پاکستانیوں سمیت سیاسی پناہ کے متلاشی امریکہ کی سرحد پر، ان کا مستقبل کیا ہے؟


امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن پر عائد پابندیوں کے باوجود اب بھی کئی ممالک کے باشندے امریکہ کی سرحد کا رخ کر رہے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ان تارکین وطن کا تعلق پاکستان، ایریٹیریا، گوئٹے مالا، افغانستان، گانا اور ازبکستان جیسے ممالک سے ہے۔یہ تمام افراد امریکہ میں پناہ کے متلاشی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے ملکوں میں مذہب، جنسی یا سیاسی رجحان کی وجہ سے ظلم و ستم کا سامنا ہے۔کئی دہائیوں سے ایسے افراد کو امریکی حکام کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ جس کے بعد بہت افراد کو امریکہ میں اپنی زندگی شروع کرنے کا پروانہ مل جاتا ہے۔ایک روسی الیکشن آفیسر جنہوں نے انتخابات میں دھاندلی کی ویڈیوز بنائی تھیں اور پھر وہ گرفتار کر لیے گئے تھے، وہ بھی امریکہ میں پناہ ملنے کے منتظر ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کی امریکہ پر ’یلغار‘ روکنے کے لیے کئی ایک صدارتی حکم نامے جاری کیے تھے (فائل فوٹو: اے ایف پی)ان کا کہنا ہے کہ ’یہ ہمیں کوئی (امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ) آئی سی ای آفیسر دے رہے نہ انٹرویو کا موقع۔ کسی نے ہم سے پوچھا تک نہیں کہ ہمارے ساتھ ہوا کیا ہے۔‘روسی آفیسر کو 26 فروری کو اپنی اہلیہ اور بچے سمیت کوسٹا ریکا ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔جنوری کے اواخر میں عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کی امریکہ پر ’یلغار‘ روکنے کے لیے کئی ایک صدارتی حکم نامے جاری کیے تھے۔اس کے بعد انڈیا اور میکسیکو سمیت کئی ممالک کے تارکین وطن کی بڑی تعداد کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا تھا۔سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے لیے کام کرنے والے وکلاء کا کہنا ہے کہ جب سے ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار میں آئے ہیں، ان تارکین کے فون بند ہو گئے ہیں۔ یا تو انہیں اسائلم کا موقع دیے بغیر بے دخل کر دیا گیا ہے یا پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔گلوبل سٹریٹجک لٹیگیشن کونسل کی ڈائریکٹر بیلا موسیلمانز نے کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ سب کے لیے یہ واضح ہے کہ جب یہ سامنے آئیں گے اور پناہ کا مطالبہ کریں گے تو ان کے ساتھ کیا ہو گا۔‘انسانی حقوق کی تنظیمیں ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کو ’غیرقانونی اور غیرمعمولی’ قرار دے رہی ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)دوسری جانب جب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کے خلاف سخت اقدامات کا آغاز کیا ہے، عدالتوں میں بے شمار نئے مقدمات اور اپیلیں بھی دائر کی گئی ہیں۔ایک ایسے ہی مقدمے میں وفاقی جج نے فیصلہ دینا ہے کہ آیا عدالت حکومت کے تارکین کے خلاف اقدامات پر نظرثانی کر سکتی ہے یا نہیں۔ اس فیصلے کے لیے ابھی تک کوئی تاریخ متعین نہیں کی گئی ہے۔لیکن امریکن سول لبرٹیز یونین جیسی انسانی حقوق کی تنظیمیں سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کو ’غیرقانونی اور غیرمعمولی’ قرار دے رہی ہیں۔امریکہ میں سرحد سے غیرقانونی کراسنگ کی شرح میں سابق صدر جوبائیڈن کے دور میں کافی اضافہ ہوا تھا اور سنہ 2024 کے اواخر میں سرحد سے روزانہ گرفتار ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت اقدامات کے بعد اب بھی امریکہ کی جنوبی سرحد پر روزانہ 200 افراد کو غیرقانونی کراسنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا جاتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاکستانی ذہین لوگ ہیں، بہت اچھی مصنوعات بناتے ہیں، انہیں نہیں بھول سکتے: صدر ٹرمپ

بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے چناب کا رخ راوی اور بیاس کی جانب موڑنے پر کام تیز کردیا

امریکہ کے شہر لاس ویگاس کے جِم میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، تین زخمی

پاکستانی لوگ ذہین ہیں ان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: صدرٹرمپ کا برملا اعتراف

امریکہ: سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کو 25 برس قید کی سزا

پاکستانیوں سمیت سیاسی پناہ کے متلاشی امریکہ کی سرحد پر، ان کا مستقبل کیا ہے؟

پاکستانیوں سمیت سیاسی پناہ کے متلاشی اب بھی امریکہ کی سرحد پر، ان کا مستقبل کیا ہے؟

’منافع کے لیے‘ میکسیکو کے آثارِ قدیمہ کی ویڈیوز کا استعمال، مسٹر بیسٹ پر مقدمہ

بھارتی بحریہ نے روہنگیا مہاجرین کو سمندرمیں پھینک دیا، اقوام متحدہ کا سخت نوٹس

ٹرمپ کا استقبال، اماراتی لڑکیوں کا بالوں والا منفرد رقص

’پاکستان کی حمایت کرنے پر برہم‘ انڈیا ترکی کو کیسے نشانہ بنا رہا ہے؟

ترکی کے وسطی علاقوں میں شدید زلزلہ، عمارتیں لرز اُٹھیں

سیٹلائٹ پر نظر آنے والا ’اسامہ بن لادن کا سایہ‘ اور کوریئر کی تلاش: نیٹ فلکس سیریز میں ایبٹ آباد آپریشن کی کہانی

ایران کے کرائے کے قاتلوں کا بین الاقوامی نیٹ ورک جسے ایک سزا یافتہ مجرم چلا رہا ہے

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے رابطوں کے بعد بھارتی فوج کا بڑا بیان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی