دہشت گردی کے پیچھے کوئی نظریہ نہیں، انڈیا کی بالادستی کی خواہش ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر


افواج پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں انڈیا کی 20 سالہ ریاستی دہشت گردی ایک گھناؤنی تاریخ سب کے سامنے ہے۔انہوں نے خضدار میں سکول بس پر حملے کے حوالے سے کہا کہ ’یہ 21 مئی کو انڈیا کے حکم پر فتنہ الہندوستان نے کیا ہے۔‘جمعے کو وفاقی سیکریٹری داخلہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’فتنہ الہندوستان نے اب سافٹ ٹارگٹس پر حملے شروع کر دیے ہیں۔ فتنہ الہندوستان کا اصل باپ 6، 7 مئی کو سامنے آیا اور پاکستان میں مسجدوں کو نشانہ بنایا اور 40 افراد کو شہید کیا۔‘انہوں نے کہا کہ ’پکڑے گئے دہشت گردوں نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کس طرح سے پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے۔ دہشت گردوں کو پیسہ اور ہتھیار بھی دیے جاتے ہیں۔ انڈیا کی فوج پاکستان میں دہشت گردی کرا رہی ہے۔‘انہوں نے بتایا کہ سال 2009 میں حکومت پاکستان نے انڈین سپانسرڈ دہشت گردی کے شواہد پر مبنی ڈوزیئر شرم الشیخ کانفرنس میں انڈین وزیراعظم کو دیا تھا جو تاریخ کا حصہ ہے۔‘ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 2015 میں پاکستان نے انڈیا کی دہشت گردی کے شواہد اقوامِ متحدہ کو دیے۔ کلبھوشن یادیو کو یہاں گرفتار کیا گیا۔ انڈیا دہشت گردوں کو فنڈنگ فراہم کرتا رہا ہے۔ ’بلوچ ہمارے دل کا ٹکڑا ہیں۔ وہاں احساسِ محرومی کا کھوکھلا نعرے لگائے جاتے ہیں۔ شدت پسند بلوچستان کی ترقی کے مخالف ہیں۔‘اس موقع پر وفاقی سیکریٹری داخلہ نے کہا ہے کہ ’خضدار میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فتنہ الہندوستان اس حملے میں ملوث ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’خضدار میں سکول بس پر حملہ صرف بس پر حملہ نہیں تھا بلکہ یہ ہماری تعلیم اور روایات پر حملہ تھا۔‘ انڈیا کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’کوئی پاگل ہی سوچ سکتا ہے کہ وہ 24 کروڑ لوگوں کا پانی بند کر سکے گا۔‘ سکھوں کے ساتھ ہمارا تعلق اور اُنسیت ہے: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریفان کا کہنا تھا کہ ’ننکانہ صاحب میں سکھوں کے مقدس مقام پر انڈیا نے ڈرون بھیجے جن کو ہم نے روکا۔ پنجاب میں کلچر اور زبان کی وجہ سے ہمارا سکھوں کے ساتھ ایک تعلق ہے، اُنسیت ہے۔‘ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’نیشنل ایکشن پلان کے مطابق کام ہو رہا ہے، ہر کام میں مثبت طور پر پیش رفت ہو رہی ہے۔ ریاستِ پاکستان انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کر رہی ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’ہم نہیں چاہتے ہیں عام شہریوں کو تکلیف ہو۔ یہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے کوئی نظریہ نہیں، انڈیا کی بالادستی کی خواہش ہے۔ کچھ عناصر ہیں جو کہتے ہیں کہ انڈیا کی معیشت اوپر چلی گئی ہے۔‘افغانستان برادر پڑوسی ملک ہے: ڈی جی آئی ایس پی آرایک سوال کے جواب میں افواجِ پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان کے لوگوں کی اکثریت پشتون ہے اور پاکستان میں بھی پشتوںوں کی ایک بہت بڑی آبادی ہے۔’پاکستان نے افغانوں کو بہت عزت اور احترام دیا ہے۔ آج بھی افغان شہری پاکستان علاج کے لیے آتے ہیں، آج بھی ان کے بچے یہاں پڑھتے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ انڈیا کا افغان وار لارڈز پر اثر ہے کیونکہ وہ ان پر پیسہ لگاتا ہے۔ ’اس لیے ہم افغان انتظامیہ کو کہتے رہتے ہیں کہ وہاں کن جگہوں پر دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں۔‘سفارت کاری کے محاذ کا ذکر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ ’پاکستان کی وزارت خارجہ بہت محنت سے کام کر رہی ہے، افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ پڑوسی ملک ہے۔ افغانستان سے کہا ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ کاروبار کریں، استحکام لائیں بجائے اس کے کہ انڈیا کے ظالمانہ عدم استحکام کے ایجنڈے کا حصہ بنیں۔‘ بلوچ یکجہتی کمیٹی دہشت گردوں کی پراکسی ہے: ترجمان افواجِ پاکستانڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ماہرنگ بلوچ کے مکروہ چہروں سے نقاب ہٹائیں۔’اب دنیا کے کھل کر سامنے آ گیا ہے کہ ماہرنگ بلوچ اور ان کی بلوچ یکجہتی کمیٹی دہشت گردوں کی پراکسیز ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’وہ کون ہوتی ہیں جو مارے گئے دہشت گردوں کی لاشیں مانگتی ہیں، لاشیں تو قانونی کارروائی کے بعد اُن کے ورثا کو حوالے کی جاتی ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’بلوچ ہمارے دل کا ٹکڑا ہیں۔ وہاں احساسِ محرومی کا کھوکھلا نعرے لگائے جاتے ہیں۔ شدت پسند بلوچستان کی ترقی کے مخالف ہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ساہیوال میں قرض کے بدلے بینک میں رکھا کروڑوں کا گولڈ جعلی زیورات سے تبدیل

بھارت مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالے: پاکستان کا دوٹوک مؤقف

ساہیوال میں قرض کے بدلے بینک میں رکھا کروڑوں کا گولڈ جعلی زیوارت سے تبدیل

پرائیویٹ سکیم کے تحت 25 ہزار پاکستانی عازمین حج کریں گے: وزیر مذہبی امور

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں لائیو شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

انڈین طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی کی مدت میں توسیع

چیئرمین پی ٹی آئی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی امور پرگفتگو

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، عالمی سطح پر پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے پرگفتگو

’زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟‘ سیر کے لیے گلگت جانے والے چار دوستوں کی پراسرار گمشدگی

پنجاب حکومت کا ’ہوٹل آئی‘ سافٹ ویئر کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

پاک بحریہ کے سربراہ کا عسکری حکمت عملی میں تبدیلی کی ضرورت پر زور

دہشت گردی کے پیچھے کوئی نظریہ نہیں، انڈیا کی بالادستی کی خواہش ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

صدر مملکت سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات، معاشی صورتحال پر گفتگو

60 ہزار سے زیادہ پاکستانی پرائیویٹ حج سے محروم: ’حج آپریٹرز لوازمات پورے نہیں کر سکے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی