دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کون ہیں؟ نام سامنے آگئے


امریکی جریدے فوربز نے 2025 کی دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست جاری کر دی ۔ فوربز کے مطابق پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے لگاتار تیسرے سال فوربز کی سب سے کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں پہلا نمبر حاصل کیا ہے۔کاروباری میگزین کے مطابق رونالڈو، جو اپنے کیریئر کے دوران 5 بار اس فہرست میں سرفہرست رہ چکے ہیں، نے 2025 میں اپنی مجموعی آمدنی میں 15 ملین ڈالر کا اضافہ کیا ہے، جس کے بعد اب ان کی کل آمدنی275 ملین ڈالر ہو چکی ہے۔40 سالہ رونالڈو نے دسمبر 2022 میں سعودی پرو لیگ کے کلب النصر میں شمولیت اختیار کی، جس کے بعد انہوں نے میدان سے باہر برانڈز، اشتہارات اور اسپانسرشپ کے ذریعے بڑی آمدنی حاصل کی۔2025 کی سب سے کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں دوسرا نمبر امریکی باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیفن کری کا ہے جن کی آمدنی 156 ملین ڈالر ہوگئی ہے۔اس کے علاہ برطانوی باکسر ٹائسن فیوری 146 ملین ڈالر کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے۔رونالڈو کے حریف فٹبالر لیونل میسی اب پرتگالی اسٹار سے مزید پیچھے ہو گئے ہیں اور تیسرے سے پانچویں نمبر پر آ چکے ہیں۔سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے 10 کھلاڑی:1: کرسٹیانو رونالڈو (فٹبالر) 275 ملین ڈالر2: اسٹیفن کری (باسکٹ بال) 156 ملین ڈالر3: ٹائسن فیوری (باکسنگ) 146 ملین ڈالر4: ڈاک پریسکوٹ ( فٹبالر) 137 ملین ڈالر5: لیونل میسی (فٹبالر)135 ملین ڈالر6: لیبرون جیمز (باسکٹ بالر)133.8 ملین ڈالر7: یوان سوٹو (بیس بال)114 ملین ڈالر8:کریم بینزیما (فٹبالر)104 ملین ڈالر9: شوہی اوہتانی (بیس بال)102.5 ملین ڈالر10:کیون دیورنٹ (باسکٹ بال)101.4 ملین ڈالر

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پی ایس ایل 10: راولپنڈی میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کو شکست، کراچی کنگز نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کو شکست، کراچی کنگز نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو جیت کے لیے 238 رنز کا ہدف

پاکستان اور انڈیا کی کشیدگی کے باعث ملتوی ہونے والے پی ایس ایل 10 کا آج سے دوبارہ آغاز

’اعزاز کی بات ہے،‘ سری لنکن بیٹسمین کوسال پریرا ایک بار پھر لاہور قلندرز کے سکواڈ میں شامل

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

قوم نے متحد ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، شاہد آفریدی

شان مسعود کی ٹیسٹ کپتانی مشکل میں، نیا کپتان کون ہوگا؟

دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کون ہیں؟ نام سامنے آگئے

پاکستان انڈیا کشیدگی: چیئرمین آئی سی سی جے شاہ ’انڈین فوج کے ترجمان بن گئے‘

پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے انعام کی رقم 20 ملین تک کر دی گئی

90 میٹر کی شاندار تھرو کے باوجود چاندی کا تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑہ جنھیں ارشد ندیم سے متعلق وضاحتیں دینی پڑیں

جے شاہ کوچیئرمین آئی سی سی کے عہدے سے ہٹایا جائے، ناقدین

جے شاہ چیئرمین آئی سی سی کے عہدے سے فارغ؟ بڑا مطالبہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی