پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست، لاہور قلندرز فائنل میں


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے دوسرے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔جمعے کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 203 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی اور پوری ٹیم 16 ویں اوور میں 107 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔سلمان علی آغا 33 اور شاداب خان 26 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ قلندرز کی جانب سے سلمان مرزا اور رشاد حسین نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں اپنے نام کیں۔25 مئی اتوار کو فائنل میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے۔لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے تھے۔لاہور قلندرز کی جانب سے کوشل پریرا نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 61 رنز بنائے۔ وہ ٹیمل ملز کی بال پر بولڈ ہوئے۔اوپنر محمد نعیم نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 25 بالز پر 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ وہ عماد وسیم کی گیند پر وکٹ کیپر صاحبزادہ فرحان کے ہاتھوں سٹمپ ہو گئے۔اسلام آباد کی جانب سے  ٹیمل ملز نے تین اور سلمان ارشاد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ 21 مئی کو کھیلے گئے پہلے کوالیفائر میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 30 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔جبکہ جمعرات کو ایلیمنیٹر میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔اس میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں:لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، کوشل پریرا، بھنوکا راجا پکشے، آصف علی، شکیب الحسن، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، رشاد حسین، سلمان مرزا۔اسلام آباد یونائیٹڈ: صاحبزادہ فرحان، حیدر علی، راسی وین ڈر دوسن، سلمان آغا، شاداب خان (کپتان)، جیمز نیشم، عماد وسیم، ٹیمل ملز، نسیم شاہ، محمد شہزاد، سلمان ارشاد۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

فاسٹ بالرمحمد وسیم جونیئر بنگلا دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر

پاکستان نے سکواش آن فائر جونیئر گولڈ ٹورنامنٹ جیت لیا

سید محسن گیلانی، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر منتخب

سعودی عرب میں فٹبال ورلڈ کپ کے لیے نئے سٹیڈیم کی تعمیر اور پاکستانی مزدور کی ہلاکت: ’بس یہ ہونا تھا، اب کوئی کچھ نہیں کر سکتا‘

رونالڈو نے النصرکو خیر باد کہہ دیا، مداح حیران

سکندررضا فائٹر پائلٹ کیوں نہ بن سکے؟ کرکٹر کا اہم کا انکشاف

سکندر رضا پائلٹ کیوں نہ بن سکے؟ کرکٹر کا اہم انکشاف

پاکستان میں فائٹر پائلٹ بننے کا خواب مگر زمبابوے کی نمائندگی: سکندر رضا سمیت پانچ پاکستانی نژاد کرکٹرز کی کہانیاں

پی ایس ایل 10 ٹیم آف دی ٹورنامنٹ: شاہین کپتان، بابر اعظم اور محمد رضوان شامل نہیں

پی ایس ایل کی بحالی چیلنج تھا، کامیاب تکمیل فتح ہے: محسن نقوی

پی ایس ایل 10 کی کامیابی بزدل دشمن کیلئے شکست ہے، محسن نقوی

سکندر رضا سمیت وہ پاکستانی نژاد کھلاڑی جنھوں نے دنیا میں دوسری ٹیموں کے لیے نام پیدا کیا

ٹاس سے 10 منٹ پہلے انگلینڈ سے لاہور پہنچنے والے سکندر رضا نے قلندرز کو کیسے چیمپئن بنایا؟

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست، لاہور قلندرز پی ایس ایل 10 کا چیمپئن بن گیا

’فلائٹ کروا رہے ہیں جلدی سے پکڑ‘: ناٹنگھم سے لاہور تک کا ناقابلِ یقین سفر کرنے والے سکندر رضا نے بازی قلندرز کے حق میں کیسے پلٹی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی