پاک فضائیہ کو مشقوں کیلئے دعوت نامے۔۔ کون سے ممالک میں نصاب کے طور پر پڑھایا جائے گا؟ پی اے ایف کے دنیا بھر میں چرچے


6 اور 7 مئی کی درمیانی رات تاریخ نے ایک نیا باب رقم کیا۔ جنوبی ایشیا کی فضا میں ایسی جھڑپ ہوئی جس نے صرف دو ہمسایہ ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کو اجاگر نہیں کیا، بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی فضائی صلاحیتوں کو نئی آنکھ سے دیکھا جانے لگا۔ بھارت کے ساتھ ہونے والی اس فضائی مڈبھیڑ میں پاک فضائیہ نے نہ صرف مؤثر جواب دیا بلکہ جنگی مہارت، جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور حکمتِ عملی کے منفرد امتزاج سے دنیا کو حیران کر دیا۔ اس آپریشن میں بھارت کے چھ جنگی طیارے مار گرائے گئے جن میں جدید رافیل بھی شامل تھا۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے صرف 42 طیارے فضا میں تھے، بھارت نے 72 جنگی جہاز بھیجے تھے۔ تاہم عددی برتری کے باوجود بھارت کو تکنیکی اور حکمتِ عملی کے میدان میں پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس فضائی جھڑپ میں چین سے حاصل کردہ J-10C طیارے نے کلیدی کردار ادا کیا۔ پہلی مرتبہ کسی بڑے فضائی معرکے میں استعمال ہونے والے اس طیارے کی کارکردگی نے عالمی مبصرین کو چونکا دیا۔ جدید ریڈار، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور ڈیجیٹل وار فیئر ٹیکنالوجی کے امتزاج نے ایک نیا معیار متعین کیا۔ دنیا کی نظریں اب پاک فضائیہ پر ہیں۔ اسلام آباد میں مختلف ممالک کے سفارت خانے متحرک ہو چکے ہیں۔ کئی نے مشترکہ مشقوں اور دفاعی تعاون کی تجاویز پر تبادلہ خیال کی خواہش ظاہر کی ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پہلے ہی پاکستان کو آئندہ بین الاقوامی مشقوں میں شرکت کی دعوت دے چکے ہیں۔ چین میں بھی اس پیش رفت کو بڑی توجہ دی جا رہی ہے۔ تجزیہ کار اس بات پر روشنی ڈال رہے ہیں کہ پاکستان نے چینی ٹیکنالوجی اور اپنی مقامی حکمتِ عملی کو کس مہارت سے یکجا کر کے دشمن کو پچھاڑا۔ JF-17 تھنڈر جیسے منصوبوں میں اس شراکت داری کو مزید وسعت دیے جانے کی توقع ہے، جس کا بڑا حصہ پاکستان میں تیار ہوتا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ نے اس فضائی جنگ کو غیر معمولی قرار دیا ہے۔ سی این این نے اسے جدید تاریخ کی سب سے بڑی فضائی جھڑپ قرار دیا، جب کہ رائٹرز کا کہنا تھا کہ مستقبل میں امریکا اور چین کی فضائی اکیڈمیز میں یہ ایک قابلِ مطالعہ کیس ہوگا۔ ڈیلی ٹیلی گراف نے اگرچہ بھارتی پائلٹس کی ہمت کی تعریف کی، لیکن ساتھ ہی یہ تسلیم کیا کہ بھارت تکنیکی میدان میں پیچھے رہ گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

’ذمہ داران سے سختی سے نمٹا جائے گا‘: شمالی کوریا میں پانچ ہزار ٹن وزنی نیا جنگی جہاز جو کِم جانگ اُن کی موجودگی میں الٹ گیا

’بسواراجو‘ کی ہلاکت: انڈین پولیس کمانڈوز کی ہلاکت کے ’ماسٹر مائنڈ‘ کا یونیورسٹی سٹوڈنٹ سے سرکردہ ماؤ نواز باغی رہنما بننے کا سفر

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں لائیو شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

60 ہزار سے زیادہ پاکستانی پرائیویٹ حج سے محروم: ’حج آپریٹرز لوازمات پورے نہیں کر سکے‘

’کافی شاپ پر سب مجھے ایسے گھور رہے تھے جیسے انھوں نے کوئی بھوت دیکھ لیا ہو‘

غزہ میں پہنچنے والا امدادی سامان ’سمندر میں ایک قطرے کے برابر ہے‘

دباؤ یا ’دھمکی‘، بنگلہ دیش کے سربراہ محمد یونس ’استعفیٰ‘ دینے کا کیوں سوچ رہے ہیں؟

کسی نے شادی کے 23 برس بعد سیندور تھوپ لیا تو کسی نے گلے میں مودی کو لٹکا لیا۔۔ کانز فلم فیسٹیول میں بھارتی اداکاراؤں کے تماشے

جان بولٹن: امریکہ میں قومی سلامتی کے سابق مشیر جنھیں پاکستان میں جوہری تنصیبات سے متعلق خدشات ہیں

انڈیا پاکستان کے خلاف ’ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی‘ میں ملوث ہے، خضدار سکول بس حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر کا الزام

خضدار میں سکول بس پر حملے میں ’فتنہ الہندوستان‘ ملوث ہے، پاکستانی فوج کا دعویٰ

خراب موسم میں ہچکولے کھاتی انڈین ایئرلائن انڈیگو کی پرواز، مسافروں میں خوف اور ’لاہور سے رابطہ‘

پاکستان کو پانی کی بوند بوند کو ترسا دیا جائے گا۔۔ مودی کی گیدڑ بھبکیوں پر پاک فوج نے کیا کرارا جواب دیا؟

سونے کی قیمت کو پر لگ گئے۔۔ 1 تولہ سونا اب کتنے کا ہوگیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی