پی ایس ایل 10: قلندرزاور گلیڈی ایٹرز کے درمیان فائنل کا بڑا ٹاکرا آج


پی ایس ایل 10 کا فائنل آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا فائنل دوبار کی چیمپئن لاہور قلندرز اور 2019 کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق فائنل مقابلے کےلیے ٹیمیں تیاری نہ کرسکیں، کل لاہور میں تیز آندھی اور بارش کے سبب پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا، موسم کی خرابی کے سبب دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن میدان کے بجائے ہوٹل میں ہوا۔رواں سیزن میں دونوں ٹیمیں دو بار آمنے سامنے آئیں، پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے 79 رنز سے فتح اپنے نام جبکہ دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان پاکستان سپر لیگ میں جو 19 میچز کھیلے گئے ان میں9 بار لاہور قلندرز اور 9 ہی بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فاتح رہی جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔پاک بحریہ کو خراج تحسین:ایچ بی ایل پی ایس ایل فائنل میں پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔اس سے قبل آرمی اور فضائیہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا جا چکا ہے۔پی سی بی حکام کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میچ کی اننگز کے وقفے میں خصوصی تقریب ہو گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

فاسٹ بالرمحمد وسیم جونیئر بنگلا دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر

پاکستان نے سکواش آن فائر جونیئر گولڈ ٹورنامنٹ جیت لیا

سید محسن گیلانی، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر منتخب

سعودی عرب میں فٹبال ورلڈ کپ کے لیے نئے سٹیڈیم کی تعمیر اور پاکستانی مزدور کی ہلاکت: ’بس یہ ہونا تھا، اب کوئی کچھ نہیں کر سکتا‘

رونالڈو نے النصرکو خیر باد کہہ دیا، مداح حیران

سکندررضا فائٹر پائلٹ کیوں نہ بن سکے؟ کرکٹر کا اہم کا انکشاف

سکندر رضا پائلٹ کیوں نہ بن سکے؟ کرکٹر کا اہم انکشاف

پاکستان میں فائٹر پائلٹ بننے کا خواب مگر زمبابوے کی نمائندگی: سکندر رضا سمیت پانچ پاکستانی نژاد کرکٹرز کی کہانیاں

پی ایس ایل 10 ٹیم آف دی ٹورنامنٹ: شاہین کپتان، بابر اعظم اور محمد رضوان شامل نہیں

پی ایس ایل کی بحالی چیلنج تھا، کامیاب تکمیل فتح ہے: محسن نقوی

پی ایس ایل 10 کی کامیابی بزدل دشمن کیلئے شکست ہے، محسن نقوی

سکندر رضا سمیت وہ پاکستانی نژاد کھلاڑی جنھوں نے دنیا میں دوسری ٹیموں کے لیے نام پیدا کیا

ٹاس سے 10 منٹ پہلے انگلینڈ سے لاہور پہنچنے والے سکندر رضا نے قلندرز کو کیسے چیمپئن بنایا؟

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست، لاہور قلندرز پی ایس ایل 10 کا چیمپئن بن گیا

’فلائٹ کروا رہے ہیں جلدی سے پکڑ‘: ناٹنگھم سے لاہور تک کا ناقابلِ یقین سفر کرنے والے سکندر رضا نے بازی قلندرز کے حق میں کیسے پلٹی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی