مصنوعی ذہانت ہزاروں جوانوں کی نوکریاں کھا گئی


مصنوعی ذہانت (اے آئی) نے ملازمین کی نوکریاں ختم کرنا شروع کردیں، معروف ٹیکنالوجی کمپنی آئی بی ایم سے ہزاروں ملازمین کو نکال دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف ٹیکنالوجی کمپنی آئی بی ایم نے 8ہزار ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا جس کا سبب مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال بتایا گیا ہے۔ان ملازمین میں زیادہ تر کا تعلق ہیومن ریسورسز (ایچ آر) ڈیپارٹمنٹ سے ہے۔آئی بی ایم نے رواں ماہ کے آغاز میں اپنی ایچ آر ٹیم کے کم از کم 200 عہدے اے آئی ایجنٹس سے تبدیل کر دیے تھے۔ان اے آئی سسٹمز کو اس قابل بنایا گیا ہے کہ وہ معلومات کی ترتیب، ملازمین کی رہنمائی اور دیگر انتظامی امور خودکار طریقے سے انجام دے سکیں۔رپورٹ کے مطابق آئی بی ایم نے ایچ آر کے کئی روزمرہ کے کاموں کو خود کار (آٹومیٹڈ ) بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ٹولز کا استعمال شروع کیا ہے جس کا مقصد کام کو زیادہ مؤثر بنانا اور ان بچائے گئے۔وسائل کو سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، مارکیٹنگ اور سیلز جیسے ترقیاتی شعبوں میں استعمال کرنا ہے۔اس حوالے سے آئی بی ایم کے سی ای او اروند کرشنا کا کہنا ہے کہ ہم نے اندرونی نظام میں اے آئی اور آٹومیشن کے ذریعے قابلِ ذکر پیش رفت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان چھانٹیوں کے باوجود کمپنی کے کل ملازمین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آئی بی ایم ایک متوازن حکمتِ عملی اپنا رہا ہے۔جس میں ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انسانی وسائل میں بھی وسعت لائی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ گوگل کمپنی کی جانب سے راتوں رات سینکڑوں ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا گیا تھا۔الفابیٹ کی کمپنی گوگل نے اپنے پلیٹ فارمز اور ڈیوائسز یونٹ کے سینکڑوں ملازمین کو نوکری سے نکال دیا تھا۔برطرف کئے گئے ملازمین اینڈرائیڈ سافٹ ویئر، پکسل فونز اور کروم براؤزر کے لیے کام کرتے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

مقبول ایپ اینڈرائیڈ فونزکی بیٹری ختم کرنیکی بڑی وجہ

میٹا اے آئی کے صارفین کی تعداد سے متعلق حیران کن انکشاف

میٹا اے آئی کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرگئی

ایپل نے آئی فونزمیں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا

پریگنینسی یعنی حمل ٹھہرنے کے علاوہ وہ آٹھ وجوہات جو ماہواری رُکنے کا باعث بن سکتی ہیں

فائبر آپٹک ڈرون: یوکرین جنگ کو تیزی سے بدلنے والا یہ خوفناک نیا ہتھیار کیا ہے؟

خواتین میں تناؤ، موٹاپا اور وزن میں اچانک کمی سمیت آٹھ وجوہات جن سے ماہواری رک سکتی ہے

سلطان محمد ثانی: قسطنطنیہ کی فتح، جسے یورپ آج تک نہیں بھولا

انڈیا کا ’سٹیلتھ‘ جنگی طیارے بنانے کا منصوبہ کیا ہے اور اس کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

مقبرہ، مندر یا جنت کا راستہ: قدیم مصریوں کا وہ ’مقدس‘ راز جو اہرام کی تعمیر کی وجہ بنا

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خبر

کیا شہد کی مکھیاں دنیا سے ختم ہونے والی ہیں؟ حیران کن سائنسی تحقیق سامنے آگئی

کیا شہد کی مکھیاں دنیا سے ختم ہونے والی ہیں؟ سائنسی تحقیق

مقبرہ، مندر یا جنت کا راستہ: قدیم مصریوں کا وہ مقدس راز جو اہرام کی تعمیر کی وجہ بنا

ایلون مسک کا خواب ایک بار پھر چکنا چور، بڑا مشن فیل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی