پاکستان میں ’یوم تشکر‘، ’مسلح افواج نے دشمن کو اس کی زبان میں جواب دیا‘


انڈین حملوں کے جواب میں افواجِ پاکستان کی تاریخی فتح پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں آج یومِ تشکر منایا جا رہا ہے۔یوم تشکر کے موقع پر وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارلحکومت میں21 توپوں کی سلامی دی گئی۔یومِ تشکر کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔وزیراعظم محمد شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق آج کے دن کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں قومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات ہوں گی۔انڈین حملوں کے جواب میں لانچ کیے گئے آپریشن بُنیان مرصوص میں اپنی جان دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور لواحقین سے خصوصی ملاقاتیں کی جائیں گی۔یوم تشکر کے موقع پر اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ یہ دن انڈیا کی کھلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی فتح پر شکر ادا کرنے کے لیے منایا جا رہا ہے۔پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور بنیادی قومی مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ انڈیا کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی فتح کا دن منانے کا یہ اہم موقع ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ہماری بہادر اور پیشہ وارانہ طور پر ماہر مسلح افواج نے مؤثر انداز میں دشمن کی زبان میں اس کو جواب دیا اور عسکری تاریخ کا ایک سنہری باب رقم کیا۔‘وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے شاہینوں نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف ہماری مسلح افواج کی ہے بلکہ ایک عزت دار اور باوقار قوم کی حیثیت سے ہمارے اصولوں کی بھی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

وزیراعظم آج ترکیہ اور ایران سمیت چار ممالک کا پانچ روزہ سفارتی دورے پر روانہ ہوں گے

’سبزیوں کی قیمتیں کم کرنے کے لیے‘ بیج کے تحائف بھیجنے والا سرکاری افسر

اسرائیلی فضائی حملے میں ڈاکٹر کے نو بچے ہلاک: ’بہت ہو گیا، ہم پر رحم کریں، ہم نقل مکانی اور بھوک سے تھک چکے ہیں‘

خاتون کا شوہر پر دورانِ سیکس جنسی تشدد کا الزام: ’ساس سے شکایت کی تو انھوں نے کہا میاں بیوی کے رشتے میں ایسا ہی ہوتا ہے‘

خراب موسم، اسلام آباد ایئر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر

صدر مملکت آصف زرداری لاہور پہنچ گئے

پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان، مختلف حادثات میں 10افراد جاں بحق

محکمہ تعلیم کا سرکاری اسکولوں کے طلبا کی آنکھوں کا معائنہ کرانےکا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ کی عالمی بینک کے وفد سے ملاقات

جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 254 رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد

بھارت کو جرات نہیں ہوئی کہ وہ ہمارے ساحلوں کا رخ کرے، عطا اللہ تارڑ

نیپرا نے کےالیکٹرک کی ٹیرف درخواست پر فیصلہ جاری کردیا

تمام ترقیاتی منصوبوں کو ڈیجیٹلائزیشن کیا جائے، میئرکراچی

پشاور میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

بجٹ پرآئی ایم ایف کا دباؤ نہیں، احسن اقبال

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی