عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں اہم پیشرفت


190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور سابق خاتون اول کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 17 جنوری کو عمران خان اور بشری بی بی کو اس کیس میں سزا سنائی تھی، بانی پی ٹی آئی کو 14 سال، جب کہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید و جرمانہ کی سزا ہوئی تھی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کررکھی ہے، 17 جنوری فیصلے کو سنائے گئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف 27 جنوری کو اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز یا القادر ٹرسٹ کیس میں الزام لگایا گیا تھا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے حکومتِ پاکستان کو بھیجے گئے 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے عوض بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے اربوں روپے اور سیکڑوں کنال مالیت کی اراضی حاصل کی۔یہ کیس القادر یونیورسٹی کے لیے زمین کے مبینہ طور پر غیر قانونی حصول اور تعمیر سے متعلق ہے جس میں ملک ریاض اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈ کی وصولی میں غیر قانونی فائدہ حاصل کیا گیا۔عمران خان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے طے پانے والے معاہدے سے متعلق حقائق چھپا کر کابینہ کو گمراہ کیا۔ رقم (190 ملین پاؤنڈ) تصفیہ کے معاہدے کے تحت موصول ہوئی تھی اور اسے قومی خزانے میں جمع کیا جانا تھا لیکن اسے بحریہ ٹاؤن کراچی کے 450 ارب روپے کے واجبات کی وصولی میں ایڈجسٹ کیا گیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

آپریشن بنیان مرصوص پاک فوج کی بڑی کامیابی ہے، امریکی اخبار

آئی ایم ایف کی 11 نئی شرائط کے ساتھ 17.6 ٹریلین ڈالرز کے بجٹ کی منظوری

رافیل کا گرنا یورپ کے لیے بھی وارننگ ہے، جرمن اخبار کا دعویٰ

جو لوگ کہتے تھے کہ فوج کام نہیں کرتی کیا ان کا احتساب نہیں ہونا چاہیئے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

مری کے شکیل عباسی جنہوں نے اپنے باغیچے میں 70 اقسام کے پھل دار درخت اگائے

انڈیا کے ساتھ کشیدگی، بیرون ملک پاکستانی موقف اُجاگر کرنے کی ذمہ داری بلاول بھٹو کے سپرد

نشے کے عادی افراد بحالی مراکز سے علاج کے باوجود نشہ کیوں شروع کر دیتے ہیں؟

مری کے شکیل عباسی جنہوں اپنے باغیچے میں 70 اقسام کے پھل دار درخت اگائے

ایل او سی کے دونوں اطراف رہنے والوں کا مشترکہ دکھ: ’اب چاہے جنگ ہو یا سیز فائر ہمارے بچے واپس نہیں آئیں گے‘

’پاکستانی بہت اچھی مصنوعات بناتے ہیں‘: ٹرمپ پاکستان اور انڈیا سے کن شعبوں میں تجارت کر سکتے ہیں؟

پاکستان کا ’انڈین سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لیے‘ بلاول بھٹو کی سربراہی میں آٹھ رکنی سفارتی وفد بھیجنے کا فیصلہ

’پاکستانی بہت اچھی مصنوعات بناتے ہیں‘: ٹرمپ پاکستان اور انڈیا سے کن شعبوں میں تجارت کرنا چاہتے ہیں؟

’پاکستانی بہت اچھی مصنوعات بناتے ہیں‘: تجارت کو ثالثی کے لیے استعمال کرنے والے ٹرمپ پاکستان اور انڈیا سے کن شعبوں میں اقتصادی تعاون چاہتے ہیں؟

وفاقی حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں بڑے اضافے کا فیصلہ

آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت سے متعلق کنٹری رپورٹ جاری کردی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی