پاکستان انڈیا کشیدگی: چیئرمین آئی سی سی جے شاہ ’انڈین فوج کے ترجمان بن گئے‘


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ کا ایک مبینہ بیان سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں ان کی جانب سے پاکستان اور انڈیا کی حالیہ کشیدگی کے دوران انڈین فوج کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل اس بیان سے متعلق یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ جے شاہ نے اسے ’ایکس‘ سے ڈیلیٹ کر دیا تھا جبکہ ان کی انسٹاگرام سٹوری کا ایک سکرین شاٹ اب بھی وائرل ہے۔یاد رہے کہ جے شاہ انڈیا میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مخلوط حکومت کے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیٹے ہیں اور وہ آئی سی سی کے چیئرمین کا چارج سنبھالنے سے پہلے انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی سربراہی بھی کر چکے ہیں۔نومئی کو انسٹاگرام پر سٹوری پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’ہماری مسلح افواج ہمارا فخر ہیں، اس بات کا اظہار الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا کہ وہ کس جانفشانی کے ساتھ ہماری دھرتی کی حفاظت کر رہی ہیں۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم مسلح افواج میں شامل مردوں اور خواتین کے شکر گزار ہیں جو جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک و ملت کی حفاظت میں مگن ہیں۔‘ایکس صارف ڈینیئل الیگزینڈر نے جے شاہ کے بیان پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ انڈیا کے وزیر داخلہ اور آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ ہیں جو انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ کی حمایت کر رہے ہیں۔‘This was @ICC Chairman Jay Shah's Instagram story on May 9th, the son of BJP politician Amit Shah, openly supporting war, and that too against an ICC member, Pakistan. Jay Shah must be removed as ICC Chairman. pic.twitter.com/oqBbFBsrIU— Daniel Alexander (@daniel86cricket) May 10, 2025عمران صدیقی نے لکھا کہ ’آئی سی سی جو عثمان خواجہ کو بلے پر سٹیکر لگانے سے روک رہا تھا اب اس کا چیئرمین انڈین آرمی کو خراج تحسین پیش کر رہا ہے۔‘How can Jay Shah, the ICC Chairman who stopped Usman Khawaja for supporting Palestine, Pays tribute to Indian Armed Forces?Pure Hypocrisy pic.twitter.com/w8fTNKUSrp— ٰImran Siddique (@imransiddique89) May 16, 2025آسٹریلیا کے معروف صحافی میلکم کون نے جے شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’آئی سی سی نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ پر تو کرکٹ بیٹ پر امن کی علامت فاختہ کی تصویر لگانے پر پابندی عائد کر دی تھی مگر اںڈین وزیر داخلہ کے بیٹے اور آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ پاکستان اور انڈیا کی کشیدگی میں اںڈین فوج کو کھلم کھلا سپورٹ کررہے ہیں۔‘So @Uz_Khawaja is banned by the @ICC from putting a dove on his bat supporting peace in the Middle East but @ICC chairman Jay Shah, son of India’s home affairs minister, can openly support the Indian military during conflict. Staggering hypocrisy!!! https://t.co/UDnniiNiwf— Malcolm Conn (@malcolmconn) May 16, 2025آسٹریلوی صحافی نے مزید کہا کہ یہ ’حیران کن ہے اور سرا سر دوغلاپن ہے۔‘ایکس صارف قادر خواجہ نے لکھا کہ ’آئی سی سی کی غیرجانبداری تو ختم ہو گئی، یہاں چیئرمین کی جانب سے انڈیا کی حمایت کی جا رہی ہے، اپنے عہدے کو بھولتے ہوئے جے شاہ انڈین آرمی کا ترجمان بن رہے ہیں۔‘Jay Shah’s statement echoes India’s stance, ICC’s neutrality laid to restForgetting neutrality Chairman Jay Shah has become a spokesperson for the Indian army.Jay Shah openly expressed support for the Indian military.The chairman’s open endorsement of the Indian army has made… pic.twitter.com/fdCu3Uc2EJ— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) May 15, 2025

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پی ایس ایل 10: راولپنڈی میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کو شکست، کراچی کنگز نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کو شکست، کراچی کنگز نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو جیت کے لیے 238 رنز کا ہدف

پاکستان اور انڈیا کی کشیدگی کے باعث ملتوی ہونے والے پی ایس ایل 10 کا آج سے دوبارہ آغاز

’اعزاز کی بات ہے،‘ سری لنکن بیٹسمین کوسال پریرا ایک بار پھر لاہور قلندرز کے سکواڈ میں شامل

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

قوم نے متحد ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، شاہد آفریدی

شان مسعود کی ٹیسٹ کپتانی مشکل میں، نیا کپتان کون ہوگا؟

دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کون ہیں؟ نام سامنے آگئے

پاکستان انڈیا کشیدگی: چیئرمین آئی سی سی جے شاہ ’انڈین فوج کے ترجمان بن گئے‘

پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے انعام کی رقم 20 ملین تک کر دی گئی

90 میٹر کی شاندار تھرو کے باوجود چاندی کا تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑہ جنھیں ارشد ندیم سے متعلق وضاحتیں دینی پڑیں

جے شاہ کوچیئرمین آئی سی سی کے عہدے سے ہٹایا جائے، ناقدین

جے شاہ چیئرمین آئی سی سی کے عہدے سے فارغ؟ بڑا مطالبہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی