
پاکستان کی سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے زیر سماعت نظر ثانی کیس میں جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں؟ جو سیاسی جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں کیسے آزاد امیدوار شامل ہو سکتے ہیں؟انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں حکام نے تیل اور خطرناک مواد لے جانے والے بحری جہاز کے ساحل کے قریب ڈوبنے اور اس کے کارگو سے رساؤ کے بعد الرٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ رساؤ لائبیریا کے جہاز سے ہو رہا ہے جو اتوار کے روز کیرالہ کے ساحلی شہر کوچی کے قریب ڈوبا تھا۔ یہ کارگو جہاز وزِنجم بندرگاہ سے کوچی کی طرف جا رہا تھا۔غزہ میں وزارتِ صحت اور سول ڈیفنس کے حکام کا کہنا ہے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہونے والے دو اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حماس کے تحت چلنے والے سول ڈیفنس کے محکمے کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ شہر کے فہمی الجرگاوی سکول پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد بچوں سمیت 20 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ ان میں سے کئی لاشیں جھلسی ہوئی تھیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی ترکی کے صدر رجب طیب اُردوغان سے ملاقات، حالیہ کشیدگی میں پاکستان کی حمایت پر ترکی کا شکریہ ادا کیا'پوتن بالکل پاگل ہو گئے ہیں،' یوکرین پر روس کے بڑے فضائی حملے کے بعد صدر ٹرمپ کی ولادیمر پوتن پر تنقیدغزہ کا 77 فیصد علاقہ اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہے: غزہ کے دفترِ اطلاعات کا دعویٰ دفاعی بجٹ میں اضافے سے متعلق سوال پر وزیر خزانہ کا ردعمل: ’جو بھی مدد کر سکے، کریں گے‘