
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ایلیمینیٹر ون میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو چھ وکٹوں کی برتری سے شکست دے دی ہے۔جمعرات کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز نے 191 رنز کا ہدف 19 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ان کے علاوہ فخر زمان 47، کشال پریرا 30 اور محمد نعیم 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بھانوکا راجا پاکشے 23 اور آصف علی ایک رن کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے دو جبکہ میر حمزہ اور فواد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے تھے۔کراچی کنگز کی جانب سے کپتان ڈیوڈ وارنر 75 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ان کے علاوہ عرفان خان نیازی 18، ٹِم سائیفرٹ 16، محمد نبی 16، سعد بیگ 11، جیمز ونس چار، عباس آفریدی دو جبکہ حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔خوشدل شاہ 27 اور میر حمزہ دو رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے تین، کپتان شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ شکیب الحسن، محمد نعیم اور زمان خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے دو وکٹیں حاصل کی (فوٹو: پی ایس ایل)اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔اس سے پہلے بدھ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو کوالیفائر میچ میں شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی تھی۔کراچی کنگز کا رواں ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا ہے جبکہ لاہور قلندرز جمعے کو فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے کوالیفائر ٹو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا کرے گی۔لاہور قلندرز کی ٹیماس میچ میں فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، کشال پریرا (وکٹ کیپر) ، بھانوکا راجا پکشے، شکیب الحسن، آصف علی، شاہین آفریدی (کپتان)، سلمان مرزا، زمان خان اور حارث رؤف لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل تھے۔کراچی کنگز کی ٹیماس میچ میں ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹم سائیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، فواد علی، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ کراچی کنگز کی ٹیم کا حصہ تھے۔