ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان: محکمہ موسمیات


محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تا ہم بعداز دوپہر کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔پیر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تا ہم شام  یا رات میں شمالی جنوب مشرقی بلوچستان، کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔مزید کہا گیا کہ پیر کی (شام/ رات) کے دوران آند ھی، جھکڑ، گرجچمک، ژالہ باری اور تیزموسلادھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ ہے۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سنیچر کو صوبے بھر میں طوفان کے باعث نقصانات بارے ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق آندھی و طوفان کے باعث 8 شہری ہلاک اور 45 زخمی ہوئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق سب زیادہ تین ہلاکتیں جہلم میں ہوئیں جبکہ راولپنڈی میں ایک، شیخوپورہ میں ایک، ننکانہ صاحب ایک، سیالکوٹ ایک اور میانوالی میں ایک شہری ہلاک ہوا۔ترجمان پی ڈی ایم اے  نے کہا کہ یہ اموات بوسیدہ مکانات کے گرنے اور غیر محفوظ مقامات پر ہونے کے باعث ہوئیں۔ طوفان کے باعث متعدد کچے اور بوسیدہ مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔لاہور میں بھی درختوں کے گرنے اور سولر پینلز کو نقصانات کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے  اور صوبے بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ خراب موسم کے الرٹس کے مطابق غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔  بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔ آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں۔ بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

چار ملکی دورے کا پہلا مرحلہ، وزیراعظم ترکی کیلئے روانہ ہوگئے

خضدار خودکش حملہ: مزید 2 طالبات شہید ہو گئیں

ملازمین کیلیے تنخواہ اور پنشن سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی

ہم امن پسند لوگ ہیں، بھارت نے دوبارہ حماقت کی تو ہمارا جواب پہلے سے زیادہ بھاری ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر

نیٹ میٹرنگ کی درخواستوں کے لیے نیا پورٹل، نظام میں شفافیت آئے گی؟

حج سیزن میں سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ تعاون ہمیشہ بے مثال رہا ہے: وزیر مذہبی امور

’ہم نے دنیا کو پیغام دیا کہ انڈیا دہشتگردی کے خلاف لڑائی کے لیے تیار ہے‘: نریندر مودی

انڈیا سے جنگ بندی کے بعد وزیراعظم کی چار ممالک کے سفارتی دورے پر روانگی آج

ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

پاک بھارتی کشیدگی کے دوران پاکستان سے اظہار یکجہتی، تشکر کیلئے وزیر اعظم کا 4 ممالک کا دورہ

اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست مجھ سے کر لے، عمران خان

پنجاب میں آندھی و طوفان کے باعث 8 شہری ہلاک اور 45 زخمی، پی ڈی ایم اے

وزیراعظم آج ترکیہ اور ایران سمیت چار ممالک کا پانچ روزہ سفارتی دورے پر روانہ ہوں گے

’سبزیوں کی قیمتیں کم کرنے کے لیے‘ بیج کے تحائف بھیجنے والا سرکاری افسر

یوکرین میں روس کے تازہ فضائی حملے، کم از کم 12 افراد ہلاک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی