بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا


پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز کیلیے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا۔ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے پہلے مرحلے میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا 10رکنی گروپ لاہور پہنچ گیا۔10رکنی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے گروپ میں کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف اراکین شامل ہیں جن میں حسن محمود، محمد تنویر اسلام، پرویز حسین، تنظیم حسن، ثاقب سمیت دیگر سپورٹ اسٹاف ممبران بھی موجود ہیں۔اس کے علاوہ بنگلہ دیش ٹیم کے دیگر اراکین کل لاہور پہنچیں گے، پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز 28 مئی سے لاہور میں شروع ہوگی، دوسرا ٹی 30 مئی اور آخری ٹی 20 میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹی 20 سیریز کے ٹکٹس کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔ جنرل انگلوژرز، حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق اور سعید احمد کے انگلوژر کی قیمت 200 روپے ہوگی، عبدالحفیظ کاردار، عبدالقادر اور سرفراز نواز فرسٹ کلاس انگلوژر کی قیمت 300 روپے رکھی گئی ہے۔پریمیم اور وی آئی پی انگلوژرز کی قیمت بالترتیب 400 اور 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں چاروں وی وی آئی پی انگلوژرز اور گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 2000 روپے ہوگی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

فاسٹ بالرمحمد وسیم جونیئر بنگلا دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر

پاکستان نے سکواش آن فائر جونیئر گولڈ ٹورنامنٹ جیت لیا

سید محسن گیلانی، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر منتخب

سعودی عرب میں فٹبال ورلڈ کپ کے لیے نئے سٹیڈیم کی تعمیر اور پاکستانی مزدور کی ہلاکت: ’بس یہ ہونا تھا، اب کوئی کچھ نہیں کر سکتا‘

رونالڈو نے النصرکو خیر باد کہہ دیا، مداح حیران

سکندررضا فائٹر پائلٹ کیوں نہ بن سکے؟ کرکٹر کا اہم کا انکشاف

سکندر رضا پائلٹ کیوں نہ بن سکے؟ کرکٹر کا اہم انکشاف

پاکستان میں فائٹر پائلٹ بننے کا خواب مگر زمبابوے کی نمائندگی: سکندر رضا سمیت پانچ پاکستانی نژاد کرکٹرز کی کہانیاں

پی ایس ایل 10 ٹیم آف دی ٹورنامنٹ: شاہین کپتان، بابر اعظم اور محمد رضوان شامل نہیں

پی ایس ایل کی بحالی چیلنج تھا، کامیاب تکمیل فتح ہے: محسن نقوی

پی ایس ایل 10 کی کامیابی بزدل دشمن کیلئے شکست ہے، محسن نقوی

سکندر رضا سمیت وہ پاکستانی نژاد کھلاڑی جنھوں نے دنیا میں دوسری ٹیموں کے لیے نام پیدا کیا

ٹاس سے 10 منٹ پہلے انگلینڈ سے لاہور پہنچنے والے سکندر رضا نے قلندرز کو کیسے چیمپئن بنایا؟

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست، لاہور قلندرز پی ایس ایل 10 کا چیمپئن بن گیا

’فلائٹ کروا رہے ہیں جلدی سے پکڑ‘: ناٹنگھم سے لاہور تک کا ناقابلِ یقین سفر کرنے والے سکندر رضا نے بازی قلندرز کے حق میں کیسے پلٹی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی