پاکستانی نوجوانوں اورمیڈیا کا کردار"فولادی دیوار" ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر


فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو "فولادی دیوار" قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) نے "معرکہ حق" اور آپریشن "بنیان مرصوص" کے دوران افواج پاکستان کے عزم و حوصلے، پاکستانی عوام کی ناقابل تسخیر روح اور سیاسی قیادت کی پختہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا۔بیان کے مطابق اس باوقار تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہان فضائیہ و بحریہ، بڑی سیاسی جماعتوں کی سینئر قیادت، اعلیٰ سرکاری عہدیداران اور تینوں افواج کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق شرکاء نے قومی قیادت کو معرکہ حق کے دوران دانشمندانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا، افواج پاکستان کی جرات و قربانی کو سراہا، اور پاکستانی عوام کی استقامت و حب الوطنی کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے اپنے خطاب میں معرکہ حق کے دوران قومی قیادت کی حکمت عملی پر اظہار کیا اور آپریشن "بنیان مرصوص" میں افواج پاکستان کے مابین شاندار ہم آہنگی کو سراہا، جس سے آپریشن کی کامیابی یقینی بنایا۔بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو "فولادی دیوار" قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز، اور سفارتکاروں کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا، یہ تقریب قومی وحدت اور اجتماعی عزم کی مضبوط علامت ثابت ہوئی، جس میں قوم نے نئے حوصلے اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنے کے عہد کا اعادہ کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان، مختلف حادثات میں 10افراد جاں بحق

محکمہ تعلیم کا سرکاری اسکولوں کے طلبا کی آنکھوں کا معائنہ کرانےکا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ کی عالمی بینک کے وفد سے ملاقات

جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 254 رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد

بھارت کو جرات نہیں ہوئی کہ وہ ہمارے ساحلوں کا رخ کرے، عطا اللہ تارڑ

نیپرا نے کےالیکٹرک کی ٹیرف درخواست پر فیصلہ جاری کردیا

تمام ترقیاتی منصوبوں کو ڈیجیٹلائزیشن کیا جائے، میئرکراچی

پشاور میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

بجٹ پرآئی ایم ایف کا دباؤ نہیں، احسن اقبال

پاکستانی نوجوانوں اورمیڈیا کا کردار'فولادی دیوار' ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان نے ڈی پورٹ ہونے والے شہریوں پر سفری پابندی لگانے کا فیصلہ کیوں کیا؟

پاکستان نے ’باعثِ بدنامی‘ ڈی پورٹ ہونے والے شہریوں پر سفری پابندی لگانے کا فیصلہ کیوں کیا؟

پاکستان نے ’بدنامی کا باعث بننے والے‘ ڈی پورٹ شہریوں پر سفری پابندی لگانے کا فیصلہ کیوں کیا؟

پاکستان نے 16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخ بدل دی، چائنا انسٹیٹیوٹ

آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال میں ٹیکس بڑھانے کی شرط رکھ دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی