مقبول ایپ اینڈرائیڈ فونزکی بیٹری ختم کرنیکی بڑی وجہ


اگر آپ کے اینڈرائیڈ فونز کی بیٹری بہت تیزی سے ختم ہو جاتی ہے اور کوئی وجہ سمجھ نہیں آرہی، تو ایسا ایک مقبول ایپ کے باعث ہو رہا ہوگا۔ جی ہاں واقعی گوگل نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ اینڈرائیڈ فونز میں انسٹا گرام ایپ بیٹری کے تیزی سے ختم ہونے کی وجہ بن رہی ہے۔ گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انسٹا گرام کے تازہ ترین ورژن کو اپ ڈیٹ کرلیں جس میں اس مسئلے کو فکس کیا گیا ہے۔اس سے قبل اپریل 2025 میں متعدد اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے والے صارفین کی جانب سے آن لائن شکایت کی گئی تھی کہ ان کے فونز کی بیٹریاں بہت تیزی سے ختم ہو رہی ہیں۔یہاں تک کہ وہ انسٹا گرام کو بہت زیادہ استعمال کرنے کے عادی نہیں تھے۔بیشتر افراد نے رپورٹ کیا گیا کہ دیگر ایپس کے مقابلے میں انسٹا گرام کی جانب سے زیادہ بیٹری پاور خرچ کی جاتی ہے، حالانکہ سب ایپس کے استعمال کا دورانیہ لگ بھگ ایک جیسا ہوتا ہے۔بیشتر افراد نے یہ بھی بتایا کہ جب وہ انسٹا گرام کو انسٹال کرتے ہیں اور ایپ بیک گراؤنڈ پر متحرک ہوتی ہے تو فونز زیادہ گرم ہو جاتے ہیں۔گوگل کی جانب سے جاری بیان میں اس مسئلے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ایسا انسٹا گرام ایپ کے موجودہ ورژن کی وجہ سے ہو رہا ہے اور صارفین کو فوری طور پر نئے ورژن کو اپ ڈیٹ کرلینا چاہیے۔یہ نیا ورژن مختلف خطوں میں متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور بتدریج تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔ گوگل یا انسٹا گرام کی جانب سے بیٹری تیزی سے ختم ہونے کی کوئی تکنیکی وجہ نہیں بتائی گئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

جی میل میں انتہائی دلچسپ اور کارآمد فیچرکا اضافہ

واٹس ایپ میں میٹا کی جانب سے مزید نئے فیچرز متعارف

پاکستان کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم اقدام، بھارت کی نیندیں حرام

اے آئی بلیک میلنگ پر اتر آیا۔۔ جدید ترین روبوٹس کی حرکتوں نے ماہرین کو کیسے خوفزدہ کیا؟

سامو گڑھ اور ’حسد کی کہانی‘: تپتے میدان میں وہ لڑائی جس کے بعد اورنگزیب نے بھائیوں کو قتل، والد کو قید کیا اور مغل شہنشاہ بنے

فائبر آپٹک ڈرون: یوکرین جنگ کو تیزی سے بدلنے والا یہ خوفناک نیا ہتھیار کیا ہے؟

مقبول ایپ اینڈرائیڈ فونزکی بیٹری ختم کرنیکی بڑی وجہ

میٹا اے آئی کے صارفین کی تعداد سے متعلق حیران کن انکشاف

میٹا اے آئی کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرگئی

ایپل نے آئی فونزمیں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا

پریگنینسی یعنی حمل ٹھہرنے کے علاوہ وہ آٹھ وجوہات جو ماہواری رُکنے کا باعث بن سکتی ہیں

خواتین میں تناؤ، موٹاپا اور وزن میں اچانک کمی سمیت آٹھ وجوہات جن سے ماہواری رک سکتی ہے

سلطان محمد ثانی: قسطنطنیہ کی فتح، جسے یورپ آج تک نہیں بھولا

انڈیا کا ’سٹیلتھ‘ جنگی طیارے بنانے کا منصوبہ کیا ہے اور اس کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

مقبرہ، مندر یا جنت کا راستہ: قدیم مصریوں کا وہ ’مقدس‘ راز جو اہرام کی تعمیر کی وجہ بنا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی