پاکستان میں پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2 روپے سستا


حکومت نے آئندہ دو ہفتوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھیں ہیں جبکہ ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جمعے کو جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر برقرار ہے جبکہ دو روپے کی کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ مٹی کا تیل 5 روپے 4 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 164روپے 65 پیسے فی لیٹر ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 4 روپے 68 پیسے فی لیٹر کی کمی کے بعد نئی قیمت 150 روپے 65 پیسے مقرر کی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج 16 مئی سے ہو گا۔عام طور پر حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا اعلان رات بارہ بجے سے پہلے کیا جاتا ہے لیکن اس مرتبہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب اعلامیہ جاری کیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

جب سپریم کورٹ نے کرپشن کے بیانیے کو مسترد کر کے نواز شریف کی حکومت بحال کی

ہنزہ کی چراگاہ اور ’ہندی چینی بھائی بھائی‘ کا نعرہ: وہ معاہدہ جس نے چین کی پاکستان سے دوستی کی بنیاد رکھی

ہنزہ کی چراہ گاہیں اور ’ہندی چینی بھائی بھائی‘ کا نعرہ: وہ معاہدہ جس نے چین کی پاکستان سے دوستی کی بنیاد رکھی

شہباز شریف کی ترک صدر سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا عزم

پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا

بھارت کی ایک اور سازش بے بقاب

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک

وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ پہنچ گئے

شہباز شریف استنبول پہنچ گئے، ترک صدر اردوغان سے ملاقات کریں گے

خضدار سکول بس حملہ: زخمی ہونے والی مزید دو طالبات جان کی بازی ہار گئیں

شہباز شریف کی آج ترک صدر اردغان سے استبول میں ملاقات ہوگی

سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کو مہنگی پڑے گی

غیر رجسٹرڈ ہائوسنگ سوسائٹیوں کے حوالے سے بڑا حکم

چار ملکی دورے کا پہلا مرحلہ، وزیراعظم ترکی کیلئے روانہ ہوگئے

خضدار خودکش حملہ: مزید 2 طالبات شہید ہو گئیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی