بھارت کو جرات نہیں ہوئی کہ وہ ہمارے ساحلوں کا رخ کرے، عطا اللہ تارڑ


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت پر پاکستان کی مسلح افواج نے بہادری، دلیری اور حکمت عملی کا ایسا مظاہرہ کیا جس سے دشمن پسپا ہوا، میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین نے بیانیہ کی جنگ کلیدی کردار ادا کیا، اب بھارت کے پاس بات کرنے کے لیے کچھ نہیں رہا۔ کراچی میں مسلم لیگ (ن) کی کارکن ثمینہ قاسم کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے مسلح افواج کے سربراہان اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فضائیہ اور بحریہ الرٹ تھیں، بھارت کو جرات نہیں ہوئی کہ وہ ہمارے ساحلوں کا رخ کرے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو تاریخی فتح سے نوازا، بھارت کے جہاز گرے، اس کی ملٹری تنصیبات کو نقصان پہنچا، اب بھارت بیک فٹ پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ، آذربائیجان اور ایران کے دورے کریں گے، ترک صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان کا قابل اعتماد دوست قرار دیا اور کہا کہ رجب طیب اردوان پاکستان کی ہر دلعزیز شخصیت اور پاکستان کے دوست ہیں، پاک-بھارت کشیدگی کے دوران ان کا کردار اہم رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم آذربائیجان اور ایران کا دورہ بھی کریں گے، باکو کی سڑکوں پر پاکستان کی فتح کا جشن منایا گیا، پاکستان کے دوست ممالک نے ہمارے حق و سچ پر مبنی بیانیہ پر ساتھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس بات کرنے کے لیے کچھ نہیں رہا، ہم نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کی بھی پیش کش کی تھی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو شان دار فتح سے نوازا ہے، مسلح افواج کے سربراہان اور اپنے جوانوں کے مشکور ہیں، میڈیا ہاؤسز اور سوشل میڈیا صارفین نے بیانیہ کی جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا، دنیا نے بھی پاکستانی مؤقف کو تسلیم کیا، پاکستان نے نہ صرف عسکری محاذ بلکہ سفارتی اور اطلاعات کے محاذ پر بھی برتری حاصل کی جبکہ بھارت کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب ہوا۔انہوں نے کہا کہ جب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو اسے منہ کی کھانا پڑی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

خراب موسم، اسلام آباد ایئر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر

صدر مملکت آصف زرداری لاہور پہنچ گئے

پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان، مختلف حادثات میں 10افراد جاں بحق

محکمہ تعلیم کا سرکاری اسکولوں کے طلبا کی آنکھوں کا معائنہ کرانےکا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ کی عالمی بینک کے وفد سے ملاقات

جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 254 رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد

بھارت کو جرات نہیں ہوئی کہ وہ ہمارے ساحلوں کا رخ کرے، عطا اللہ تارڑ

نیپرا نے کےالیکٹرک کی ٹیرف درخواست پر فیصلہ جاری کردیا

تمام ترقیاتی منصوبوں کو ڈیجیٹلائزیشن کیا جائے، میئرکراچی

پشاور میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

بجٹ پرآئی ایم ایف کا دباؤ نہیں، احسن اقبال

پاکستانی نوجوانوں اورمیڈیا کا کردار'فولادی دیوار' ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان نے ڈی پورٹ ہونے والے شہریوں پر سفری پابندی لگانے کا فیصلہ کیوں کیا؟

پاکستان نے ’باعثِ بدنامی‘ ڈی پورٹ ہونے والے شہریوں پر سفری پابندی لگانے کا فیصلہ کیوں کیا؟

پاکستان نے ’بدنامی کا باعث بننے والے‘ ڈی پورٹ شہریوں پر سفری پابندی لگانے کا فیصلہ کیوں کیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی