رونالڈو نے النصرکو خیر باد کہہ دیا، مداح حیران


پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر سے علیحدگی سے متعلق مبہم پوسٹ شیئر کردی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد مبہم پوسٹ شیئر کی، جس میں لکھا تھا کہ یہ باب ختم ہوگیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ کہانی؟ ابھی تک لکھی جا رہی ہے، میں اس سفر میں سب کا مشکور ہوں۔رونالڈو نے جنوری 2023 میں النصر کے ساتھ 164 ملین پاؤنڈ سالانہ کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس دوران انہوں نے 105 میچز میں 93 گول اسکور کیے، ان کی سب سے بڑی کامیابی 2023 میں عرب کلب چیمپئنز کپ کی فتح تھی تاہم سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل ان کے حصے میں نہ آ سکا۔سال 2022 میں کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ کر سعودی کلب جوائن کیا تھا۔ رونالڈو کا النصر کے ساتھ موجودہ معاہدہ جون 2025 میں ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے 26 مئی 2025 کو النصر کے آخری میچ میں الفتح کے خلاف 3-2 سے شکست کے باوجود ایک گول اسکور کیا تھا۔فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کے مطابق، رونالڈو مختلف کلبوں کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں جو 14 جون سے امریکا میں شروع ہونے والے فیفا کلب ورلڈکپ میں حصہ لیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

فاسٹ بالرمحمد وسیم جونیئر بنگلا دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر

پاکستان نے سکواش آن فائر جونیئر گولڈ ٹورنامنٹ جیت لیا

سید محسن گیلانی، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر منتخب

سعودی عرب میں فٹبال ورلڈ کپ کے لیے نئے سٹیڈیم کی تعمیر اور پاکستانی مزدور کی ہلاکت: ’بس یہ ہونا تھا، اب کوئی کچھ نہیں کر سکتا‘

رونالڈو نے النصرکو خیر باد کہہ دیا، مداح حیران

سکندررضا فائٹر پائلٹ کیوں نہ بن سکے؟ کرکٹر کا اہم کا انکشاف

سکندر رضا پائلٹ کیوں نہ بن سکے؟ کرکٹر کا اہم انکشاف

پاکستان میں فائٹر پائلٹ بننے کا خواب مگر زمبابوے کی نمائندگی: سکندر رضا سمیت پانچ پاکستانی نژاد کرکٹرز کی کہانیاں

پی ایس ایل 10 ٹیم آف دی ٹورنامنٹ: شاہین کپتان، بابر اعظم اور محمد رضوان شامل نہیں

پی ایس ایل کی بحالی چیلنج تھا، کامیاب تکمیل فتح ہے: محسن نقوی

پی ایس ایل 10 کی کامیابی بزدل دشمن کیلئے شکست ہے، محسن نقوی

سکندر رضا سمیت وہ پاکستانی نژاد کھلاڑی جنھوں نے دنیا میں دوسری ٹیموں کے لیے نام پیدا کیا

ٹاس سے 10 منٹ پہلے انگلینڈ سے لاہور پہنچنے والے سکندر رضا نے قلندرز کو کیسے چیمپئن بنایا؟

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست، لاہور قلندرز پی ایس ایل 10 کا چیمپئن بن گیا

’فلائٹ کروا رہے ہیں جلدی سے پکڑ‘: ناٹنگھم سے لاہور تک کا ناقابلِ یقین سفر کرنے والے سکندر رضا نے بازی قلندرز کے حق میں کیسے پلٹی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی