انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں لائیو شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘


BBCانڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے کپواڑہ کے چوکی بل سیکٹر میں ایل او سی کے نہایت قریب کھندہ گاؤں ہے جہاں عبدالرحمٰن خان مٹی اور لکڑی سے بنے دو منزلہ مکان میں رہتے ہیں۔مئی کے اوائل میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے دوران ایل او سی کی دونوں جانب ہونے والی شیلنگ سے قریبی بستیوں میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا اور عبدالرحمٰن کا مکان بھی اس کا نشانہ بنا۔ ان کے گھر کی کوئی ایک کھڑکی، ایک بھی دروازہ ایسا نہیں جہاں اس جنگ کے نشانات نہ رہے ہوں۔۔۔وہ کہتے ہیں کہ ’سیزفائر تو اچھی بات ہے اور جو نقصان ہوا وہ بھی دیکھا جا رہا ہے، لیکن میرے صحن میں ایک شیل گرا اور زمین کے اندر چلا گیا، دھماکہ ہم نے سنا لیکن معلوم نہیں وہ شیل پھٹا یا نہیں۔ ابھی تک یہاں اس کو دیکھنے کوئی نہیں آیا۔ ہم دن میں مال مویشیوں کو دیکھنے آتے ہیں، لیکناِدھر رات کیسےگزار سکتے ہیں۔'واضح رہے کہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس اور فوج نے گذشتہ دنوں ایل او سی کی قریبی بستیوں کرناہ، ٹنگڈار، اُوڑی، چوکی بل، مژھِل میں درجنوں ایسے شیلز کو ناکارہ بنانے کا آپریشن کیا جو پھٹ نہیں سکے۔کپواڑہ کے ایس ایس پی غلام جیلانی نے بی بی سی کو بتایا کہ 'ہم نے درجنوں بستیوں میں بم ڈسپوزل سکواڈ بھیجے تھے، جنھوں نے شیلز کو کنٹرولڈ ڈیٹونیشن تکنیک سے ناکارہ بنا دیا ہے، ہم دوبارہ معائنہ کر رہے ہیں، اور لوگوں کو احتیاط برتنے کی اپیل بھی کرتے ہیں۔‘BBC’باہر شیل پڑے ہیں اور مکان میں دراڑیں‘کپواڑہ سے تھوڑی دُور ایل او سی کے قریب ڈولی پورہ گاؤں سے پہاڑی چوٹیوں پر پاکستانی افواج کی چوکیاں بھی نظر آتی ہیں۔پہاڑ کے دامن میں واقع اس بستی کے منظور احمد خان کا مکان 2005 کے زلزلے میں زمین بوس ہو گیا تھا۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے منظور احمد نے کہا کہ '20 سال لگے مجھے یہ مکان بنانے میں، لیکن دیکھیے اس کی بُنیادیں ہل گئی ہیں، دیواروں میں شگاف ہیں، کیا یہ رہنے کے لیے محفوظ ہے جب باہر شیل پڑے ہوں۔ ہمیں کیا پتہ کون سا شیل پھٹ سکتا ہے کون سا نہیں۔‘منظور کہتے ہیں کہ وہ دن میں یہاں آتے ہیں اور رات کو ان رشتہ داروں کے پاس رکتے ہیں جن کے مکان متاثر نہیں ہوئے۔ منظور اپنے مکان کو لگنے والے شیلز کے ٹکڑے دکھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’روز جھاڑو لگاتے وقت یہ سب ملتا ہے۔ سیز فائر سے شیلنگ تو رُک گئی، لیکن ہم لوگوں کے لیے اصل مسئلہ سیز فائر کے بعد شروع ہوتا ہے۔ ہم بہت ڈرے ہوئے ہیں۔‘ایل او سی کے دونوں اطراف رہنے والوں کا مشترکہ دکھ: ’اب چاہے جنگ ہو یا سیز فائر ہمارے بچے واپس نہیں آئیں گے‘لائن آف کنٹرول: دنیا کی وہ خطرناک سرحد جہاں ہر کھڑکی میدان جنگ میں کھلتی ہےایل او سی پر فائرنگ سے دونوں اطراف کے شہری خوفزدہ: ’کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے اسی لیے ہم بنکر بنا رہے ہیں‘ایل او سی: ’مرنا آسان ہے، زخمی ہونا مشکل‘’اب میری بیٹی ستاروں سے بھی ڈرتی ہے‘منظور خان کے مکان کے ساتھ ہی اُن کے بھائی شریف خان کا مکان ہے جس کی کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے ہیں اور ٹوٹے شیشوں کے انبار آج بھی ان کے برآمدے میں موجود ہیں۔شریف کی بیوی ناہیدہ شریف کہتی ہیں کہ ’ہم یہاں دن کو صرف یہ دیکھنے آتے ہیں کہ مال مویشی کیسے ہیں۔ جب سے جنگ ہوئی ہے، میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے۔ اُس کو تقریباً ہارٹ اٹیک ہو گیا تھا۔ سیز فائر کا اعلان ہم نے بھی سنا، جنگ رُک بھی گئی، لیکن مسئلہ ہمارا ہے، ہم اِدھر کیسے رہیں جب ہر طرف شیل مل رہے ہیں۔‘ناہیدہ روزانہ چند گھنٹوں کے لیے اپنے گھر بچوں کے ساتھ آتی ہیں، تھوڑی بہت صفائی کرتی ہیں، مویشیوں کو چارہ کھلاتی ہیں اور سورج ڈوبنے سے پہلے ہی رشتہ داروں کے محفوظ مکان میں چلی جاتی ہیں۔BBC’دوبارہ پولیس ٹیم کو بُلایا تو صحن میں دو شیل ملے‘پیشے سے کمپیوٹر انجنئیر اشفاق خان کا گھر ایل او سی کے قریب واقع نہاری گاؤں میں ایک وسیع فوجی چھاؤنی کے ساتھ ہے۔ اس نئے گھر میں ان کا خاندان چند ماہ پہلے ہی مقیم ہوا تھا۔ان کے مکان کی دوسری منزل پر ایک شیل لگا جو دیواریں گراتا ہوا دوسرے کمرے کی کھڑکی توڑ کر ان کے باغ میں جا گرا۔ مکان کی ایک بھی کھڑکی، دروازہ یا دیوار متاثر ہوئے بغیر نہیں رہی ہے۔انھوں نے مکان کی مرمت تو شروع کر دی ہے لیکن آس پاس پڑے شیلز کی وجہ سے ان کے خاندان نے عارضی طور پر نقل مکانی کی ہے۔اشفاق کہتے ہیں کہ ’ہمارے یہاں بھی پولیس کی ٹیم آئی اور کئی شیلز ناکارہ کئے۔ لیکن کل ہی جب میں ملبہ صاف کرنے لگا تو مجھے زمین میں گڑھے دکھائی دیے اور میں نے ٹیم کو دوبارہ فون کرکے بلایا۔ انھوں نے معائنہ کیا تو یہاں مزید دو شیلز ملے۔‘اشفاق کہتے ہیں سیز فائر کو بڑے پیمانے پر خوش آمدید کہا جاتا ہے لیکن ’ایل او سی کے قریب رہنے والوں کے لیے موت کے ساتھ اصلی جنگ سیز فائر کے بعد شروع ہوتی ہے۔‘BBC’سرینگر میں رشتہ دار تھے، جن کا کوئی نہیں وہ کہاں جائیں گے؟‘کپواڑہ کے کرناہ سیکٹر میں رہنے والے قاری رئیس لون بیوی اور دو بچوں کے ہمراہ نو مئی کو ہی سرینگر آ کر اپنے رشتہ داروں کے پاس مقیم ہو گئے تھے۔انھوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے اگلے روز شام کو سنا کہ سیز فائر ہو گیا، لیکن ہم جہاں رہتے ہیں وہاں ماضی میں سیز فائر کے بعد بھی شیل پھٹنے سے حادثے ہوئے ہیں۔ انڈر گراونڈ بنکروں کی سہولت بھی نہیں اور آس پاس شیلز پڑے رہتے ہیں۔ سیز فائر اخباروں کی سرخی ہوتی ہے، لیکن ہمارے لیے اس کے بعد کا مرحلہ ایک چیلنج ہوتا ہے۔‘انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس اور فوج نے جب بیان دیا کہ بیشتر علاقوں میں لائیو شیلز کو ناکارہ بنا دیا گیا تو سرینگر میں مقیم متعدد خاندان اب گھروں کی طرف لوٹنے لگے ہیں۔کرناہ کے ہی ماسٹر عبدالرشید کہتے ہیں کہ ’لگتا ایسا ہی ہے کہ اب کچھ نہیں ہو گا لیکن گھر جاتے ہوئے بھی ہم ڈر رہے ہیں۔ گھر سے زیادہ دیر تک دُور رہنا بھی ممکن نہیں۔ ہمارے یہاں جانی نقصان تو نہیں ہوا، لیکن جان ہماری اب بھی خطرے میں ہے۔‘BBCقابل ذکر ہے کہ دنیا کی سب سے خطرناک اور ملٹرائزڈ سرحد کہلانے والی لائن آف کنٹرول 740 کلومیٹر طویل اور 35کلومیٹر چوڑی سرحد ہے۔ دوسری سرحدوں کی طرح یہ کسی ریگستان میں لگی تار یا کسی نومینز لینڈ کی چیک پوسٹ نہیں، بلکہ اس سرحد کی دونوں جانب لاکھوں لوگ آباد ہیں۔انڈیا اور پاکستان کے درمیان ایل او سی پر فوجی تناؤ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ تاہم 2021 میں دونوں افواج نے سیزفائر پر سختی سے عمل کرنے کا نیا معاہدہ کیا تو اس سال مئی تک سرحدی بستیوں میں زندگی پُرسکون رہی۔تعلیمی، تجارتی اور زرعی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئی تھیں، یہاں تک کہ کپواڑہ کے بعض سرحدی علاقوں کو سیاحت کے لیے بھی کھول دیا گیا تھا لیکن 22 اپریل کو کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں دو درجن سے زیادہ انڈین سیاحوں کی مسلح افراد کے ہاتھوں ہوئی ہلاکت کے لیے انڈیا نے پاکستان کو ذمہ قرار دیا اور دو ہفتوں کی کشیدگی کے بعد بالآخر چھ مئی کی رات کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور پاکستان کے شہروں پر بمباری کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔پاکستان کی جوابی کارروائی میں انڈین آرمی کے مطابق انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے ساتھ ساتھ انڈین ریاستوں میں 26 مقامات پر ڈرونز اور میزائل داغے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں کراس بارڈر شیلنگ میں پانچ اہلکاروں سمیت 23افراد مارے گئے ہیں۔ایل او سی کے دونوں اطراف رہنے والوں کا مشترکہ دکھ: ’اب چاہے جنگ ہو یا سیز فائر ہمارے بچے واپس نہیں آئیں گے‘ایل او سی: ’مرنا آسان ہے، زخمی ہونا مشکل‘ایل او سی پر فائرنگ سے دونوں اطراف کے شہری خوفزدہ: ’کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے اسی لیے ہم بنکر بنا رہے ہیں‘لائن آف کنٹرول: دنیا کی وہ خطرناک سرحد جہاں ہر کھڑکی میدان جنگ میں کھلتی ہےتلبل پروجیکٹ: کشمیر میں پانی کے بہاؤ کا وہ منصوبہ جس پر عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی آمنے سامنے ہیںپاکستان اور انڈیا کے بیچ پھنسے خاندان، ویزا کی پابندیاں اور خوف: ’ماں کو چھوڑ کر کیسے چلا جاؤں، ہماری کیا غلطی ہے‘دو جوہری طاقتوں کے بیچ پہلی ڈرون جنگ: کیا پاکستان اور انڈیا کے درمیان روایتی لڑائی میں نئے اور خطرناک باب کا آغاز ہو چکا ہے؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال میں ٹیکس بڑھانے کی شرط رکھ دی

ساہیوال میں قرض کے بدلے بینک میں رکھا کروڑوں کا گولڈ جعلی زیورات سے تبدیل

بھارت مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالے: پاکستان کا دوٹوک مؤقف

پی آئی اے طیارہ ہائی جیکنگ: جب ہائی جیکروں کو دھوکہ دینے کے لیے پاکستان کا حیدرآباد انڈیا کا بھوج بن گیا

ساہیوال میں قرض کے بدلے بینک میں رکھا کروڑوں کا گولڈ جعلی زیوارت سے تبدیل

پرائیویٹ سکیم کے تحت 25 ہزار پاکستانی عازمین حج کریں گے: وزیر مذہبی امور

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں لائیو شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

انڈین طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی کی مدت میں توسیع

چیئرمین پی ٹی آئی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی امور پرگفتگو

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، عالمی سطح پر پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے پرگفتگو

’زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟‘ سیر کے لیے گلگت جانے والے چار دوستوں کی پراسرار گمشدگی

پنجاب حکومت کا ’ہوٹل آئی‘ سافٹ ویئر کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

پاک بحریہ کے سربراہ کا عسکری حکمت عملی میں تبدیلی کی ضرورت پر زور

دہشت گردی کے پیچھے کوئی نظریہ نہیں، انڈیا کی بالادستی کی خواہش ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی