ساہیوال میں قرض کے بدلے بینک میں رکھا کروڑوں کا گولڈ جعلی زیورات سے تبدیل


پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ساہیوال ڈویژن میں حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کیسے ہڑپہ جیسے تاریخی شہر میں ایک بینک کے اندر رکھے گئے سونے کے زیوارت چوری کر کے ان کی جگہ نقلی زیورات رکھے گئے۔حکام کے مطابق اب تک 40 متاثرین اس حوالے سے تحقیقات کے لیے درخواست دے چکے ہیں۔اس کہانی کا پہلا سرا رواں سال فروری کے وسط میں اس وقت سامنے آیا جب ساہیوال ڈویژن کے تاریخی قصبے ہڑپہ کے شہری ساجد بشیر نے بینک سے لیا ہوا قرض واپس کیا اور اس کے بدلے بینک کے لاکر میں رکھے ہوئے اپنے سونے کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ساجد بشیر نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’میں نے پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک سے قرضہ لیا تھا، رواں سال تقریباً پانچ لاکھ روپے واپس کر دیے تو بینک کے عملے نے سونا واپس دینے کے لیے میرے چکر لگوانے شروع کر دیے۔‘’اس کے بعد جب مجھے گولڈ واپس کیا گیا تو یہ وہ زیور تھا نہیں جو رکھوا کر قرضہ لیا تھا، بلکہ بینک والوں نے مجھے جعلی زیور دیا۔‘اپریل میں ساجد بشیر نے اس معاملے پر بینک کے زونل چیف کو درخواست دی جس کے بعد صورت حال بدل گئی اور بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز ہوا۔اب ایک ہی وقت میں پنجاب پراونشل بینک کی انتظامیہ اور ایف آئی اے اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ایک اعلٰی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’اب تک کی تحقیقات میں اسی بینک برانچ کے سات ملازمین اس سارے معاملے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ جبکہ ایک شخص مقامی صحافی ہے اور یہ ایک طرح کا گینگ تھا جنہوں نے 40 سے زائد لاکرز میں رکھا ہوا سونا جعلی گولڈ سے تبدیل کیا۔ پہلے تو خیال تھا کہ شاید 16 کروڑ تک کا ہے لیکن اب ایسے لگ رہا ہے کہ پچاس کروڑ تک کا غبن ہوا ہے۔‘اس حوالے سے مزید متاثرین بھی سامنے آ رہے ہیں جبکہ ایف آئی اے فیصل آباد سرکل میں اب تک 6 مقدمات کا اندارج ہو چکا ہے۔ایس ایچ او فیصل آباد ایف آئی اے سرکل اجمل حسین کا کہنا ہے کہ ابھی اس معاملے کی تفتیش جاری ہے اور بڑے پیمانے پر تحقیقات ہو رہی ہیں۔ جب رپورٹ مکمل ہو جائے گی تو اس بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔حکام کے مطابق اب تک 40 متاثرین اس حوالے سے تحقیقات کے لیے درخواست دے چکے ہیں۔ فائل فوٹو: پکسابےسونے کے زیورات پر بینکوں سے قرض لینا سب سے آسان طریقہ ہے جو وَن ونڈو آپریشن کی طرح کام کرتا ہے۔بینک صارفین کو اُن کے گولڈ کے بدلے قرض دیتے ہیں اور زیورات کو اسی بینک برانچ میں لاکرز کے اندر محفوظ رکھا جاتا ہے۔ اس کی ذمہ داری متعلقہ بینک برانچ مینیجر کی ہوتی ہے۔ہڑپہ غبن کیس میں بینک کے سابق مینیجر امانت علی، آپریشن مینیجر نعمان اکرم اور صحافی عمران ایف آئی اے کی حراست میں ہیں جبکہ دیگر ملزمان نے 3 جون تک اپنی عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان نے 16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخ بدل دی، چائنا انسٹیٹیوٹ

آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال میں ٹیکس بڑھانے کی شرط رکھ دی

ساہیوال میں قرض کے بدلے بینک میں رکھا کروڑوں کا گولڈ جعلی زیورات سے تبدیل

بھارت مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالے: پاکستان کا دوٹوک مؤقف

پی آئی اے طیارہ ہائی جیکنگ: جب ہائی جیکروں کو دھوکہ دینے کے لیے پاکستان کا حیدرآباد انڈیا کا بھوج بن گیا

ساہیوال میں قرض کے بدلے بینک میں رکھا کروڑوں کا گولڈ جعلی زیوارت سے تبدیل

پرائیویٹ سکیم کے تحت 25 ہزار پاکستانی عازمین حج کریں گے: وزیر مذہبی امور

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں لائیو شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

انڈین طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی کی مدت میں توسیع

چیئرمین پی ٹی آئی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی امور پرگفتگو

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، عالمی سطح پر پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے پرگفتگو

’زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟‘ سیر کے لیے گلگت جانے والے چار دوستوں کی پراسرار گمشدگی

پنجاب حکومت کا ’ہوٹل آئی‘ سافٹ ویئر کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

پاک بحریہ کے سربراہ کا عسکری حکمت عملی میں تبدیلی کی ضرورت پر زور

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی