صدرِ زرداری کا آرمی چیف کے ہمراہ گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ کیا، جوانوں کی حوصلہ افزائی


صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے سنیچر کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گوجرانوالہ کینٹ آمد پر اُن کا استقبال کیا۔کور کمانڈر منگلا اور کور کمانڈر گوجرانوالہ بھی اس موقعے پر موجود تھے۔ صدرِ پاکستان نے معرکہ حق کو کامیاب بنانے میں پاکستان کی مسلح افواج کے مثالی طرزِ عمل اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے بِلااشتعال جارحیت کے مقابلے میں اُن کے پختہ عزم اور غیر متزلزل حوصلے کی تعریف کی۔انہوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں اور سویلینز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’اُن کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔‘آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ’قوم کے بیٹے وطن کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہوئے اور غیر معمولی بہادری اور آپریشنل مہارت کے ساتھ دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’تاریخ گواہ رہے گی کہ کس طرح پاکستان کی مسلح افواج نے صرف چند گھنٹوں میں انتہائی مہارت اور عزم کے ساتھ جارحیت کو ناکام بنا کر کے پاکستان کی طاقت اور قومی اتحاد کا واضح پیغام دیا۔افسران اور فوجیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران صدر آصف زرداری نے اُن کے مثالی حوصلے، جنگی تیاری اور فرض کے ساتھ اُن کی لگن کو سراہا۔ انہوں نے آپریشن ’بنیان اُم مرصُوص‘ کے کامیاب اختتام پر فوجی جوانوں اور افسروں کو دلی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ’انہیں قوم کے محافظوں پر فخر ہے۔‘آصف زرداری نے مزید کہا کہ ’پاکستانی عوام اپنے بہادر سپاہیوں کو عزت اور پاکستان کی خودمختاری کے حقیقی محافظوں کے طور پر قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

آپریشن بنیان مرصوص پاک فوج کی بڑی کامیابی ہے، امریکی اخبار

آئی ایم ایف کی 11 نئی شرائط کے ساتھ 17.6 ٹریلین ڈالرز کے بجٹ کی منظوری

رافیل کا گرنا یورپ کے لیے بھی وارننگ ہے، جرمن اخبار کا دعویٰ

جو لوگ کہتے تھے کہ فوج کام نہیں کرتی کیا ان کا احتساب نہیں ہونا چاہیئے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

مری کے شکیل عباسی جنہوں نے اپنے باغیچے میں 70 اقسام کے پھل دار درخت اگائے

انڈیا کے ساتھ کشیدگی، بیرون ملک پاکستانی موقف اُجاگر کرنے کی ذمہ داری بلاول بھٹو کے سپرد

نشے کے عادی افراد بحالی مراکز سے علاج کے باوجود نشہ کیوں شروع کر دیتے ہیں؟

مری کے شکیل عباسی جنہوں اپنے باغیچے میں 70 اقسام کے پھل دار درخت اگائے

ایل او سی کے دونوں اطراف رہنے والوں کا مشترکہ دکھ: ’اب چاہے جنگ ہو یا سیز فائر ہمارے بچے واپس نہیں آئیں گے‘

’پاکستانی بہت اچھی مصنوعات بناتے ہیں‘: ٹرمپ پاکستان اور انڈیا سے کن شعبوں میں تجارت کر سکتے ہیں؟

پاکستان کا ’انڈین سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لیے‘ بلاول بھٹو کی سربراہی میں آٹھ رکنی سفارتی وفد بھیجنے کا فیصلہ

’پاکستانی بہت اچھی مصنوعات بناتے ہیں‘: ٹرمپ پاکستان اور انڈیا سے کن شعبوں میں تجارت کرنا چاہتے ہیں؟

’پاکستانی بہت اچھی مصنوعات بناتے ہیں‘: تجارت کو ثالثی کے لیے استعمال کرنے والے ٹرمپ پاکستان اور انڈیا سے کن شعبوں میں اقتصادی تعاون چاہتے ہیں؟

وفاقی حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں بڑے اضافے کا فیصلہ

آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت سے متعلق کنٹری رپورٹ جاری کردی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی