وزیراعظم آج ترکیہ اور ایران سمیت چار ممالک کا پانچ روزہ سفارتی دورے پر روانہ ہوں گے


وزیراعظم شہباز شریف آج 25 سے 30 مئی تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان، اور تاجکستان کے ایک اہم دورے پر روانہ ہو رہے ہیں جس کا مقصد دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔سرکاری نیوز چینل پی ٹی وی کے مطابق دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت ہوگی۔وزیراعظم اپنے دورے میں ان ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دو طرفہ تعلقات، تجارتی و اقتصادی تعاون، دفاعی اشتراک، علاقائی سلامتی اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ شہباز شریف حالیہ پاکستان انڈیا کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت کرنے والے برادر ممالک کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔دورے کے اختتامی مرحلے میں وزیراعظم 29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس برائے گلیشیئرز میں شرکت کریں گے، جہاں ماحولیاتی تبدیلیوں، گلیشیئرز کے پگھلاؤ اور اس کے اثرات پر غور و خوض ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ نہ صرف پاکستان کے سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ خطے میں امن، تعاون اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کے بعد ہو رہا ہے، جس کا آغاز گذشتہ ماہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں میں 26 افراد کی ہلاکت سے ہوا تھا۔انڈیا نے ان ہلاکتوں کا الزام پاکستان پر لگایا تھا جبکہ پاکستان نے اس کی تردید کرتے ہوئے غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی تھی، تاہم انڈیا نے یہ پیشکش مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے تین شہروں میں مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کیے تھے۔اس کے بعد کشمیر میں دونوں ممالک کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں اور اسی دوران انڈیا نے پاکستان کے ایئر بیسز پر میزائل حملے کیے۔ پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے میزائل حملے کیے اور رافیل سمیت انڈیا کے پانچ جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا۔10 مئی کو اچانک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں دونوں ممالک درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا جو تاحال جاری ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

حج سیزن میں سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ تعاون ہمیشہ بے مثال رہا ہے: وزیر مذہبی امور

انڈیا سے جنگ بندی کے بعد وزیراعظم کی چار ممالک کے سفارتی دورے پر روانگی آج

ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

پاک بھارتی کشیدگی کے دوران پاکستان سے اظہار یکجہتی، تشکر کیلئے وزیر اعظم کا 4 ممالک کا دورہ

اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست مجھ سے کر لے، عمران خان

پنجاب میں آندھی و طوفان کے باعث 8 شہری ہلاک اور 45 زخمی، پی ڈی ایم اے

وزیراعظم آج ترکیہ اور ایران سمیت چار ممالک کا پانچ روزہ سفارتی دورے پر روانہ ہوں گے

’سبزیوں کی قیمتیں کم کرنے کے لیے‘ بیج کے تحائف بھیجنے والا سرکاری افسر

پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں بدستور موجود ہیں: ششی تھرور کا الزام

اسرائیلی فضائی حملے میں ڈاکٹر کے نو بچے ہلاک: ’بہت ہو گیا، ہم پر رحم کریں، ہم نقل مکانی اور بھوک سے تھک چکے ہیں‘

خاتون کا شوہر پر دورانِ سیکس جنسی تشدد کا الزام: ’ساس سے شکایت کی تو انھوں نے کہا میاں بیوی کے رشتے میں ایسا ہی ہوتا ہے‘

خراب موسم، اسلام آباد ایئر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر

صدر مملکت آصف زرداری لاہور پہنچ گئے

پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان، مختلف حادثات میں 10افراد جاں بحق

محکمہ تعلیم کا سرکاری اسکولوں کے طلبا کی آنکھوں کا معائنہ کرانےکا فیصلہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی