انڈیا کے ساتھ کشیدگی، بیرون ملک پاکستانی موقف اُجاگر کرنے کی ذمہ داری بلاول بھٹو کے سپرد


وزیرِاعظم شہباز شریف نے ’انڈین پراپیگنڈے اور مزموم سازشوں‘ کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک سفارتی وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم ہاؤس سے سنیچر کی رات کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’وزیرِاعظم نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور انڈین پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لیے تشکیل کردہ وفد کی قیادت ان کو سونپ دی۔‘وفد میں ڈاکٹر مصدق ملک، انجینیئر خرم دستگیر، سینیٹر شیری رحمن، حنا ربانی کھر، فیصل سبزواری، تحمینہ جنجوعہ اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔بیان کے مطابق وفد لندن، واشنگٹن، پیرس اور برسلز میں ’انڈیا کے پراپیگنڈے اور خطے کے امن کو تباہ کرنے کی کوششوں‘ کو بے نقاب کرے گا۔ اور پاکستان کی خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے کوششوں کو اجاگر کرے گا۔خیال رہے کہ انڈیا نے بھی ایک سات رکنی وفد تشکیل دیا ہے جو 23 مئی سے دنیا کے مختلف ممالک میں جائے گا اور انہیں ’آپریشن سندور‘ کے حوالے سے آگاہ کرے گا۔قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ عالمی سطح پر امن کے لیے پاکستان کا مقدمہ لڑنے کی ذمہ داری کو قبول کرتے ہیں۔ان کا ایکس پر ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’مجھ سے آج وزیراعظم شہباز شریف نے رابطہ کیا تھا۔ انہوں نے درخواست کی میں بین الاقوامی سطح پر امن کے لیے پاکستان کا مقدمہ پیش کرنے کے لیے ایک وفد کی قیادت کروں۔‘’مجھے یہ ذمہ داری قبول کرنے اور اس مشکل وقت میں پاکستان کی خدمت کے لیے پرعزم رہنے پر فخر ہے۔ پاکستان زندہ باد۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

وادی ہنزہ: غلگین گاؤں کے رہائشی اس کی اصل حالت میں بحالی کے لیے کوشاں

آپریشن بنیان مرصوص بھارت کو بہت مہنگا پڑ، جرمن اخبار

آپریشن بنیان مرصوص پاک فوج کی بڑی کامیابی ہے، امریکی اخبار

آئی ایم ایف کی 11 نئی شرائط کے ساتھ 17.6 ٹریلین ڈالرز کے بجٹ کی منظوری

رافیل کا گرنا یورپ کے لیے بھی وارننگ ہے، جرمن اخبار کا دعویٰ

جو لوگ کہتے تھے کہ فوج کام نہیں کرتی کیا ان کا احتساب نہیں ہونا چاہیئے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

مری کے شکیل عباسی جنہوں نے اپنے باغیچے میں 70 اقسام کے پھل دار درخت اگائے

جیوتی ملہوترا اور دیویندر سنگھ: پاکستانی حکام کو خفیہ معلومات دینے کے الزام میں زیرِ حراست انڈین شہری کون ہیں؟

انڈیا کے ساتھ کشیدگی، بیرون ملک پاکستانی موقف اُجاگر کرنے کی ذمہ داری بلاول بھٹو کے سپرد

نشے کے عادی افراد بحالی مراکز سے علاج کے باوجود نشہ کیوں شروع کر دیتے ہیں؟

مری کے شکیل عباسی جنہوں اپنے باغیچے میں 70 اقسام کے پھل دار درخت اگائے

ایل او سی کے دونوں اطراف رہنے والوں کا مشترکہ دکھ: ’اب چاہے جنگ ہو یا سیز فائر ہمارے بچے واپس نہیں آئیں گے‘

’پاکستانی بہت اچھی مصنوعات بناتے ہیں‘: ٹرمپ پاکستان اور انڈیا سے کن شعبوں میں تجارت کر سکتے ہیں؟

پاکستان کا ’انڈین سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لیے‘ بلاول بھٹو کی سربراہی میں آٹھ رکنی سفارتی وفد بھیجنے کا فیصلہ

’پاکستانی بہت اچھی مصنوعات بناتے ہیں‘: ٹرمپ پاکستان اور انڈیا سے کن شعبوں میں تجارت کرنا چاہتے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی