وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، عالمی سطح پر پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے پرگفتگو


وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی مؤقف کو اجاگر کرنے پر بات چیت کی گئی ہے۔ سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے ایکس پر پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد میں سینیٹر شیری رحمٰن اور سابق وفاقی وزیر حنا ربانی کھر شامل تھیں۔ رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کی اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے اور بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیز ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھنے کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے رہنمائی لی۔بلاول بھٹو زرداری نے اس قومی سفارتی کام کے حوالے سے ان پر اعتماد کرنے اور ان کو پاکستانی وفد کی قیادت سونپنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امید ہے آپ کی قیادت میں یہ وفد پاکستان کا موقف اور بیانیہ بھرپور اور مؤثر طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی شامل تھے۔واضح رہے کہ 17 مئی کو پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کے جواب میں عالمی سطح پر مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو عالمی سطح پر پاکستان کا ’امن کا مؤقف‘ پیش کرنے کا ٹاسک دے دیا تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ آج وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے مجھ رابطہ کیا گیا اور انہوں نے درخواست کی کہ میں ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کروں۔اس سے قبل، مودی سرکار کی جانب سے جنگی محاذ کے ساتھ ساتھ خارجہ اور سفارتی سطح پر ناکامی کے بعد ارکان پارلیمنٹ کا وفد مختلف ممالک میں بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت کے ارکان پارلیمنٹ مختلف ممالک کے سامنے جنوبی ایشیا کی صورتحال میں بھارت کی پوزیشن واضح کرنے کی کوشش کریں گے۔بھارتی رکن پارلیمنٹ ششی تھرور وفد کی قیادت کریں گے، ان کے علاوہ سمیک بھٹاچاریہ، انوراگ ٹھاکر، منیش تیواری، امر سنگھ، پرینکا چترویدی، سمبیت پاترا، سپریا سولے، شریکانت شندے اور ڈی پورندیشوری شامل ہیں۔خیال رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزامات کی بوجھاڑ کردی تھی۔ بھارت نے پہلگام فالس فلیک آپریشن کی آڑ میں 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب نئی دہلی نے پاکستان پر فضائی حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا جس کے جواب میں پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے تھے۔بعد ازاں، 10 مئی کو پاک فوج کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا گیا، جس میں بھارت کے 26 ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا گیا، بالآخر 10 مئی کو شام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت سے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ساہیوال میں قرض کے بدلے بینک میں رکھا کروڑوں کا گولڈ جعلی زیورات سے تبدیل

بھارت مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالے: پاکستان کا دوٹوک مؤقف

ساہیوال میں قرض کے بدلے بینک میں رکھا کروڑوں کا گولڈ جعلی زیوارت سے تبدیل

پرائیویٹ سکیم کے تحت 25 ہزار پاکستانی عازمین حج کریں گے: وزیر مذہبی امور

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں لائیو شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

انڈین طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی کی مدت میں توسیع

چیئرمین پی ٹی آئی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی امور پرگفتگو

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، عالمی سطح پر پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے پرگفتگو

’زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟‘ سیر کے لیے گلگت جانے والے چار دوستوں کی پراسرار گمشدگی

پنجاب حکومت کا ’ہوٹل آئی‘ سافٹ ویئر کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

پاک بحریہ کے سربراہ کا عسکری حکمت عملی میں تبدیلی کی ضرورت پر زور

دہشت گردی کے پیچھے کوئی نظریہ نہیں، انڈیا کی بالادستی کی خواہش ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

صدر مملکت سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات، معاشی صورتحال پر گفتگو

60 ہزار سے زیادہ پاکستانی پرائیویٹ حج سے محروم: ’حج آپریٹرز لوازمات پورے نہیں کر سکے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی