آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال میں ٹیکس بڑھانے کی شرط رکھ دی


آئی ایم ایف مشن کے سربراہ نتھن پورٹر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس آمدن بڑھائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کر دیا گیا، آئی ایم ایف کے مشن نے نتھن پورٹر کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا ہے، جس کا آغاز 19 مئی سے ہوا تھا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس دورے کا مقصد پاکستان میں آئندہ بجٹ کی حکمت عملی اور تجاویز پر مشاورت کرنا تھا، نتھن پورٹر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بجٹ سے متعلق بات چیت مثبت رہی۔نتھن پورٹر نے کہا ’’اس مشاورت کا مقصد 2024 کے قرض پروگرام میں اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھنا تھا، ہم چاہتے ہیں پاکستان 1.6 فی صد سرپلس پرائمری بیلنس کا ہدف حاصل کرے۔‘‘انھوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس آمدن بڑھائی جائے، اور آئندہ بجٹ میں اخراجات کی ترجیحات پر مشاورت ہو۔مشن کے سربراہ نے کہا بجٹ مشاورت میں توانائی کی اصلاحات، پاکستان میں توانائی کی لاگت کم کرنے کے لیے بھی بات چیت ہوئی، معاشی ترقی کی شرح بڑھانے کے لیے بنیادی اصلاحات پر بھی مشاورت ہوئی، معاشی پالیسی مضبوط اور دیرپا بنانے کے لیے بھی زور دیا گیا تاکہ کوئی خلا نہ رہے۔آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ معاشی پالیسی کے لیے مانیٹری پالیسی سخت بنائی جائے، اور اسٹیٹ بینک افراط زر کو مدنظر رکھتے ہوئے مانیٹری پالیسی بنائے، پاکستان میں آیندہ مالی سال افراط زر کی شرح 5 سے 7 فی صد کے مقررہ ہدف تک کنٹرول رکھی جائے، آیندہ مالی سال زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رکھے جائیں، پاکستان میں کرنسی کا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے مطابق رکھا جائے تاکہ بیرونی دباؤ کو برداشت کر سکے۔نتھن پورٹر نے کہا کہ دورہ پاکستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون کے مشکور ہیں، اور تعمیری بات چیت کرنے پر حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، پاکستان کا معاشی پالیسی میں استحکام کے لیے کاربند رہنا قابل ستائش ہے، پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں آیندہ بھی جاری رہے گی، اور موجودہ قرض پرگرام موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق فنڈنگ پر آئی ایم ایف وفد 2025 کی دوسری ششماہی میں دوبارہ پاکستان آئے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستانی نوجوانوں اورمیڈیا کا کردار'فولادی دیوار' ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان نے 16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخ بدل دی، چائنا انسٹیٹیوٹ

آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال میں ٹیکس بڑھانے کی شرط رکھ دی

گجرات سے آئے چار سیاح جن کی لاشیں سکردو میں دریا کنارے سے ملیں: ’ریسکیو اہلکار رسیوں کی مدد سے نیچے گئے‘

ساہیوال میں قرض کے بدلے بینک میں رکھا کروڑوں کا گولڈ جعلی زیورات سے تبدیل

بھارت مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالے: پاکستان کا دوٹوک مؤقف

پی آئی اے طیارہ ہائی جیکنگ: جب ہائی جیکروں کو دھوکہ دینے کے لیے پاکستان کا حیدرآباد انڈیا کا بھوج بن گیا

ساہیوال میں قرض کے بدلے بینک میں رکھا کروڑوں کا گولڈ جعلی زیوارت سے تبدیل

پرائیویٹ سکیم کے تحت 25 ہزار پاکستانی عازمین حج کریں گے: وزیر مذہبی امور

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں لائیو شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

انڈین طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی کی مدت میں توسیع

چیئرمین پی ٹی آئی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی امور پرگفتگو

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، عالمی سطح پر پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے پرگفتگو

’زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟‘ سیر کے لیے گلگت جانے والے چار دوستوں کی پراسرار گمشدگی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی