پاک-بھارت ڈی جی ایم اوز کا آج پھر رابطہ ہوگا ، جنگ بندی سے متعلق بات چیت متوقع


پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا۔ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں کمی کے لیے کوششیں جاری ہیں، اگلا مرحلہ مذاکرات کا ہوگا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو بھرپور جواب دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مناسب نہیں پانی سے متعلق پلان میڈیا پر سامنے لائیں، پاکستان کا بیانیہ اجاگر کرنے کے لیے پورا پلان تیار ہوچکا ہے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹرین کا ایک وفد امریکا، دوسرا یوکے، برسلز اور فرانس جائے گا جب کہ ایک وفد روس بھی جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کے جواب میں عالمی سطح پر مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے.اس اہم ٹاسک کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو عالمی سطح پر پاکستان کا ’امن کا مؤقف‘ پیش کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ آج وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے مجھ رابطہ کیا گیا اور انہوں نے درخواست کی کہ میں ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کروں۔واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کی وادی پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کرتے ہوئے جھوٹا بیانیہ گودی میڈیا کے ذریعے تشکیل دیکر 6 اور 7 مئی کی شب آزاد کشمیر، بہالپور اور مریدکے میں حملے کیے تھے، اور اسے آپریشن سندور کا نام دیا تھا۔تاہم پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کے 5 جہاز مار گرائے تھے، جب کہ بھارت کی متعدد تنصیبات اور اسلحہ کے ذخیروں کو بھی تباہ کر دیا تھا، پاک فوج کی لازوال کامیابی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ہنزہ کی چراگاہ اور ’ہندی چینی بھائی بھائی‘ کا نعرہ: وہ معاہدہ جس نے چین کی پاکستان سے دوستی کی بنیاد رکھی

ہنزہ کی چراہ گاہیں اور ’ہندی چینی بھائی بھائی‘ کا نعرہ: وہ معاہدہ جس نے چین کی پاکستان سے دوستی کی بنیاد رکھی

شہباز شریف کی ترک صدر سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا عزم

پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا

بھارت کی ایک اور سازش بے بقاب

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک

وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ پہنچ گئے

شہباز شریف استنبول پہنچ گئے، ترک صدر اردوغان سے ملاقات کریں گے

خضدار سکول بس حملہ: زخمی ہونے والی مزید دو طالبات جان کی بازی ہار گئیں

شہباز شریف کی آج ترک صدر اردغان سے استبول میں ملاقات ہوگی

سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کو مہنگی پڑے گی

غیر رجسٹرڈ ہائوسنگ سوسائٹیوں کے حوالے سے بڑا حکم

چار ملکی دورے کا پہلا مرحلہ، وزیراعظم ترکی کیلئے روانہ ہوگئے

خضدار خودکش حملہ: مزید 2 طالبات شہید ہو گئیں

ملازمین کیلیے تنخواہ اور پنشن سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی