائن سروس نسک عمرہ کا آغاز کردیا! جانیں طریقہ

ٹرمپ کی بے رخی کے بعد مودی کی نظریں چین پر: بدلتی صورتحال میں انڈیا کے پاس کیا راستے ہیں؟

سکاٹ لینڈ: مسجد کو آگ لگانے کی منصوبہ بندی کرنے والے کو 10 سال قید کی سزا

برطانیہ میں پناہ کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ، رہائش پر سیاسی تنازعے میں شدت

برطانیہ میں پناہ کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ، رہائش پر سیاسی تنازع شدت اختیار کر گیا

’جموں ریلوے سٹیشن کو دھماکے سے اڑانے‘ کا پیغام لے جانے والا کبوتر پکڑ لیا گیا

روس انڈیا کے ساتھ مشترکہ توانائی کے منصوبوں میں دلچسپی رکھتا ہے: وزیر خارجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی