تمام ترقیاتی منصوبوں کو ڈیجیٹلائزیشن کیا جائے، میئرکراچی


میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جاری ترقیاتی اسکیموں کی شفافیت اور عوامی رسائی یقینی بنانے کے لیے انہیں ڈیجیٹل نقشے پر لانے کی ہدایات جاری کردیں۔ کراچی میئر آفس میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جہاں ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز طارق مغل نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ طارق مغل نے بتایا کہ اب تک 219 ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں، مزید اسکیمیں 30 جون سے پہلے مکمل کی جائیں گی، تقریباً 2.5 ارب روپے مالیت کے منصوبے زیرتکمیل ہیں اور ان کے لیے ٹینڈرز بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔میئر کراچی نے ہدایت کی کہ تمام جاری منصوبوں کو گوگل میپ پر اپڈیٹ کیا جائے تاکہ شہری باخبر رہیں، ٹریفک کے مسائل سے بچ سکیں اور ٹیکنالوجی کے ذریعے پیش رفت کا مشاہدہ کر سکیں۔ انہوں نے اسکیموں کو بروقت مکمل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ تاخیر کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔اجلاس میں میونسپل کمشنر ایس ایم افضال زیدی، فنانشل ایڈوائزر گلزار ابڑو، ڈی جی پارکس اخلاق یوسف زئی، ڈائریکٹر میڈیا دانیال سیال اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

خراب موسم، اسلام آباد ایئر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر

صدر مملکت آصف زرداری لاہور پہنچ گئے

پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان، مختلف حادثات میں 10افراد جاں بحق

محکمہ تعلیم کا سرکاری اسکولوں کے طلبا کی آنکھوں کا معائنہ کرانےکا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ کی عالمی بینک کے وفد سے ملاقات

جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 254 رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد

بھارت کو جرات نہیں ہوئی کہ وہ ہمارے ساحلوں کا رخ کرے، عطا اللہ تارڑ

نیپرا نے کےالیکٹرک کی ٹیرف درخواست پر فیصلہ جاری کردیا

تمام ترقیاتی منصوبوں کو ڈیجیٹلائزیشن کیا جائے، میئرکراچی

پشاور میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

بجٹ پرآئی ایم ایف کا دباؤ نہیں، احسن اقبال

پاکستانی نوجوانوں اورمیڈیا کا کردار'فولادی دیوار' ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان نے ڈی پورٹ ہونے والے شہریوں پر سفری پابندی لگانے کا فیصلہ کیوں کیا؟

پاکستان نے ’باعثِ بدنامی‘ ڈی پورٹ ہونے والے شہریوں پر سفری پابندی لگانے کا فیصلہ کیوں کیا؟

پاکستان نے ’بدنامی کا باعث بننے والے‘ ڈی پورٹ شہریوں پر سفری پابندی لگانے کا فیصلہ کیوں کیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی